کراچی؛ کسٹمز اور رینجرز کی کارروائی، کروڑ سے زائد مالیت کی اسمگل شدہ اشیاء برآمد
اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT
پاکستان کسٹمز اور سندھ رینجرز نے انسداد اسمگلنگ مہم کے تحت کراچی میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے غیر ملکی اسمگل شدہ سگریٹس، چھالیہ، نسوار اور کتھہ برآمد کر لیا۔کسٹمز حکام کے مطابق انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی جوڑیا بازار کی دکانوں اور گوداموں پر کی گئی۔چھاپے میں غیر ملکی اسمگل شدہ 2320 ڈنڈے سگریٹس، 9720 کلو گرام چھالیہ، 140 ڈبے نسوار اور 2485 کلو کتھہ برآمد کیا گیا۔برآمد ہونے والی اسمگل شدہ اشیاء کی مالیت 1کروڑ 8لاکھ روپے سے زائد ہے۔کسٹمز حکام کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کرکے اسمگل شدہ اشیاء کو 7 مزدا ٹرکوں کے ذریعے کسٹمز گودام منتقل کر دیا گیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: اسمگل شدہ
پڑھیں:
ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق
فائل فوٹو۔ولیکا اسپتال کراچی میں ایچ آئی وی کا ایک اور نیا کیس رپورٹ ہوا ہے۔ اسپتال حکام کے مطابق 18 ماہ کے بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی ہے۔
اسپتال حکام کے مطابق ایچ آئی وی کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 95 ہوگئی ہے۔
بچے کے والد کے مطابق 18 ماہ کا عبد الصمد دسمبر 2025 میں ولیکا اسپتال میں زیر علاج تھا، مسلسل طبیعت خراب رہنے پر بچے کا ایچ آئی وی کا ٹیسٹ کروایا۔
والد کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کروانے پر بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی۔ میرے 5 بچے ہیں، باقی بچوں کے بھی ٹیسٹ کروائیں گے۔
اسپتال حکام کے مطابق ایچ آئی وی سے اب تک 9 بچے جاں بحق ہوچکے ہیں۔