لاہور، لرزہ خیز قتل کا ڈراپ سین، شاہدرہ پولیس نے مرکزی قاتل کو دھر لیا
اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT
لاہور:
شاہدرہ پولیس نے قتل کے مقدمے میں مطلوب خطرناک ملزم شعیب کو گرفتار کر لیا۔ کارروائی ایس پی سٹی بلال احمد کی نگرانی اور ایس ایچ او شاہدرہ اسد عباس کی قیادت میں عمل میں لائی گئی۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم شعیب نے چند روز قبل درینہ رنجش پر اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ایک شہری کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔
واقعے کے بعد سے ملزم مفرور تھا، تاہم پولیس نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا۔
مزید پڑھیں: لاہور پولیس کو چیکنگ کے دوران اخلاقیات کا دامن نہ چھوڑنے کی ہدایت
ملزم کو ابتدائی کارروائی کے بعد مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق پولیس سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے مسلسل کوشاں ہے، اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔
ایس پی سٹی نے قتل جیسے سنگین مقدمے میں پیش رفت پر ایس ایچ او شاہدرہ اسد عباس اور ان کی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے ان کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
لاہور میں خاتون اور ڈرائیور کو قتل کرنے والے تین ملزمان گرفتار
لاہورکے علاقے باٹا پور میں خاتون کو قتل کرنے والے تین ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے گزشتہ سال مقدس نامی خاتون اور اسکے ڈرائیور کو فائرنگ کر کے قتل کیا تھا۔
گرفتار ملزمان میں شاہد وحید عباس عرف بودا سمیت تین شامل ہیں جنہوں نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ انہوں نے خاتون اور اُس کے ڈرائیور کو پرانی دشمنی پر قتل کیا تھا۔
ملزمان نے بتایا کہ وہ قتل کے بعد کچھ روز کیلیے روپوش ہوگئے تھے۔ پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