Jasarat News:
2025-10-10@02:31:05 GMT

بھارت: رہایشی عمارت کی لفٹ گرنے سے 4 افراد ہلاک

اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT

بھارت: رہایشی عمارت کی لفٹ گرنے سے 4 افراد ہلاک

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے شکتی ضلع میں لفٹ گرنے کا واقعہ رونما ہوا ہے، جس کے باعث 4مزدور ہلاک ہو گئے جبکہ 6دیگر زخمی ہو گئے۔ ذرائع ا بلاغ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ اْس وقت پیش آیا جب مزدور کام ختم کرنے کے بعد لفٹ کے ذریعے نیچے آ رہے تھے کہ اچانک لفٹ کا تار ٹوٹ گیا۔ رپورٹس کے مطابق حادثے کے وقت لفٹ میں 10 افراد موجود تھے، جن میں سے 4 موقع پر ہی دم گئے جبکہ 6زخمی ہو گئے، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ پولیس نے حادثے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، تاکہ لفٹ گرنے کی اصل وجہ معلوم کی جا سکے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی بھارت میں حیدرآباد کے پرانے شہر میں ایک افسوسناک واقعہ رونما ہواتھا، اپارٹمنٹ کی لفٹ ٹوٹنے سے 6 افراد شدید زخمی ہوگئے تھے۔ چندولال بارہ دری کے علاقے میں ایک فلیٹ کی لفٹ اچانک ٹوٹ گئی تھی۔ زخمی ہونے والوں میں زیادہ تر کے پاؤں ٹوٹ گئے، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، حادثے کے وقت لفٹ میں موجود ایک شخص نے اس منظر کی ویڈیو بھی بنائی۔حادثے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے، اطلاع ملتے ہی پولیس پہنچ گئی۔

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

جڑانوالہ: تیز رفتار ٹرک نے 4 مزدوروں کو کچل دیا،تین موقع پر جاں بحق

 جڑانوالہ میں  تھانہ بلوچنی کی حدود میں   ایک  تیز رفتار منی ٹرک نے 4 مزدوروں کو کچل دیا۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ تھانہ بلوچنی کی حدود میں پیش آنے والے حادثے میں تین راہگیر مزدور موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق مزدوروں کی شناخت مزمل، فیصل اور تنویر کے نام سے ہوئی ہے۔اس سے قبل ایبٹ آباد میں ہزارہ موٹروے پر حادثہ پیش آیا تھا، ڈمپر نے گاڑی کو کچل دیا تھا جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے تھے۔ہزارہ موٹر وے پر پیش آنے والے حادثے میں 2 خواتین بھی شامل ہیں، جاں بحق افراد گاڑی میں سوار تھے۔حادثے میں جاں بحق افراد گاڑی میں سوار تھے، لاشیں حویلیاں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق گلگت بلتستان سے بتایا جارہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے بزرگ شہری سمیت دو افراد زخمی
  • جڑانوالہ: تیز رفتار ٹرک نے 4 مزدوروں کو کچل دیا،تین موقع پر جاں بحق
  • تیز رفتار ٹرک نے 4 مزدوروں کو کچل ڈالا
  • ہسپانوی دارالحکومت میں زیر تعمیر عمارت گرنے سے4افراد ہلاک
  • فائرنگ، حادثات اور تصادم کے واقعات‘7 افراد جاں بحق
  • موٹر سائیکل حادثے میں زخمی معروف بھارتی گلوکار چل بسے
  • میانمار میں مذہبی تہوار میں بم حملے سے شریک 24 افراد ہلاک 47 زخمی
  • ایران میں مسلح افراد کا چیک پوسٹ پر حملہ؛ پاسدارانِ انقلاب کے 2 اہلکار ہلاک اور 3 زخمی
  • خاران میں نامعلوم مسلح افراد کا قاضی کورٹ پر حملہ، عمارت کو آگ لگا دی، جج اغوا