2025-07-26@00:35:50 GMT
تلاش کی گنتی: 581
«لاہور پولیس»:
(نئی خبر)
لاہور ( آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما وسابق صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کے ڈیرے پر پولیس اہلکار کے قتل کی تحقیقات کے دوران مقتول اور قاتل کے درمیان وجہ تنازع ہم جنس پرستی نکلی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ملزم کانسٹیبل ارشد نے انویسٹی گیشن ٹیم کو بیان ریکارڈ کروادیا جس میں اس نے کہا کہ مقتول عمران جنسی تعلق کے لیے مجبور کرتا تھا، مقتول کے دبائو کی وجہ سے قتل کی واردات کی۔لاہور پولیس نے بتایا کہ ملزم ارشد اور مقتول دونوں نشے کے عادی ہیں، ملزم ارشد کی 6سال قبل بیوی سے علیحدگی کے بعد طلاق ہوگئی، ملزم میانوالی کا رہائشی ہے ، مقتول فیصل آباد پولیس سے برخاست ہوا۔ ریاض سے لاہور...
لاہور: صوبائی دارالحکومت میں نوجوان کے اغوا کا ڈراپ سین ہوگیا، نوجوان نے دوست کے ساتھ ملکر اپنے اغوا کا ڈراما رچا کر گھر والوں سے دو کروڑ روپے ہتھیانے کا منصوبہ بنایا تھا، پولیس نے 12 گھنٹے میں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق پولیس کو عبدالرحمان نامی شہری کی جانب سے بیٹے کے اغوا کی درخواست موصول ہوئی جس پر نوٹس لیتے ہوئے مغوی کی بازیابی کیلیے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی اور خصوصی ٹیم نے چند ہی گھنٹوں میں ملزمان کو گرفتار کر لیا،درخواست گزار کے بیٹے کو اغوا کرنے والا کوئی اور نہیں بلکہ اس کا بیٹا خود ہی تھا ...
لاہور کے اسٹریٹ آرٹسٹ کو بھیک مانگنے کے جرم میں گرفتارکر لیا گیا، نوجوان نے پولیس کے سامنے بھیک مانگنے سے انکارکرتے ہوئے کہا کہ بھیک نہیں مانگتا، لوگ خود پیسے دیتے ہیں، بند روڈ کا رہائشی اور دو بچوں کا باپ ہوں۔ تفصیلات کے مطابق لاہورگلبرگ میں جسم اور کپڑوں پر گولڈن رنگ کرکے مجسمے کی طرح کھڑےکا معاملہ سٹریٹ پرفارمر کو ٹریفک پولیس پکڑ کر تھانے لے آئی۔اسٹریٹ آرٹسٹ محمد نامی شخص کا کہنا ہے کہ سنہرے کپڑے پہن کر انسانی مجسمہ بن کر لوگوں کو محٖظوظ کرتا ہوں۔ لوگ پیسے دے جاتے ہیں، میں بھیک تو نہیں مانگتا۔ محمد گلبرگ کے علاقے میں جسم اور کپڑوں پر گولڈن رنگ کرکے مجسمے کی طرح کھڑاہوتا تھا۔ تیس سالہ...
لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں خاتون کو کرنٹ لگا کر قتل کرنے کے واقعے کی تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ مقتولہ شکیلہ فضیلت کو رنگ ساز نے قیمتی موبائل کیلئے کرنٹ لگا کر قتل کیا۔ایس ایس پی انوسٹی گیشن لاہور محمد نوید نے کہا کہ ملزم عظیم خاتون کے گھر پینٹ کر رہا تھا، فون دیکھ کر قتل کی منصوبہ بندی کی. ملزم نے پہلے خاتون کے سر پر بھاری چیز ماری بعدازاں کرنٹ لگایا۔محمد نوید نے بتایا کہ ملزم قتل کے بعد خاتون کے گھر سے چاول کی بوری بھی لیکر گیا. گرفتار ملزم کے گھر سے چاول بھی برآمد کر لئے گئے، فون بھی۔ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے بتایا کہ ملزم عظیم نے خاتون...
—فائل فوٹو لاہور پولیس نے سندھ پولیس کو مطلوب دہشت گردی اور اقدام قتل کے ملزم کو لاہور کے علاقے باٹا پور سے گرفتار کر لیا۔ایس پی ڈولفن فورس نے بتایا ہے کہ اہلکاروں نے ملزم کو مشکوک جانتے ہوئے گرفتار کیا۔ملزم کے خلاف تھانہ آغا فارم شکارپور میں مقدمہ درج ہے۔ لاہور: 3 بچوں کے اغواء کا ملزم گرفتارلاہور سے بچوں کے اغواء کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایس پی ڈولفن فورس نے بتایا ہے کہ ملزم گرفتاری سے بچنےکے لیے 3 سال سے لاہور میں روپوش تھا۔ایس پی ڈولفن فورس کے مطابق ملزم کے بارے میں سندھ پولیس کو اطلاع کر دی گئی ہے۔
لاہور کے علاقے لیاقت آباد میں خاتون نے سوتن کو قتل کردیا اور لاش بوری میں بند کرکے ساتھ والے کوارٹر میں پھینک دی۔5 دن بعد تعفن پھیلنے پر لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی جس نے کارروائی کرکے لاش برآمد کرلی۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن کے مطابق ملزمہ کے شوہر نے 6 ماہ پہلے دوسری شادی کی تھی۔پولیس کے مطابق ملزمہ نے سوتن کو سر پر بیلن مارکر زخمی کیا پھر اس کی نبض کاٹ دی اور لاش بوری میں بند کرکے ساتھ والےکوارٹر میں پھینک دی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے جس نے اعتراف جرم کرلیا ہے۔
پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں سوتن کو قتل کرکے لاش چھپانے والی ملزمہ کو پولیس نے گرفتار کرلیا. گرفتار خاتون نے سنسنی خیز انکشافات کر دیے۔ لاہور کے علاقے لیاقت آباد میں تعفن پھیلنے کی اطلاع پر پولیس پہنچی تو چھت پر ایک خاتون کی بوری میں بند لاش ملی، جسے تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس کی جانب سے تفتیش شروع کی گئی تو معلوم ہوا کہ مقتولہ اسی علاقے میں سوتن کے ساتھ رہائش پذیر تھی. حیرت انگیز طور پر مرنے والی خاتون کے غائب ہونے کے حوالے سے کوئی اطلاع نہیں دی گئی تھی. جس پر پولیس کو متقولہ کی سوتن پر شک گزرا. پولیس نے سعدیہ سے شک کی بنیاد پر پوچھ گچھ کی،...
لاہور میں گھر سے خاتون کے پاؤں میں بجلی کے تار لگی ہوئی لاش برآمد ہوئی۔ پولیس کے مطابق ہربنس پورہ کے علاقے کے ایک گھر میں 65 سالہ شکیلہ فضیلت مردہ پائی گئیں۔ خاتون بیوہ تھیں اور گھر پراکیلی تھیں۔ خاتون کرایے پر رہتی تھیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق خاتون کو کرنٹ لگا کر قتل کیا گیا ہے۔ خاتون کے پاؤں پر بجلی کی تاریں لگی ہوئیں تھیں۔ پولیس اور فرانزک ٹیموں نے شواہد اکٹھے کر کے لاش مردہ خانے منتقل کردی۔ پوسٹمارٹم اور تحقیقات کے بعد حقائق سامنے آئیں گے۔ قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
لاہور کے علاقے لیاقت آباد میں خاتون نے سوتن کو قتل کرکے اس کی لاش بوری میں بند کرکے چھت پر چھپا دی۔ رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ ملزمہ سعدیہ نے سوتن کے ساتھ جھگڑے کے دوران سر پر بیلن مار دیا، مقتولہ کی لاش بوری میں بند کرکے چھت پر چھپا دی۔ پولیس کے مطابق 5 دن بعد تعفن پھیلا تو مقامی افراد نے پولیس کو اطلاع کی ، ملزمہ سعدیہ کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی ۔ پولیس حکام کا کہنا تھا کہ معاملے کی تحقیقات کرکے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
لاہور میں کاہنہ کے قریب گاڑی کی ٹکر سے پولیس ملازم کے جاں بحق ہونے کے واقعے میں پیش رفت سامنے آئی ہے اور پولیس کانسٹیبل کو روندنے کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ویڈیو میں دیکھا گیا کہ پولیس اہلکار اختر حسین رنگ روڑ پر کھڑا تھا، تیز رفتار گاڑی نے ٹکر ماری، سفید رنگ کی گاڑی نے اوور ٹیک کیا، پولیس اہلکار حادثے کا شکار ہو گیا۔ جاں بحق پولیس ملازم اختر حسین ایم ٹی ونگ میں بطور ڈرائیور تعینات تھا، پولیس نے کیمروں کی مدد سے گاڑی کی تلاش شروع کر دی۔
لاہور میں سٹی ٹریفک پولیس نے رمضان المبارک کے مہینے میں بھیک منگوانے والے بھکاری گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا۔ سٹی ٹریفک پولیس لاہور نے پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران ٹھوکر کے علاقے سے بھکاری گروہ کے سرغنے کو گرفتار کیا اور مقدمہ درج کر کے اُسے حوالات میں بند کردیا۔ پولیس کے مطابق بھکاری گروہ کے حوالے سے اطلاع موصول ہوئی جس کے بعد ٹریفک وارڈنز نے دو سے تین روز تک کاوشیں کر کے گروہ کا پتہ لگایا، گروہ کا سرغنہ اپنے گھر کی خواتین سمیت دیگر عورتوں سے بھیک منگواتا اور خود سائیڈ پر بیٹھ کر نگرانی کرتا تھا۔ گروہ کے سرغنہ احمد ولد انگن نے بتایا کہ وہ شکار پور سندھ...
