ایبٹ آباد میں گاڑی کھائی میں گرنے سے طالبات سمیت 6 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 22nd, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ایبٹ آباد کے پہاڑی علاقے میں تھانہ بگنوتر کی حدود میں واقع بیرن گلی کے قریب ایک کیری ڈبہ اچانک بے قابو ہوکر انتہائی گہری کھائی میں جاگرا، جس کے نتیجے میں 5 افراد موقع پر ہی زندگی کی بازی ہار گئے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق گاڑی بریک فیل ہونے کی وجہ سے حادثے کا شکار ہوئی۔
مقامی ذرائع کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب یاسر خلیل نامی ڈرائیور اپنی گاڑی کے ساتھ بیرن گلی سے ایبٹ آباد کی جانب آ رہا تھا کہ کھڑی مقام پر اچانک گاڑی کا توازن بگڑ گیا۔ شدید ڈھلوان کے باعث کیری ڈبہ تقریباً ایک ہزار فٹ تک لڑھکتا ہوا نیچے گہری کھائی میں جا گرا۔
گرنے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی اور اس میں سوار 6 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں 2 انٹرمیڈیٹ کی طالبات بھی شامل تھیں جو اپنے امتحان دینے ایبٹ آباد جا رہی تھیں۔
مرنے والوں میں باپ بیٹا ذوالفقار اور زبیر، 2سگی بہنیں دختران شبیر احمد، ڈرائیور یاسر خلیل اور ایک اور شخص اختر شامل ہیں۔ مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت کئی گھنٹوں تک ریسکیو آپریشن کرکے لاشوں کو نکالا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ایبٹ آباد
پڑھیں:
ڈی آئی خان، پولیس کی بکتربند گاڑی پر حملہ، 2 اہلکار شہید، 4 زخمی
فائل فوٹوڈیرا اسماعیل خان (ڈی آئی خان) میں پولیس کی بکتربند گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم کا حملہ ہوا ہے، دھماکے میں 2 پولیس اہلکار شہید اور 4 زخمی ہوگئے۔
ڈی پی او کے مطابق بکتربند گاڑی کو گاؤں ملنگ کے قریب دہشت گردوں نے نشانہ بنایا۔
پولیس کے مطابق شہید اہلکاروں میں ڈرائیور محمد رمضان، کانسٹیبل سیف الرحمان شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں حوالدار شاہد، کانسٹیبل محبوب عالم، آصف اور کفایت شامل ہیں۔