data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی مندی کا رجحان رہا ،کے ایس ای 100انڈیکس 700 پوائنٹس گھٹ گیا اور مارکیٹ 1لاکھ65ہزار کی نفسیاتی حد گنوا بیٹھی جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں 84ارب روپے کی کمی واقع ہوئی اور 54.

88فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کوکاروبار کا آغاز مثبت انداز میںہوا اور کے ایس ای-100 انڈیکس دن کے دوران 1463 پوائنٹس کے اضافے سے 166,729پوائنٹس کی بلند سطح پر ٹریڈ ہوا تاہم سیشن کے دوران اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ جاری رہا اور آخری گھنٹوں میں منافع کیلئے فروخت سے 164,306 پوائنٹس کی کم ترین سطح پر ٹریڈ ہوا۔ ماہرین کے مطابق منافع حاصل کیلئے فروخت کے بڑھتے رجحان نے مارکیٹ کو مندی سے دوچار کیا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس میں735 پوائنٹس کی کمی ہوئی اور انڈیکس 165,266پوائنٹس سے گھٹ کر 164,530 پوائنٹس پر آگیا۔اسی طرح 181پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 30 انڈیکس 50 ہزار 635 پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 100514پوائنٹس سے بڑھ کر 100,077 پوائنٹس پر آگیا۔کاروباری مندی سے مارکیٹ کے سرمائے میں 84ارب 51 کروڑ 46 لاکھ37ہزار4روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد سرمائے کا مجموعی حجم 19064 ارب 20 کروڑ 55 لاکھ25ہزار526روپے رہ گیا۔اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو 50ارب روپے مالیت کے 1 ارب 57کروڑ حصص کے سودے ہوئے جبکہ بدھ کو 61 ارب روپے مالیت کے 1ارب27کروڑحصص کے سودے ہوئے تھے۔اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ روز مجموعی طور پر 481کمپنیوں میں شیئرز کا کاروبار ہوا جس میں سے 184کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،264میں کمی اور33کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے کے الیکٹرک لمیٹڈ،ورلڈ کال ٹیلی کام ،پی ٹی سی ایل ،بینک آف پنجاب اور فرسٹ کیپٹل سیکیورٹیز سر فہرست رہے۔قیمتوں میں اتار چڑھاو کے اعتبار سے یونی لیور پاکستان فوڈز لمیٹڈ کا بھاو 167.64روپے بڑھ کر 30167.64روپے ہو گیا اسی طرح 152.97 روپے کے اضافے سے سپرنیٹ ٹیکنالوجیز کے حصص کی قیمت 1682.66روپے پر جا پہنچی جبکہ نیسلے پاکستان لمیٹڈ کا بھاو 43.20روپے گھٹ کر 8306.78 روپے ہو گیا اسی طرح 37.22روپے کی کمی سے شاہ مراد شوگر ملز لمیٹڈ کے حصص کی قیمت 445.32روپے پرآ گئی۔

کامرس رپورٹر گلزار

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پوائنٹس کی کے ایس ای کے حصص کی کی کمی

پڑھیں:

انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

متعلقہ مضامین

  • انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم
  • اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان برقرار، انڈیکس 736 پوائنٹس مزید گر گیا
  •   جامشورو میں گیس کا ذخیرہ دریافت ،یومیہ 15 لاکھ کیوبک فٹ گیس حاصل ہوگی 
  • اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ، انڈیکس 907 پوائنٹس گر گیا
  • کراچی: لاکھوں مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمد، دو ملزمان گرفتار
  • پی سی بی ویمنز انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی کا فائنل آج ہوگا
  • انٹربینک، اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں تنزلی
  • انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ
  • اسٹاک ایکسچینج مندی سے دوچار، انڈیکس میں 1600 پوائنٹس کی کمی