لاہور کے علاقے چوہنگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔چوہنگ کے علاقے میں فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق جس کی شناخت قربانی علی کے نام سے ہوئی اور وہ ہیڈ کانسٹیبل تھا۔پولیس کے مطابق قربان علی کو سفاری پارک کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے زخمی کیا تاہم وہ اسپتال منتقلی کے بعد دوران علاج دم توڑ گیا۔واقعہ کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کرکے کارروائی شروع کردی۔ متوفی کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کر دیا گیا۔
لاہور کے علاقے چوہنگ میں ہیڈ کانسٹیبل کے قتل کا مقدمہ مقتول کے والد کی مدعیت میں قتل اور ڈکیتی کی دفعات کے تحت درج کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ایف آئی آر میں کہا گیا کہ ہیڈ کانسٹیبل قربان علی نے سفاری پارک کے قریب ایک شخص کو لفٹ دی، نامعلوم شخص نے ایک فائر زمین پر مارا جس سے موٹر سائیکل گر گئی۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزم نے دوسرا فائر ہیڈ کانسٹیبل کے سینے میں مارا جس سے وہ جاں بحق ہو گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزم مقتول کی موٹر سائیکل سمیت دیگر سامان چھین کر فرار ہوگیا، لاہور پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔
لاہور: لاہور کے علاقے چوہنگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق چوہنگ کے علاقے میں فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق جس کی شناخت قربانی علی کے نام سے ہوئی اور وہ ہیڈ کانسٹیبل تھا۔ پولیس کے مطابق قربان علی کو سفاری پارک کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے زخمی کیا تاہم وہ اسپتال منتقلی کے بعد دوران علاج دم توڑ گیا۔ واقعے کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کیے جبکہ کارروائی بھی شروع کردی۔ متوفی کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کردیا گیا۔
لاہور: چوہنگ کے علاقے میں فائرنگ کے واقعے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔ متوفی کی شناخت قربان علی کے نام سے ہوئی ہے جو کہ ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر تعینات تھا۔ پولیس کے مطابق قربان علی کو سفاری پارک کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔ واقعے کے بعد زخمی اہلکار کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے شواہد اکٹھے کر رہے ہیں جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن بھی شروع کردیا گیا ہے۔ پولیس کا...
لاہور: گڑھی شاہو کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے گھر میں گھس کر ریلوے کے سیکشن کنٹرولر کو تیز دھار آلے سے قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق مقتول کی شناخت فیصل منظور کے نام سے ہوئی ہے، جو محکمہ ریلوے میں بطور سیکشن کنٹرولر اپنی خدمات سرانجام دے رہا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزمان رات کی تاریکی میں گھر میں داخل ہوئے اور تیز دھار آلے سے وار کر کے مقتول کو قتل کر دیا، جس کے بعد فرار ہو گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فرانزک ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور شواہد اکٹھے کر لیے۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور تحقیقات کو...
لاہور: لاہور میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شراب اور منشیات کی بڑی کھیپ برآمد کرلی۔ خفیہ اطلاع پر لیاقت آباد کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے روہی نالے سے شراب فروش کو گرفتار کرلیا۔ ملزم رکشے میں شراب چھپا کر بہار کالونی میں سپلائی کرنے آیا تھا ۔ پولیس نے ملزم کے زیر استعمال رکشے کو بھی تحویل میں لے لیا۔ گرفتار ملزم عاطف سے 150 لیٹر سے زائد شراب برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن کا کہنا ہے کہ شراب فروشوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری رہیں گی۔ دوسری جانب لاہور میں منشیات کی بڑی ترسیل ناکام بناتے ہوئے منشیات ڈیلر کو گرفتار کرلیا گیا۔ خفیہ اطلاع...
لاہور: شمالی چھاؤنی پولیس نے سات سالہ بچے سے بد فعلی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی کینٹ اویس شفیق کے مطابق بچہ گھر میں کھیل رہا تھا کہ ملزم بچے کو بہلا پھسلا کر اوپر والے پورشن پر اپنے کمرے میں لے گیا جہاں اس نے بچے کو بد فعلی کا نشانہ بنایا۔ پولیس حکام کے مطابق بچے کے والد محمد عدیل کی مدعیت میں ملزم عمر فاروق کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، بچوں کا جنسی استحصال کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ ایس پی کینٹ نے ملزم کی فوری گرفتاری پر ایس ایچ او شمالی چھاؤنی محمد رومان اور پولیس ٹیم کو شاباش بھی دی۔
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2025ء) لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی 9 مئی کے جلائو گھیرا ئو کے الزام میں درج پانچ مقدمات میں عبوری ضمانتوں پر پولیس نے فواد چوہدری کو تفتیش میں بے گناہ قرار دے دیا ۔عدالت نے مزید سماعت 19 مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر فریقین کے وکلا ء کو عبوری ضمانتوں پر حتمی بحث کرنے کی ہدایت کردی ۔(جاری ہے) عدالت نے فواد چوہدری کی عبوری ضمانتوں میں بھی آئندہ سماعت تک توسیع کردی ہے، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے کیس کی سماعت کی۔ جمعہ کے روز سماعت پر تفتیشی افسران...
لاہور: سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو پولیس نے 9 مئی مقدمات میں گناہ گار قرار دے دیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں سابق وفاقی فواد چوہدری کی عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی، جس میں پولیس کی جانب سے تفتیشی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی گئی۔ پولیس نے اپنی رپورٹ میں فواد چوہدری کو 9مئی کے 5مقدمات میں گناہ گار قرار دے دیا۔ دورانِ سماعت فواد چوہدری نے اپنے سینئر وکیل کی غیر حاضری کے باعث سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی، جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر وکلا کو دلائل کے لیے طلب کرلیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت میں عبوری ضمانتوں پر سماعت اے ٹی سی جج منظر علی گل نے کی۔ بعد...
لاہور میں پولیس اہلکار شہری کی ضمانت پر ملنے والا قسطوں والا موبائل ہڑپ گیا۔ لاہور کے علاقے ڈیفنس میں شہری عمران نے تھانے کے محرر زاہد منظور کو موبائل فون قسطوں پر لے کردیا۔ محرر تھانے سے تبادلہ ہونے کے بعد قسطوں کے بقایا 38 ہزار روپے دینے سے انکاری ہوگیا۔ پولیس کے مطابق شہری کی جانب سے رقم کا تقاضا کرنے پر زاہد منظور نے دھمکی دی کہ واپس اسی تھانے میں لگ کر تمہیں دیکھ لوں گا۔ شہری عمران کی درخواست پر سابق محرر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مقدمہ امانت میں خیانت کی دفعات پر درج کروایا گیا۔
ملک اشرف: لاہور ہائیکورٹ نے ایک اہم فیصلے میں کہا ہے کہ جن افراد کو مقدمات میں بری کیا جائے گا، ان کا نام اب کریکٹر سرٹیفکیٹ پر ظاہر نہیں کیا جائے گا۔ پولیس کو یہ ہدایت دی گئی ہے کہ وہ بری ہونے والے افراد کا ریکارڈ اپنے پاس رکھے، لیکن اس کا ذکر کریکٹر سرٹیفکیٹ میں نہ کرے۔ یہ فیصلہ جسٹس فاروق حیدر نے شہری نعمان بٹ کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے دیا۔ شہری نے اپنے مقدمے میں بریت کے باوجود کریکٹر سرٹیفکیٹ میں مقدمے کا ذکر کیے جانے کو چیلنج کیا تھا۔ پولیس حکام نے عدالت کو آگاہ کیا کہ پولیس کا آئی ٹی سسٹم اور فارمیٹ اپ ڈیٹ کیا جا چکا ہے تاکہ کریکٹر سرٹیفکیٹ...
لاہور پولیس کے اہلکاروں کا اغوا برائے تاوان کی واردات میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔پولیس اہلکاروں نے پہلے ڈاکٹر مختار کو اغوا کیا، اُس کے بعد گھر سے اے ٹی ایم کارڈ منگوایا اور اُسے اے ٹی ایم بوتھ لے گئے۔6 ملزمان 3 موٹرسائیکلوں پر سوار تھے، جن میں سے ایک اہلکار نے منہ پر نقاب چڑھا رکھا تھا، وہی ڈاکٹر کو اے ٹی ایم تک لے کر گیا۔اہلکار نے مغوی ڈاکٹر سے 5 لاکھ روپے تاوان کا تقاضا کیا لیکن اے ٹی ایم سے 1 لاکھ کی حد کے باعث زیادہ رقم نہ نکالی جاسکی۔ڈاکٹر نے رقم نکال کر پولیس اہلکار کے حوالے کی، اس دوران مزید رقم نکالنے کےلیے دباؤ ڈالا جاتا رہا۔ لاہور پولیس کے...
