بھارتی کرکٹر رنکو سنگھ کو انڈر ورلڈ کی جانب سے 5 کروڑ روپے بھتے کی دھمکی
اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT
بھارتی کرکٹر رنکو سنگھ کو انڈر ورلڈ کی جانب سے 5 کروڑ روپے بھتہ کی دھمکی کا انکشاف ہوا ہے۔
ممبئی کی کرائم برانچ کے مطابق ایک گینگ کی جانب سے رواں برس فروری اور اپریل کے دوران رنکو سنگھ کو 3 مرتبہ بھتے کی پرچیاں بھیجی گئی ہیں، ان سے 5 کروڑ روپے ادا کرنے کو کہا گیا۔
اس حوالے سے پولیس نے 2 افراد کو گرفتار بھی کیا ہے، جن کے نام دلشاد اور نوید ہیں، دونوں ویسٹ انڈیز میں روپوش تھے جنھیں یکم اگست کو بھارتی حکام کے حوالے کیا گیا۔
انھیں اس سے قبل مرحوم ایم ایل اے بابا صدیقی کے بیٹے ذیشان صدیقی سے 10 کروڑ روپے بھتہ طلب کرنے پر بھی گرفتار کیا گیا تھا۔
دوران تفتیش ان میں سے ایک ملزم نے ذاتی طور پر رنکو سنگھ کو فون کرکے بھتہ طلب کرنے کا اعتراف کیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: رنکو سنگھ کو کروڑ روپے
پڑھیں:
شردھا کپور کے بھائی سدھانت کپور 252 کروڑ روپے کے ڈرگ کیس میں طلب
ممبئی پولیس کی اینٹی نارکوٹکس سیل (ANC) نے اداکارہ شردھا کپور کے بھائی اور معروف اداکار سدھانت کپور کو 252 کروڑ روپے کے مبینہ ڈرگ کیس میں طلب کر لیا ہے۔ یہ کیس ایک ایسے ڈرگ سنڈیکیٹ سے منسلک بتایا جا رہا ہے جس کا تعلق مبینہ طور پر داؤد ابراہیم کے نیٹ ورک سے جوڑا جا رہا ہے، جس نے فلم انڈسٹری میں ہلچل پیدا کر دی ہے اور متعدد نامور شخصیات تفتیش کے دائرے میں آ گئی ہیں۔
سرکاری ذرائع کے مطابق سدھانت کپور کو 25 نومبر کو تحقیقات کے لیے طلب کیا گیا ہے۔ ان پر الزام ہے کہ وہ ان لگژری ڈرگ پارٹیوں سے منسلک رہے، جو زیادہ تر ہائی پروفائل شخصیات کے لیے منعقد کی جاتی تھیں۔ ایک گرفتار ڈرگ اسمگلر کے انکشافات کے مطابق یہ پارٹیاں ڈرگ پیسے سے فنڈ کی جاتی تھیں اور فلمی شخصیات بھی ان میں شریک ہوتی تھیں۔
سدھانت کپور نے Shootout at Wadala اور Agneepath جیسی فلموں میں اداکاری کی ہے اور اب یہ کیس ان کے کیریئر کے لیے ایک اہم چیلنج بن گیا ہے۔ تحقیقات فروری 2024 میں ایک معمولی ڈرگ برآمدگی سے شروع ہوئیں لیکن بعد ازاں ایک بڑے جرائم پیشہ نیٹ ورک کا انکشاف ہوا۔
ذرائع کے مطابق یہ سنڈیکیٹ سلیم ڈولا نامی شخص کے زیرِ انتظام تھا، جو داؤد ابراہیم کا قریبی ساتھی بتایا جا رہا ہے۔ کیس میں اہم پیش رفت اس وقت ہوئی جب دبئی میں محمد سلیم محمد سہیل شیخ کو گرفتار کیا گیا، جو اس ڈرگ ڈسٹری بیوشن چین کا بنیادی رکن ہے۔ تحقیقات کے دوران شیخ نے انکشاف کیا کہ یہ پارٹیاں ڈرگ سپلائرز کی بھرتی، خریداری اور ہائی پروفائل کلائنٹس تک ڈرگ کی سپلائی کے لیے منعقد کی جاتی تھیں۔
ممبئی کرائم برانچ اور ای ڈی اس وقت منی لانڈرنگ، مالی لین دین اور نیٹ ورک کے روابط کی جانچ کر رہی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ کیس جوں جوں آگے بڑھ رہا ہے، مزید بولی ووڈ شخصیات کے نام سامنے آ سکتے ہیں اور سنڈیکیٹ کے نئے پہلو کھلنے کا امکان ہے۔
سدھانت کپور فی الحال کڑی نگرانی میں ہیں اور تفتیش کار آئندہ مراحل کی پوچھ گچھ کی تیاری میں مصروف ہیں، جس سے توقع ہے کہ یہ کیس جلد 252 کروڑ روپے کے اس بڑے معاملے میں نئی پیش رفت سامنے لائے گا۔