لاہور: مسلسل غیر حاضریاں اور ڈیوٹی سے انکار پر لاہور کی تاریخ میں پہلی بار 100 سے زائد پولیس اہلکاروں کو ایک ساتھ نوکری سے برطرف کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اینٹی رائٹ فورس کے اہلکاروں کو ڈیوٹی سے انکار پر ڈی آئی جی آپریشنز کے حکم پر برطرف کیا گیا ہے۔ برطرف اہلکاروں میں عتیق، زین، علی، شیراز، شان، زبیر اور عدیل وغیرہ شامل ہیں۔ برطرف اہلکاروں کی تفصیل سرکاری رپٹ میں درج کر لی گئی۔ برطرف کیے جانے والے اہلکار ڈیوٹیوں سے مسلسل غیر حاضر رہے جبکہ متعدد اہلکاروں نے ڈیوٹی پر آنے سے انکار کیا، کچھ اہلکار ڈیوٹی پر نہ آنے کے بہانے بناتے رہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ فرائض کی انجام دہی...
چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے سلسلے میں قذاقی اسٹیڈیم لاہور اور ہوٹلز سے غیر ملکی ٹیموں کی آمد و رفت کے دوران سیکیورٹی کی ڈیوٹی کرنے سے انکار پر لاہور میں 100 سے زائد پولیس اہلکار ایک ساتھ نوکری سے برطرف کر دیے گئے ہیں۔ مزید پڑھیں: تحریک انصاف سے برطرفی کا معاملہ، شیر افضل مروت کیا کہتے ہیں؟ پولیس ذرائع کے مطابق اینٹی رائیٹ فورس کے اہلکاروں کو اہلکاروں کو ڈی آئی جی آپریشنز کے حکم پر برطرف کیا گیا۔ اہلکاروں کی برطرفی کی رپورٹ ایس پی اے آر ایف کے حکم پر درج کی گئی ہے۔ مزید پڑھیں: بلوچستان، دہشتگردوں کے آگے ہتھیارڈالنے کے الزام میں 15 لیویز اہلکار برطرف برطرف اہلکاروں کی تفصیل سرکاری رپورٹ میں درج کرلی گئی ہے۔...
—فائل فوٹو لاہور میں پہلی مرتبہ 100 سے زائد پولیس اہلکار ایک ساتھ نوکری سے برطرف کر دیا گیا۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ برطرف اہلکار چیمپئنز ٹرافی کی سیکیورٹی ڈیوٹی سے غیر حاضر رہے۔ ڈکیتی میں ملوث انسپکٹر جبری ریٹائر، 4 پولیس اہلکار ملازمت سے برطرف کراچی بلدیہ ٹاؤن میں ریٹائرڈ پولیس افسر کے گھر... پولیس نے کہا کہ اہلکاروں کو ڈی آئی جی آپریشنز کے حکم پر برطرف کیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ برطرف اہلکاروں کی تفصیلی رپٹ روز نامچہ میں درج کر لی گئی۔
—فائل فوٹو لاہور شہر کے مختلف علاقوں میں سٹی ٹریفک پولیس اور چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کا بھکاریوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ترجمان کے مطابق بھیک مانگنے والی مافیا کے سرغنہ کو گرفتار کر کے ان کے خلاف ہیومن ٹریفکنگ ایکٹ 2018ء کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر اطہر وحید نے کہا کہ معصوم بچوں کو بھیک مانگنے پر مجبور کرنے والوں کو قطعی رعایت نہیں دی جائے گی۔ راولپنڈی میں بھکاریوں کے خلاف گرینڈ آپریشن، 87 گرفتارراولپنڈی شہر میں پولیس کی جانب سے بھکاریوں کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع ہوگیا ہے جس میں 87 گرفتاریاں ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہری پیشہ ور بھکاریوں کے حوالے سے 15 پر شکایت درج کرا سکتے...
لاہور: گارڈن ٹاؤن پولیس نے اوورسیز پاکستانی کا گمشدہ بیگ تلاش کرکے واپس کردیا۔ گارڈن ٹاؤن پولیس کو بیگ کی گمشدگی کے متعلق 15 کال موصول ہوئی تھی جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے سیف سٹی کیمروں کی مدد سے بیگ کو تلاش کرلیا۔ پولیس کو بیگ برکت مارکیٹ کے پارکنگ ایریا سے ملا جس میں چیک بک، پاسپورٹ، لیپ ٹاپ و دیگر قیمتی اشیاء موجود تھیں۔ اوورسیز پاکستانی سید عدیل نے بیگ تلاش کرنے پر لاہور پولیس کا شکریہ ادا کیا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے شہری کا گم شدہ بیگ تلاش کرنے پر گارڈن ٹاؤن پولیس ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔
علامتی تصویر۔ لاہور میں ثمن آباد کے علاقے میں فلیٹ سے لاش ملنے کے معاملے پر پولیس کا کہنا ہے کہ کئی روز پرانی لاش 22 فروری کو ملی، فنگر پرنٹس لےلیے ہیں، شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ پولیس کے مطابق 40 سال کے نامعلوم شخص کے کان کے نیچے گردن پر گولی لگی تھی۔ پولیس کے مطابق کمرے سے آئس پینے والا سامان برآمد ہوا، مقتول کی جیب بھی خالی تھی۔ پولیس نے مزید بتایا کہ دوسری منزل پر فلیٹ سی آئی اے اقبال ٹاؤن کے کانسٹیبل ارشد نے کرایے پر لے رکھا تھا۔ کانسٹیبل ارشد نے پراپرٹی ڈیلر سے 3 ماہ پہلے فلیٹ کرائے پر لیا تھا، وہ بھی آئس کا نشہ کرتا تھا اور 3 ہفتوں سے ڈیوٹی سے غائب...
لاہور میں پولیس وردی میں ملبوس ملزمان کی جانب سے ڈاکٹر کو حبس بے جا میں رکھ کر بینک سے رقم نکلوانے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں پولیس یونیفارم میں ملبوس 3 ملزمان شہری کو حبس بے جا میں رکھ کر اسلحہ کے زور پر اس سے بینک سے رقم نکواتے رہے، ملزمان شہری ڈاکٹر مختار حسین کو گھر سے زبردستی ساتھ لے گئے تھے۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی، پولیس وردی میں ملبوس افراد نے شہری کو اغوا کرکے تاوان وصول کرلیا شہری ڈاکٹر مختار حسین کی جانب سے لاہور کے ماڈل ٹاؤن تھانے میں درج کروائی گئی ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ پولیس وردی میں ملبوس 3 ملزم انہیں گھر سے...
پنجاب پولیس کے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ نے بڑے پیمانے پر گاڑیاں مانگ لیں،افسروں اور آپریشنز و انتظامی امور کیلئے گاڑیاں طلب کی گئیں۔ پولیس حکام کے مطابق لاہور کیلئے36 گاڑیوں سمیت 319 کاریں مانگ لی گئیں،لاہور کیلئے سنگل کیبن اور ڈبل کیبن گاڑیاں بھی طلب کی گئیں ،افسروں کیلئے 27کاریں،73ڈبل کیبن گاڑیاں درکار ہیں،سی ٹی ڈی کو آپریشنل کرنے کیلئے 219سنگل گیبن گاڑیاں د رکار ہیں ،ایس پی اور بڑے رینک کے افسروں کیلئے 1کار ،1ڈبل کیبن ڈالے کی ڈیمانڈ کی گئی ، ڈی ایس پی رینک کے افسر کیلئے ڈبل کیبن گاڑی دی جائے گی،انچارج انویسٹی گیشن و آپریشنز کیلئےسنگل کیبن گاڑی دی جائےگی،لاہور کے دفاتر میں 6 سنگل کیبن گاڑیاں دی جائیں گی۔ بڑے اضلاع میں 6 سنگل...
لاہور میں سمن آباد کے علاقے میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما، سابق صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کے ڈیرے سے لاش برآمد ہوئی ہے۔ لاہور پولیس کے مطابق سمن آباد کے علاقے نیو مزنگ میں سابق صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کے ڈیرے میں سرونٹ کوارٹر سے گولی لگی لاش برآمد ہوئی، نامعلوم شخص کو نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کیا۔؎ پولیس نے کہا کہ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لیکر جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے لاش مردہ خانے منتقل کر دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ ملزمان کون ہیں جلد ہی ملزمان کو سراغ لگالیا جائے گا۔ ذرائع نے کہا کہ رہنما تحریک انصاف ...
پی ٹی آئی رہنما میاں اسلم اقبال کے ڈیرے سے گولی لگی لاش برآمد WhatsAppFacebookTwitter 0 24 February, 2025 سب نیوز لاہور( سب نیوز) لاہور کے علاقے سمن آباد میں واقع پی ٹی آئی رہنما ص سابق صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کے ڈیرے سے نامعلوم شخص کی گولی لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق، لاش سرونٹ کوارٹر سے ملی اور بظاہر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ کا نتیجہ معلوم ہوتی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں اور جلد ہی ملزمان کا سراغ لگا لیا جائے...
لاہور: کوٹ لکھپت پولیس نے گھروں میں کام کرنے کے بہانے وارداتیں کرنے والا خواتین کا 3 رکنی ہاوس رابر گینگ گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کو ٹیلیفون لوکیشنز اور جدید ٹیکنالوجی سے ٹریس کرکے امرسدھو سے گرفتار کیا، 2 خواتین اپنے بھانجے کے ساتھ بوستان کالونی میں واقع گھر میں کام کرتی تھیں۔ چند روز قبل خواتین گھر والوں کی غیر موجودگی میں چوری کر کے فرار ہوگئیں تھیں۔ تینوں ملزمان ضلع بہاولپور کے رہائشی ہیں اور 2 سال سے لاہور میں مقیم تھے۔ ملزمان میں صباء، فاطمہ اور بھانجا اسد اللہ شامل ہے، مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔ ایس پی اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ عوام سے...
سروسز اسپتال لاہور میں پولیس اہلکاروں کی جانب سے قیدی کے لیے خصوصی دعوت کے اہتمام کا انکشاف ہوا ہے۔ لاہور پولیس نے بتایا کہ انکوائری کے بعد اہلکاروں کے خلاف تھانہ شادمان میں مقدمہ درج کرلیا گیا، قتل کے مقدمے میں کوٹ لکھپت جیل میں قید ملزم کو طبی امداد کے لیے سروسز اسپتال لایا گیا تھا۔ ایف آئی آر میں بتایا گیا کہ اہلکاروں نے قیدی کی غیر قانونی طور پر اہل خانہ سے ملاقات کروائی کھانے کا انتظام کیا، ملزمان نے قیدی کے گرد ہجوم اکٹھا کیا اور تفریح کا بندوست کیا، خطرناک ملزم اس دوران فرار ہوسکتا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ انکوائری کے بعد دو اہلکاروں شفاقت اور امداد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا...
لاہور میں 18 سالہ ملازمہ سمیہ کی چھت سے گرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ لاہور کے تھانہ ہیرکے علاقے میں 18 سالہ ملازمہ سمیہ چھت سے گر کر جاں بحق ہوگئی تھی۔ سمیہ کی چھت سے نیچے گرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔ جاں بحق ملازمہ کی لفٹ میں جانے اور باہر نکلنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے۔ پولیس نے قتل کی دفعات کے تحت سمیہ کی والدہ نسرین بی بی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔سمیہ کی والدہ کا کہنا ہے کہ بیٹی کو قتل کیا گیا ہے۔ پولیس تفتیش کے بعد ملزمان کو گرفتار کرے۔ پولیس کا موقف ہے کہ پوسٹمارٹم رپورٹ...
ویب ڈیسک: پاکستان ریلوے نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو جس میں دکھایا گیا کہ ریلوے اسٹیشن لاہور کے مسافر خانے میں وینڈر سگریٹ میں چرس بھر رہا ہے، کی تردید کردی۔ رپورٹ کے مطابق ریلویز پولیس لاہور نے وینڈر احسن علی کو ٹریس کرکے پوچھ گچھ کی تو پتہ چلا کہ ڈی ایم او ریلوے نے وینڈر کو 7 جون 25 تک میڈیکل کارڈ جاری کیا ہوا ہے۔ چین کا فلپائنی طیاروں پر سرحدی حدود کی خلاف ورزی کا الزام ریلویز پولیس لاہور کی طرف سے وینڈر احسن کی تلاشی بھی عمل میں لائی گئی جس سے کوئی نشہ آور شہ یا چرس وغیرہ برآمد نہ ہوئی، وینڈر کے مطابق وہ سیگریٹ کو نوش کرنے...
لاہور: ستوکتلہ کے علاقے میں ڈاکو گھر سے 85 لاکھ سے زائد مالیت کے طلائی زیورات، نقدی اور دیگر سامان لے کر فرار ہوگئے۔ ملزمان کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی جس میں ملزمان کو گھر میں داخل ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ پولیس نے دو نامعلوم افراد کے خلاف مدعی محمد فیصل کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے دروازہ کھٹکھٹا کر پروین نامی خاتون کو پستول سے یرغمال بنا کر گھر کا سامان لوٹ لیا۔ ملزمان نے 8 موبائل فون، 12 گھڑیاں اور 60 لاکھ مالیت کے زیوارت لوٹ لیے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی...
لاہور: اسلام پورہ کے علاقے میں نجی اسکول پر نامعلوم بھتہ خوروں نے فائرنگ کر دی جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ پولیس کے مطابق بھتہ خوروں نے اسکول مالک خرم دلاور سے 50 لاکھ روپے بھتہ مانگا جس پر پر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج ہوا۔ بھتہ نہ دینے پر گزشتہ روز ملزمان نے اسکول پر فائرنگ کر دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے ملزمان کی شناخت کی کوششیں جاری ہیں، بھتہ طلب کرنے والے گروہ کو جلد گرفتار کیا جائے گا۔ Tagsپاکستان
لاہور: سوشل میڈیا پر وزیراعلی پنجاب مریم نوز اور اداروں کے خلاف منفی پروپیگنڈے کے معاملے پر پولیس نےمختلف ملزمان کے خلاف تین مقدمات درج کرلیے۔ پولیس کی جانب سے درج فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) کے مطابق مقدمات میں پیکا ایکٹ سمیت دیگر سنگین دفعات شامل کی گئی ہیں اور کہا گیا ہے کہ ملزمان نے آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ذریعے وزیراعلی پنجاب کی جعلی ویڈیوز بنائیں۔ ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر ملک دشمن عناصر کے ایجنڈے کو پروموٹ کرنے کے لیے ویڈیوز بنائی گئیں۔ پولیس کی جانب سے درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق مخصوص جماعت نے جعلی ویڈیوز بناکر انتشار پھیلانے کی سازش کی۔ لاہور پولیس نے...
لاہور: چوکی میو اسپتال پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے ٹک ٹاک پر معصوم شہریوں کو ہراساں کرنے والے مفرور اشتہاری آصف حیات کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق آصف حیات دو سال سے قانون کی گرفت سے بچنے کے لیے روپوش تھا۔ اس پر الزام تھا کہ اس نے ایک شہری اور اس کے بیٹے کو نہ صرف ہراساں کیا بلکہ اسلحے کے زور پر سرعام تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔ واقعے کے بعد تھانہ داتا دربار میں اس کے خلاف سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے اور تشدد کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ملزم آصف حیات ٹک ٹاک پر دھمکی آمیز ڈائیلاگز کی ویڈیوز بنا کر وائرل کرتا تھا جس...
لاہور: مغلپورہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے فنانشل کرائم کے 6مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزم وسیم کو گرفتار کر لیا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کی ہدایت پر فنانشل کرائم کے اشتہاری ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، انچارج انویسٹی گیشن تھانہ مغلپورہ وقاص احمد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کی۔ انچارج انویسٹی گیشن کے مطابق ملزم وسیم لاہور کے مختلف تھانوں کے علاوہ وہاڑی پولیس کو بھی فنانشل کرائم کے مقدمہ میں مطلوب تھا، ملزم وسیم نے شہریوں کو لین دین کے معاملے میں بوگس چیک دیے تھے جس کے بعد روپوش تھا۔ انچارج انویسٹی گیشن مغلپورہ نے بتایا کہ ملزم کو جدید ٹیکنالوجی سمیت ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کیا...
لاہور: ڈی آئی جی آپریشنز کے احکامات کی روشنی میں مانگا منڈی پولیس نے کارروائی کرکے ریکارڈ یافتہ منشیات فروش خاتون کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق خاتون کو خفیہ اطلاع پر منشیات سمیت گرفتار کیا گیا، خاتون منشیات فروشی کے مکروہ دہندے میں متعدد بار جیل بھی جا چکی ہے۔ ملزمہ فاخرہ بی بی کے قبضے سے 1420 گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں نے مانگا منڈی پولیس و ٹیم کو شاباش۔ ایس ایچ او مانگا منڈی کا کہنا تھا کہ انسداد منشیات فروشی کے حوالے سے کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔
لاہور کی سیشن کورٹ سے دوہرے قتل کے 2 ملزم ہتھکڑیوں سمیت فرارہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ پولیس دوہرے قتل کے ملزمان کو سیشن کورٹ عدالت میں پیشی پر لیکر آئی تھی، ملزمان کو بخشی خانے میں بند کیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق دونوں ملزمان پولیس اہلکاروں کی مبینہ ملی بھگت سے بخشی خانے سے فرار ہوئے۔ ذرائع نے کہا کہ پولیس نے ملزمان کو پکڑنے کے لیے سیشن کورٹ کے تمام دروازے بند کردیے اورملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن سیشن کورٹ میں شروع کردیا۔
لاہور: پولیس نے رواں سال انسداد پتنگ بازی ایکٹ کے تحت 440 افراد کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان لاہور پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 20 ہزار 664 پتنگیں اور 621 چرخیاں برآمد کی گئیں، ملزمان کیخلاف 429 مقدمات بھی درج ہوئے۔ ترجمان لاہور پولیس کے مطابق مختلف ڈویژنز میں پتنگ بازی کے خلاف کارروائیوں کے دوران سٹی ڈویژن سے 92، کینٹ سے 146، سول لائنز سے 28، صدر سے 28، اقبال ٹاؤن سے 56 اور ماڈل ٹاؤن سے 90 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ دھاتی ڈور اور پتنگ بازی جیسے جان لیوا کھیل میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ قاتل ڈور اور پتنگوں...
—فائل فوٹو لاہور ہائی کورٹ نے شہری کے اغواء کے کیس میں ملزمان نامزد کرنے کی درخواست پر تحریری حکم جاری کر دیا۔عدالتِ عالیہ میں جسٹس محمد وحید خان نے شہری احمد فراز کی درخواست پر تحریری حکم جاری کیا ہے۔فیصلے کے مطابق عدالت نے تھانہ فیصل ٹاؤن پولیس کو ملزمان کو نامزد کرنے کی ہدایت کر دی ہیں۔ لاہور ہائی کورٹ کا پنجاب کے تمام دارالامان سے مرد ملازمین ہٹانے کا حکملاہور ہائی کورٹ نے پنجاب کے تمام دارالامان سے مرد ملازمین کو ہٹانے کا حکم دے دیا۔ پولیس کے مطابق مغوی کے اغواء کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا گیا تھا۔دوسری جانب درخواست گزار کا کہنا ہے کہ پولیس نے ہمارے اصل ملزمان کو نامزد نہیں...
لاہور پولیس نے بیوی کی غیر موجودگی میں گھریلو ملازمہ سے زیادتی کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان لاہور پولیس کے مطابق شادمان سے 15 پر کال موصول ہونے کے بعد کارروائی کی گئی۔ ملزم طاہر کی بیوی کسی کام کے باعث گھر سے باہر گئی ہوئی تھی۔ ملزم نے ملازمہ ارم بی بی کو فون کرکے کام کے بہانے سے گھر بلایا۔ ملازمہ کے گھر پہنچنے پر ملزم طاہر نے زیادتی کا نشانہ بنایا اور کسی کو بتانے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ ملزم طاہر کے خلاف مقدمہ درج کرکے جینڈر سیل کے حوالے کردیا گیا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ خواتین کا استحصال کرنے والے کسی رعایت...
عرفان ملک: عمران کشور نے ڈی آئی جی (ایڈمن) لاہور کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ عمران کشور کا تعلق پاکستان پولیس سروس کے 33 ویں کامن سے ہے اور ان کی پیشہ ورانہ خدمات میں بطور ڈی پی او قصور، مظفر گڑھ، شیخوپورہ اور نارووال شامل ہیں۔ عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد عمران کشور نے اپنے افسران اور سٹاف سے ملاقات کی اور اپنے فرائض کی انجام دہی میں محنت، جذبے اور لگن کے ساتھ کام کرنے کی ہدایت کی۔ عمران خان اور بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق خدشات؛ وکیل کا ٹوئٹ انہوں نے کہا کہ پولیس کے اہلکاروں کو عوامی خدمت میں بہترین کارکردگی دکھانی چاہیے اور ادارے کی عزت و وقار...
موٹروے پولیس نے شدید دھند کی شدت کے باعث لاہور سے ہرن مینار تک موٹروے ایم 2 کو بند کر دیا ہے۔ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد کے مطابق حد نگاہ کم ہونے کے باعث اہم شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر رہی ۔ دھند کے دوران لین کی خلاف ورزی سے حادثات کا خطرہ بڑھ سکتا ہے، اس لیے عوام کی حفاظت کے پیش نظر موٹروے کو عارضی طور پر بند کیا گیا ہے۔ترجمان نے ڈرائیورز اور مسافروں سے درخواست کی ہے کہ وہ دھند کے دوران لین ڈسپلن کو یقینی بنائیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ انہوںنے کہا کہ شہری زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات میں سفر کرنے کو ترجیح دیں، کیونکہ صبح 10 بجے...
لاہور: موٹروے پولیس نے شدید دھند کی شدت کے باعث لاہور سے ہرن مینار تک موٹروے ایم 2 کو بند کر دیا ہے۔ ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد کے مطابق دھند کے دوران لین کی خلاف ورزی سے حادثات کا خطرہ بڑھ سکتا ہے، اس لیے عوام کی حفاظت کے پیش نظر موٹروے کو عارضی طور پر بند کیا گیا ہے۔ ترجمان نے ڈرائیورز اور مسافروں سے درخواست کی ہے کہ وہ دھند کے دوران لین ڈسپلن کو یقینی بنائیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ شہری زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات میں سفر کرنے کو ترجیح دیں، کیونکہ صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک دھند کے...
لاہور: نواں کوٹ میں درندہ صفت ملزم نے 11 سالہ بچے کو ہوس کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایچ او نواں کوٹ رفیع اللہ خان نے بتایا کہ متاثرہ بچے کے والد کی درخواست پر ملزم مبین کے خلاف مقدمہ کرلیا گیا ہے، کم سن بچے کے والد نے 15 پر کال کرکے اطلاع دی تھی کہ اس کا 11 سالہ بیٹا ثاقب گھرسے گیم کھیلنے آیا تھا جہاں مبین نے زور زبردستی سے بچے کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ نواں کوٹ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم مبین کو موقع سے گرفتار کرلیا، پھر متاثرہ بچے کے والد کی درخواست پر اس کے خلاف بچے کے ساتھ زبردستی بدفعلی کا مقدمہ درج کیا گیا۔ بچے سے بدفعلی...
وقاص احمد: لاہور میں ٹریفک پولیس نے گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹس کی چیکنگ کے لیے داخلی راستوں پر ناکے لگا دیے ہیں تاکہ شہر میں داخل ہونے والی گاڑیوں کی فٹنس کو یقینی بنایا جا سکے۔ پولیس کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 121 کمرشل گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ نہ ہونے پر چالان کیے گئے جبکہ 500 سے زائد گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی۔ ڈی آئی جی ٹریفک لاہور نے گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ چیک کرنے کے لیے ناکہ بندی کا حکم دیا تھا۔ صائم ایوب کیساتھ خوبرو اداکارہ کے لندن میں سیرسپاٹے،ویڈیوز وائرل ٹریفک پولیس نے بتایا کہ فٹنس سرٹیفکیٹ نہ ہونے کی صورت میں نہ صرف چالان کیا جائے گا بلکہ گاڑی کا شہر میں داخلہ بھی...
لاہور: ساندہ کے علاقے میں سابقہ بیوی کو تیز دھار کٹر سے وار کر کے شدید زخمی کرنے والا ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے اس واقع کا نوٹس لے کر ایس پی اقبال ٹاؤن کو گرفتاری کا ٹاسک دیا تھا۔ ایس پی اقبال ٹاؤن انویسٹی گیشن سدرہ خان کی سربراہی میں ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔ انچارج انویسٹی گیشن تھانہ ساندہ حسن زاہد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ انچارج انویسٹی گیشن نے بتایا کہ ملزم نے ذاتی رنجش کی بناء پر اپنی سابقہ بیوی میمونہ بصری کو تیز دھار کٹر سے وار کر کے شدید زخمی...
لاہور میں 10 سالہ بچے سے مبینہ زیادتی کا مرتکب ملزم گرفتار کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق فیصل ٹاؤن پولیس نے 15 کال پر کارروائی کرتے کوٹھا پنڈ سے ملزم کو حراست میں لیا۔ لاہور پولیس کے ترجمان کے مطابق ملزم نے چند روز قبل 10 سالہ علی سے ذیادتی کی تھی، گزشتہ شام کو ملزم نے دوبارہ بچے سے ذیادتی کرنے کی کوشش کی، جس پر بچے نے شور کیا ملزم عبدالرحمان کی فرار ہونے کی کوشش گرفتار کر لیا گیا۔ ترجمان نے بتایا کہ ملزم کیخلاف مقدمہ درج جینڈر سیل کے حوالے کر دیا گیا، ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے کہا کہ بچوں کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2025ء)لاہور میں پولیس نے ویلنٹائن ڈے پارٹی پر چھاپہ مار کر 8خواتین سمیت 15افراد کو گرفتار کرلیا۔گلبرگ پولیس نے ہالی روڈ کے ایک ہوٹل میں چھاپہ مارا۔ ہوٹل میں ویلنٹائن ڈے کے حوالے سے ڈانس پارٹی جاری تھی۔ پارٹی سے 8خواتین سمیت 15 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔(جاری ہے) پولیس حکام کے مطابق ملزمان کی شناخت ثنا ، رضیہ، عنایہ ، ماہی ، ردا، ماہم، عیشا ، عثمان، ابرار، حسن، علی ، سلطان، معظم اور امجد کے نام سے ہوئی۔ ملزمان سے حقہ ، شیشہ فلیورز اور سائونڈ سسٹم برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ایس پی ماڈل ٹائون اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ جرائم کی روک تھام...
لاہور پولیس کے جاں بحق اے ایس آئی محمد شاہد پر تشدد کرنے والے ملزمان عدیل جاوید اور عمیر جاوید کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا گیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق اشتہاری ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ ایف آئی اے کورٹ کے باہرپولیس ٹیم پر حملہ کیا تھا۔ تشدد کے نتیجے میں اے ایس آئی محمد شاہد جان کی بازی ہار گیا تھا۔ ملزمان موقع سے فرار ہو کر روپوش ہوگئے تھے۔ ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق ملزمان عدیل جاوید اور عمیر جاوید کو بنی گالہ اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا۔ آئی جی پنجاب کی ہدایت پر ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔ ملزمان کوانٹیلیجنس اور جدید ٹیکنالوجی کی...
ٹبی سٹی پولیس لاہور نے کارروائی کرکے 14 سالہ لڑکے سے زبردستی زیادتی کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق مزدوری کے لیے آئے معصوم لڑکے کو ملزمان بہانے سے اپنے کواٹر پر لے گئے اور زیادتی کا نشانہ بنایا، ٹبی سٹی پولیس نے اطلاع ملنے پر فوری کارروائی کرتے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں فیضان عرف گوگا اور علی رضا شامل ہیں، ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔ ایس پی سٹی کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا نے کہا کہ بچوں پر تشدد اور جنسی استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
لاہور: آج 8 ویں برسی پر پنجاب پولیس نے سانحہ فیصل چوک (چیئرنگ کراس) کے بہادر شہیدوں کو یاد کیا، جو ملک و قوم کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جانیں قربان کر گئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے اس موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ یہ دن شہداء کے ساتھ تجدید عہد کا ہے۔ 2017ء میں آج کے دن، فیصل چوک مال روڈ لاہور پر 7 پولیس افسران اور اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا. شہداء میں ڈی آئی جی سید احمد مبین، ایس ایس پی زاہد گوندل، اے ایس آئی محمد امین، ہیڈ کانسٹبل عصمت اللہ، اور کانسٹیبلز محمد اسلم، عرفان محمود، اور ندیم تنویر شامل ہیں۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ شہید پولیس...
لاہور میں نصیرہ آباد، لیاقت آباد، فیصل ٹاؤن پولیس کی جانب سے کی جانےو الی مختلف کارروائیوں میں دوران اسنیپ چیکنگ دو اشتہاریوں سمیت چار ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزم حمزہ کو آتش بازی کے سامان سمیت گلاب دیوی کٹ سے،ملزم مدثر کو اسلحہ سمیت پنڈی اسٹاپ سے حراست میں لیا گیا۔جبکہ ملزم علی اور حضرت کو ای پولیس ایپ کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کیخلاف بوگس چیک و فراڈ کے مقدمات درج ہیں۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔
لاہور:جناح ہاؤس حملہ کیس میں پولیس نے عمران خان کی بہنوں، علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو بے قصور قرار دیا۔ انسداد دہشتگردی عدالت لاہور میں 9 مئی کے مقدمے میں عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی، جس دوران تفتیشی افسر نے بتایا کہ دونوں بہنوں کے خلاف تحقیقات مکمل ہو چکی ہیں اور ان کا کیس میں کوئی تعلق نہیں ہے۔ تفتیشی افسر کے بیان کے بعد، علیمہ خان اور عظمیٰ خان نے اپنے ضمانت کی درخواستیں واپس لے لیں، جس پر عدالت نے کیس کو خارج کر دیا۔
لاہور پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر( اے ایس آئی) کے قتل کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔ تھانہ مزنگ میں مقدمہ قتل کی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق اے ایس آئی شاہد ایف آئی اے کورٹ کے باہر اشتہاری ملزم عدیل کو گرفتار کر کے لے جا رہا تھا۔ ملزمان نے اشتہاری ملزم کو چھڑوانے کے لیے پولیس پارٹی پر حملہ کیا۔ ملزمان کے تشدد سے تھانہ شاد باغ کا اے ایس آئی محمد شاہد جاں بحق ہوا۔ مزید پڑھیں: لاہور پولیس کا سب انسپکٹر ملزمان کے مبینہ تشدد سے جاں بحق ایس ایس پی انوسٹیگیشن محمد نوید نے کہا کہ اے ایس آئی محمد شاہد کو شہید...
لاہور (نامہ نگار) مزنگ کے علاقے میں وکلاء کے مبینہ تشدد سے پولیس کا اے ایس آئی جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق اے ایس ائی محمد شاہد ایف آئی اے عدالت کے باہر اشتہاری ملزم عدیل کو گرفتار کر کے لے جا رہا تھا کہ وکلاء نے ملزم کو چھڑوانے کے لئے پولیس ٹیم پر دھاوا بول دیا۔ وکلاء اور ملزم کے تشدد سے تھانہ شاد باغ کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد شاہد کی طبیعت بگڑ گئی۔ اسے طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا جبکہ وکلاء اشتہاری عدیل کو چھڑوا کر فرار ہو گئے۔ پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر کے قانونی...
لاہور(اسپورٹس ڈیسک) ڈچ اور جرمن ہاکی کلبز پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کی دعوت پر لاہور پہنچ گئیں۔لاہور ایئرپورٹ پر اولمپیئن خواجہ جنید، پرویز سنڈھیللا، جنید چھٹہ سہیل اکرم جنجوعہ، مسعود الرحمان کوچ پاکستان پولیس اور ایچ ای سی کے حکام نے استقبال کیا۔ ڈچ ٹیم 22 اور جرمن 32 رکنی دستے پر مشتمل ہے۔ جرمن اور ڈچ ٹیمیں پرائم منسٹر یوتھ پروگرام اور پنجاب پولیس پی ایچ ایف ڈویلپمنٹ اسکواڈ پر مشتمل ٹیموں کے خلاف ایکشن میں نظر آئیں گی۔میچز 12 اور 14 فروری کو لاہور میں ہوں گے جبکہ 16 فروری کو اسلام آباد غیر ملکی کھلاڑیوں کی میزبانی کرے گا۔
لاہور کے علاقے شفیق آباد میں پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد تین خطرناک ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق گرفتاع ڈاکوؤں میں عبدالله، نصیر اور سہیل شامل ہیں جبکہ ان کے دو ساتھی فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ڈاکوؤں سے اسلحہ نقدی و لوٹا ہوا سامان برآمدکیا گیا ہے۔ گرفتار ڈاکو بازاروں میں شہریوں کی ریکی کرتے اور سنسان جگہوں پر واردات کرتے تھے۔ڈاکو ریکارڈ یافتہ ہیں،50 سے زائد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔ ملزمان کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے پولیس چھاپے جاری ہیں۔
لاہور: کوٹ لکھپت میں 2 افراد نے 11 سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق کوٹ لکھپت کا رہائشی 11 سالہ حمزہ گھر کے پاس واقع گیم کی دکان میں گیم کھیلنے گیا تھا، اسی دوران ملزم عبدالرزاق اور اس کا ساتھی بچے کو ورغلا کر لے گئے اور اس سے بدفعلی کی۔ پولیس کے مطابق کم سن بچے سے جنسی زیادتی میں ملوث دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ملزمان کو جینڈر سیل کے حوالے کردیا گیا ہے۔ دریں اثنا ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے کہا ہ کہ بچوں کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، ملزمان کے...
علامتی فوٹو لاہور میں وکلا کے مبینہ تشدد سے پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مزنگ کے علاقے میں وکلا نے مبینہ طور پر اے ایس آئی پر تشدد کیا۔ اے ایس آئی شاہد اشتہاری ملزم کو گرفتار کرنے گیا تھا، وکلا نے دھاوا بول دیا۔ یہ بھی پڑھیے پنجاب: 5 پولیس ملازمین کے بچوں کی سرجری کیلئے 83 لاکھ روپے کے فنڈز جاری جانیں قربان کرنیوالے عظیم سپوتوں کو پنجاب پولیس کاسلام ،آئی جی پولیس کے مطابق تشدد کے باعث اے ایس آئی شاہد کی حالت غیر ہو گئی، انہیں اسپتال پہنچایا گیا جہاں پہنچ کر انہوں نے دم توڑ دیا۔ پولیس حکام کے مطابق شواہد اکٹھے کر کے ملزمان کی...
لاہور: مزنگ کے علاقے میں اشتہاری ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے کے دوران ملزمان کے ساتھیوں کے مبینہ تشدد سے پولیس کا اے ایس آئی جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق شادباغ انویسٹی گیشن پولیس کے اے ایس آئی شاہد اور جمیل نے اشتہاری ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تو ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ دھاوا بول دیا، تشدد کے باعث تھانیدار شاہد کی حالت غیر ہوگئی اور اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ گیا۔ پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی جبکہ ملزمان تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او...
لاہور میں خاتون کی درخت سے لٹکی لاش برآمد ہوئی۔ پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے ناصر باغ میں خاتون کی لاش درخت سے لٹکی دیکھ کر مقامی افراد نے پولیس کو اطلاع دی۔ لاش کو تحویل میں لے کر مردہ خانے منتقل کیا گیا۔ خاتون کی عمر 35 سال ہے اور شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔ شناخت کے لیے فرانزک ٹیموں نے لاش کے فنگر پرنٹس لے لیے ہیں۔ خاتون کی موت کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آئیں۔ تفتیش اور شناخت ہونے پرحقائق سامنے آئیں گے۔
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 فروری2025ء) مدرسے کے اساتذہ نے 9سالہ بچے سے بدفعلی کر ڈالی، جو بچے کو ڈرِل مشین چلا کر ڈراتے رہے۔پولیس کے مطابق لاہور میں فیکٹری ایریا کے علاقے میں مدرسے کے اساتذہ نے 9سالہ بچہ کے ساتھ بدفعلی کی۔(جاری ہے) قاری احسن اور قاری نعمان ڈرِل مشین چلا کر بچے کو ڈرا کر بدفعلی کا نشانہ بناتے رہے۔متاثرہ بچے کے والد شہباز علی کی مدعیت میں پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔دو روز قبل ہی لاہور میں اچھرہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے معلم کی جانب سے 10سالہ طالب علم کو ورغلا کر زیادتی کی کوشش میں گرفتار کیا تھا۔
لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور کے سرحدی علاقے باٹا پور میں جائیداد کے تنازع پر 2 سوتیلے بھائیوں نے ایک دوسرے کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق سوتیلے بھائیوں میں جائیداد کے بٹوارے پر جھگڑا ہوا تو دونوں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دونوں مارے گئے، مقتولین میں 34 سالہ سیف اسلم اور 25 سالہ ارسلان اقبال شامل ہیں جب کہ فائرنگ سے ایک شخص زخمی بھی ہوا جس کی شناخت مرسلین کے نام سے ہوئی۔ پولیس کا کہنا ہےکہ فائرنگ میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے ڈیڈ ہاؤس منتقل کردی گئی ہیں۔ پاراچنار: کھانے پینے کی اشیاء کی شدید قلت، ٹماٹر 700 روپے کلو ،پٹرول فی لیٹر1000 روپے میں فروخت
لاہور: مدرسے کے اساتذہ نے 9سالہ بچے سے بدفعلی کر ڈالی، جو بچے کو ڈرِل مشین چلا کر ڈراتے رہے۔ پولیس کے مطابق لاہور میں فیکٹری ایریا کے علاقے میں مدرسے کے اساتذہ نے 9 سالہ بچہ کے ساتھ بدفعلی کی۔ قاری احسن اور قاری نعمان ڈرِل مشین چلا کر بچے کو ڈرا کر بدفعلی کا نشانہ بناتے رہے۔ یہ خبر بھی پڑھیں: معلم کی 10 سالہ طالب علم کو ورغلا کر زیادتی کی کوشش متاثرہ بچے کے والد شہباز علی کی مدعیت میں پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ایک روز قبل ہی لاہور میں اچھرہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے معلم کی جانب سے 10 سالہ طالب علم کو ورغلا کر زیادتی کی کوشش میں گرفتار کیا...
لاہور: تھانہ مناواں میں پولیس اہلکار نے خاتون سے دست درازی کی کوشش کی جس پر ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے واقعہ کا نوٹس لیا جس پر واقعے میں ملوث اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس اہلکار نے بھاگنے کی کوشش میں شہری ساجد پر فائرنگ بھی کر دی، زخمی ساجد کو طبی امداد کے لیے فوری اسپتال منتقل کیا گیا جہاں حالت خطرے سے باہر بتائی گئی۔ متاثرہ شہری ساجد کی مدعیت میں نامزد ملزم امجد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا تھا کہ واقعے میں ملوث گرفتار اہلکار امجد تھانہ شفیق آباد میں تعینات ہے، پولیس اہلکار...
لاہور میں گداگر خاتون سے زیادتی کرنے والے پولیس اہلکار کو گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے مناواں میں باوردی پولیس اہلکار پر گداگر خاتون سے زیادتی کرنے کی کوشش کی. اہلکار نے زیادتی سے روکنے پر ویڈیو بنانے والے شخص کو گولی مار کر زخمی کردیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اہلکار کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے نوجوان کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس اہلکار ویڈیو بنانے والے شخص کو دھمکیاں بھی دیتا رہا۔حکام کا کہنا ہے کہ مقامی افراد نے پولیس اہلکار کو پکڑ کر مناواں پولیس کےحوالےکیا، اس واقعے کے بعد ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے نوٹس لیتے ہوئے اہلکارکے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ڈی...
— فائل فوٹو لاہور کے علاقے مناواں میں گداگر خاتون سے زیادتی کرنے والے پولیس اہلکار کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزم پولیس اہلکار نے روکنے اور ویڈیو بنانے والے شخص کو بھی فائرنگ کر کے زخمی کیا تھا۔ لاہور: پولیس اہلکار کی ساتھیوں کے ہمراہ گھر میں گھس کر 2 خواتین سے مبینہ زیادتیملزمان نے دو خواتین کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کی، اور ان کی برہنہ ویڈیو بھی بنائی، ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق اس واقعے میں ملوث پولیس اہلکار امجد تھانہ شفیق آباد میں تعینات تھا۔فیصل کامران کے مطابق پولیس اہلکار کے خلاف سخت قانونی اور محکمانہ کارروائی ہوگی۔
ویب ڈیسک: لاہورکے علاقے رائیونڈ میں خاتون کی نازیبا ویڈیو بنانے والے کانسٹیبل کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق کانسٹیبل ارسلان نے چند روز قبل ساتھیوں کے ساتھ مل کر 2 خواتین پر تشدد کرکے ایک کی برہنہ ویڈیو بنائی تھی۔ پولیس نے بتایا کہ اینٹی رائٹ فورس میں تعینات کانسٹیبل ارسلان ویڈیو کیس کا مرکزی ملزم ہے جسے گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ واقعے میں ملوث 3 ملزمان پہلے ہی گرفتار کیے جا چکے ہیں۔ راولپنڈی میں آپریشن،غیر قانونی 205 افغان باشندوں کو ملک بدر کر دیا گیا پولیس کے مطابق تھانہ رائیونڈ میں ملزمان کے خلاف درج مقدمے میں گینگ ریپ کی دفعات بھی شامل ہیں۔
عرفان ملک: لاہور ایئرپورٹ پر ایف آئی اے کا مسافروں کی سخت سکریننگ کا عمل جاری، جس میں ان کے سفری ریکارڈ کا مکمل جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ایف آئی اے کے ڈائریکٹر لاہور نے بتایا کہ رواں سال 2501 مسافروں کو جعلی، مشتبہ یا نامکمل دستاویزات کی بنیاد پر آف لوڈ کیا گیا۔ جعلی دستاویزات کی بنیاد پر 8 مسافروں کو گرفتار کیا گیا، جبکہ گداگری میں ملوث 14 مسافروں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ راولپنڈی میں آپریشن،غیر قانونی 205 افغان باشندوں کو ملک بدر کر دیا گیا ایف آئی اے کے مطابق رواں سال کے دوران پنجاب پولیس کو مطلوب 9 ملزمان کی بیرون ملک فرار کی کوشش ناکام بنائی گئی۔ مزید برآں، جعلی دستاویزات...
لاہور(نیوزڈیسک) لاہور پولیس نے ایک کارروائی کے دوران ٹرائی نیشن سیریز میچز کی جعلی ٹکٹس فروخت کرنیوالے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کو خفیہ اطلاع پر اسٹیڈیم کے مختلف مقامات سے حراست میں لے لیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق ملزمان سلطان، عزت اللہ، جمال اور فرید میچ کی اصل ٹکٹس کی فوٹو کاپیاں کروا کر فروخت کر رہے تھے۔ پولیس نے ان کے قبضے سے جعلی ٹکٹس برآمد کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کر لیے ۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ اسٹیڈیم کے اطراف میں موثر پیٹرولنگ اور کڑی نگرانی جاری ہے تاکہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کو روکا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ...
لاہور(آن لائن)لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے گھر پر چھاپے کے دوران پولیس پر حملے کے مقدمے سے دہشت گردی کے قانون کی دفعات ختم کرنے کی درخواست خارج کر دی۔عدالت نے چودھری پرویز الٰہی کے خلاف مقدمے میں فریقین کے دلائل سننے کے بعد دہشت گردی کے قانون کیدفعات ختم کرنے کی درخواست خارج کی۔انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے پراسیکیوشن کے گواہوں کو بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کرتے ہوئے ٹرائل کی مزید کارروائی 22 فروری تک ملتوی کر دی۔ملزمان نے مقدمے کو عام فوجداری عدالت میں منتقل کرنے کی استدعا کی تھی۔ملزمان پر کارِ سرکار میں مداخلت، پولیس پر حملے اور پیٹرول بم پھینکے کا الزام...
لاہور: پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ٹرائی نیشن سیریز کے میچ کی جعلی ٹکٹس فروخت کرنے والے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کو خفیہ اطلاع پر اسٹیڈیم کے مختلف مقامات سے حراست میں لیا گیا۔ ترجمان کے مطابق ملزمان سلطان، عزت اللہ، جمال اور فرید میچ کی اصل ٹکٹس کی فوٹو کاپیاں کروا کر فروخت کر رہے تھے۔ پولیس نے ان کے قبضے سے جعلی ٹکٹس برآمد کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کر لیے ہیں۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ اسٹیڈیم کے اطراف میں موثر پیٹرولنگ اور کڑی نگرانی جاری ہے تاکہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کو روکا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا...
پولیس ذرائع کے مطابق کارکنوں کی گرفتاریاں رات گئے چھاپہ مار کارروائیوں میں عمل میں لائی گئیں۔ کینٹ ڈویژن سے36، اقبال ٹاون ڈویژن سے 14، صدر ڈویژن سے 13 کارکنوں کو گرفتار کیا گیا۔ سٹی ڈویژن سے 26، سول لائن ڈویژن سے 12 کارکن گرفتار ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جلسے کی کال کے پیش نظر پولیس نے 100 سے زائد کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق کارکنوں کی گرفتاریاں رات گئے چھاپہ مار کارروائیوں میں عمل میں لائی گئیں۔ کینٹ ڈویژن سے36، اقبال ٹاون ڈویژن سے 14، صدر ڈویژن سے 13 کارکنوں کو گرفتار کیا گیا۔ سٹی ڈویژن سے 26، سول لائن ڈویژن سے 12 کارکن گرفتار ہوئے۔ پولیس ذرائع کا...
لاہور: منشیات فروشی میں ملوث باپ بیٹی گینگ کو پولیس نے گرفتار کرلیا، جن سے بھاری مقدار میں چرس برآمد کرلی گئی۔ ترجمان کے مطابق پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کی چرس برآمد کرکے باپ بیٹی گینگ کو گرفتار کرلیا ہے۔ لاہور میں موبائلز اسکواڈ ناکا پر شیرا کوٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گیارہ کلو گرام چرس برآمد کرلی۔ پولیس حکام کے مطابق ملزم خاتون (بیٹی) کی آڑ میں پشاور سے لاہور چرس کی سپلائی دینے آ رہا تھا کہ ناکا شیرا کوٹ پر موجود اہل کاروں نے مشکوک گاڑی کو چیک کیا، جس میں سے گیارہ کلوگرام چرس کے پیکٹ برآمد ہوئے۔ کارروائی کے ذریعے ملزمان کی پشاور سے لاہور منشیات کی سپلائی کو ناکام بنا...
لاہور میں برکی کے علاقے میں 2 اوباش نوجوانوں نے ریٹائرڈ پولیس ملازم کے 12سالہ بیٹے کو اجتماعی بدفعلی کا نشانہ بنا کر فحش ویڈیو بنا لی۔ واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا، ایف آئی آر کے مطابق لاہور۔برکی روڈ کے رہائشی ریٹائرڈ ہیڈ کانسٹیبل ولائیت کے بیٹے مزمل کو ملزمان سہیل عرف پنوں اور نفیس ورغلا کر ایک فلیٹ میں لے گئے، ملزمان سہیل عرف پنوں اورنفیس نے زبردستی مزمل کو بدفعلی کا نشانہ بنا کر فحش ویڈیو بنا لی۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق متاثرہ لڑکے مزمل نے اپنے والد کو تمام واقعہ بتایا، تھانہ برکی میں والد ولائیت ریٹائرڈ پولیس ملازم کی مدعیت میں ملزمان سہیل اور نفیس کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
مینار پاکستان گراؤنڈ میں جلسے کی اجازت نہ ملنے پرتحریک انصاف نے آج لاہور کے ہر حلقے میں احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے۔ پی ٹی آئی کی طرف سے تمام رہنماؤں کو ہر حلقے میں پرامن احتجاج کی ہدایت کی گئی ہے۔ پی ٹی آئی کی چیف آرگنائزرعالیہ حمزہ ملک نے 7 نئے کیسز میں ممکنہ گرفتاری سے قبل ہدایات جاری کیں، جن میں پی ٹی آئی کے تمام رہنماؤں سے کہا ہے کہ وہ اپنے اپنے حلقوں میں بدترین انتخابی دھاندلی کے خلاف پرامن احتجاج کریں۔ یہ بھی پڑھیے: 8 فروری احتجاج کی کال، پی ٹی آئی پنجاب کی کارکنوں کے لیے ہدایات جاری عالیہ حمزہ ملک نے کہا کہ کارکن اور پی ٹی آئی ممبران اسمبلی پنجاب...
لاہور: شہر میں وارداتوں کی ففٹی کرنے والا گینگ بالآخر پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔ ڈولفن اسکواڈ نے اسٹریٹ کریمنلز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے لاہور شہر میں وارداتوں کی ففٹی کرنے والا گینگ گرفتار کرلیا۔ 2رکنی گروہ نے صرف ماڈل ٹاؤن و اقبال ٹاؤن ڈویژن میں مجموعی طور پر 85 وارداتیں کی۔ ترجمان کے مطابق ڈولفن اسکواڈ نے ملزمان کو ریکی و انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا۔ اس دوران ملزمان کے زیر استعمال موٹر سائیکل بھی چوری کی نکلی، جس کا مقدمہ 334/25 تھانہ جوہر ٹاؤن میں درج ہے۔ ڈولفن ٹیم کو گرفتاری کے وقت ملزمان کی طرف سے شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔ دونوں ملزمان پر منشیات، ڈکیتی، چوری، جھپٹا و دیگر سنگین...
لاہور میں پولیس اہلکاروں کی جانب سے کال سینٹرز سے بھتہ لینے کا انکشاف ہوا ہے۔ لاہور کے تھانہ سول لائنز کی حدود میں پولیس اہلکاروں نے بھتہ خوری کی واردات کی۔ پولیس نے متاثرہ خاتون عنبر نواز کی مدعیت میں واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا۔ ایف آئی آر کے مطابق پولیس وردی میں ملبوس 2 اہلکار اپنے ساتھیوں کے ہمراہ کال سینٹر آئے۔ ملزمان نے اسلحہ کے زور پر اے ٹی ایم سے 3 لاکھ روپے نکلوائے۔ ملزمان 2 لاکھ روپے مالیت کے لیپ ٹاپ اور دیگرسامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔ تھانہ سول لائن پولیس نے بھتہ خور پولیس اہلکاروں سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے خلاف مزید قانونی کارروائی شروع کر دی...
ایف آئی آر کے مطابق چور گھر کی الماری سے 71 تولے سونا اور 65 لاکھ کی گھڑی لے کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس کو بتایا گیا کہ ہم شادی کی تقریب میں گئے ہوئے تھے واپس آئے تو الماری کا تالا ٹوٹا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور، تھانہ جنوبی چھاؤنی کے علاقہ میں چوری کی واردات ،نامعلوم چور شہری کے گھر سے اڑھائی کروڑ مالیت کے زیورات لے گئے۔ ایف آئی آر کے مطابق چور گھر کی الماری سے 71 تولے سونا اور 65 لاکھ کی گھڑی لے کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس کو بتایا گیا کہ ہم شادی کی تقریب میں گئے ہوئے تھے واپس آئے تو الماری کا تالا ٹوٹا تھا، سونے...
ایف آئی اے نے لاہور ائیرپورٹ پر جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والے مسافر کوگرفتار کرلیا۔ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ملزم بین الاقوامی پرواز سے پولینڈ جا رہا تھا۔ ملزم کی شناخت عدنان حیدر بھٹی کے نام سے ہوئی۔ ملزم کی جانب سے پیش کیا جانے والا پولینڈ کا ریزیڈنٹ کارڈ جعلی نکلا۔ گرفتار ملزم کو مزید قانونی کاروائی کیلئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور کے حوالے کر دیا گیا۔ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور سرفراز خان ورک کے مطابق لاہورائیرپورٹ پر مسافروں کی سخت اسکریننگ کا عمل جاری ہے۔ مشکوک سفری دستاویزات کی تفصیلی جانچ پڑتال کو یقینی بنایا جائے۔دھوکہ دہی سے بیرون ملک جانے والے ملزمان اور ان کے سہولت کاروں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔انہوںنے...
لاہور میں پولیس نے ڈانس پارٹی پر چھاپہ مار کر 6 خواتین سمیت 12 افراد کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق لاہور میں چوکی ہلوکی پولیس نے 6 خواتین سمیت 12 ملزمان کو ویلنشیاء ٹاؤن لاہوری ہوٹل میں پارٹی کرتے ہوئے گرفتار کیا۔ ملزمان میں بلاول، فیضان،صارم، قاسم ، زین، کرن، رمشاء، پاکیزہ، اقصٰی،حنا، مریم، فاطمہ شامل ہیں۔ ملزمان سے حقہ، اسپیکر، شیشہ فلیورز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ جرائم کی روک تھام کے لیے موثر کارروائیاں جاری ہیں۔
— فائل فوٹو لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں موٹرسائیکل سوار ملزمان نے 2 خواتین پر تیزاب پھینک دیا۔پولیس کے مطابق متاثرہ خواتین کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ملزمان فرار ہوگئے۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔تیزاب سے جھلسنے والی ایک خاتون نے بتایا کہ سودا سلف لینے بازار گئی تھی۔ گھر کے قریب پہنچی تو موٹرسائیکل پر سوار 2 افراد نے تیزاب پھینکا۔
لاہور میں 2 خواتین پر تیزاب پھینکنے کا واقعہ پیش آیا۔ پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں موٹر سائیکل سواروں نے 2 خواتین پر تیزاب پھینک دیا۔ تیزاب سے خاتون سمیرا کا چہرہ ، ہاتھ اور جسم کا کچھ حصہ متاثر ہوا۔ متاثرہ خاتون کی جانب سے مقدمہ درج کروا دیا گیا۔ تیزاب سے جھلسنے والی خاتون نے بتایا کہ سودا سلف لینے بازار گئی تھی۔ گھر کے قریب پہنچی تو موٹرسائیکل پر سوار 2 افراد نے تیزاب پھینکا۔ واقعے میں گلی میں آتی دوست فائزہ بھی زخمی ہوئی۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ کیمروں کی مدد سے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی ( ایف آئی اے) نے لاہور ائیرپورٹ پر جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والے مسافر کوگرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ملزم بین الاقوامی پرواز سے پولینڈ جا رہا تھا۔ ملزم کی شناخت عدنان حیدر بھٹی کے نام سے ہوئی۔ ملزم کی جانب سے پیش کیا جانے والا پولینڈ کا ریزیڈنٹ کارڈ جعلی نکلا۔ گرفتار ملزم کو مزید قانونی کاروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور کے حوالے کر دیا گیا۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور سرفراز خان ورک کا کہنا ہے کہ لاہورائیرپورٹ پر مسافروں کی سخت اسکریننگ کا عمل جاری ہے۔ مشکوک سفری دستاویزات کی تفصیلی جانچ پڑتال کو یقینی بنایا جائے۔دھوکہ دہی سے بیرون ملک جانے والے ملزمان اور ان...
لاہور(نیوز ڈیسک) لاہور میں پو لیس کانسٹیبل نے مبینہ طور پر ساتھیوں کے ساتھ مل کر خاتون سے زیادتی کی اور برہنہ ویڈیو بھی بنائی۔لاہور کے علاقے رائیونڈ میں پولیس کانسٹیبل کی مبینہ طور پر ساتھیوں کے ہمراہ خاتون سے زیادتی، ملزمان نے خاتون کی برہنہ ویڈیو بھی بنائی ۔پولیس کی جانب سے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ اہلکار ارسلان ساتھیوں کے ہمراہ خواتین پر تشدد کی ویڈیو بھی بناتا رہا ۔ اہلکار اور اسکے ساتھی جسم فروشی کرنے کا بھی الزام لگاتے رہے۔ گلگت بلتستان حکومت نے پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر3 روزہ سوگ اور آج عام تعطیل کا اعلان