لاہور:

بیوی اور بیٹی پر تشدد اور سر کے بال کاٹنے والا درندہ صفت شخص گجر پورہ پولیس کے شکنجے میں آگیا۔

ایس پی سول لائنز چوہدری اثر علی کی سربراہی میں گجرپورہ پولیس نے کارروائی کی۔

ایس ایچ او گجر پورہ ذکاء کے مطابق سفاک ملزم ارشد خان نے اپنی بیوی اور بیٹی کے قینچی کے ساتھ سر کے بال کاٹ دیے، ملزم ارشد خان بیشتر اوقات اپنی بیوی اور بیٹی کو تشدد کا نشانہ بناتا تھا۔

ملزم ارشد خان اپنی بیوی اور بیٹی کو ڈرا دھمکا کر رکھتا، متاثرہ خاتون نے شوہر سے چوری چھپے بچ کر تھانہ میں پہنچ کر قانونی کارروائی کی درخواست دی۔

ایس ایچ او نے بتایا کہ گجر پورہ پولیس نے درندہ صفت ملزم ارشد کے خلاف مقدمہ درج کر کے پابند سلاسل کر دیا۔

ایس پی سول لائنز چوہدری اثر علی نے ایس ایچ او گجر پورہ ذکاء اور پولیس ٹیم کو شاباش دی اور تعریفی اسناد دیے۔ انہوں نے کہا کہ عورتوں کے اغواء، تشدد اور حراساں کرنے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بیوی اور بیٹی گجر پورہ

پڑھیں:

لیبیا کے راستے انسانی اسمگلنگ میں ملوث نیٹ ورک کا مرکزی ملزم چارسدہ سے گرفتار

پشاور:

لیبیا کے راستے انسانی اسمگلنگ میں ملوث نیٹ ورک کا مرکزی ملزم چارسدہ سے گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار راجا کی ہدایت پر انسانی اسمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی نیٹ ورکس کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، اس دوران ایف آئی اے پشاور زون   نے لیبیا کے راستے انسانی اسمگلنگ میں ملوث نیٹ ورک کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے منظم گینگ کے مرکزی ملزم عادل عرف شیر خان کو گرفتار کرلیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی گینگ کے ملزم صدام، درویش خان اور الیاس خان گرفتار ہو چکے ہیں۔ ملزمان جعلی ویزوں اور دستاویزات کے ذریعے انسانی اسمگلنگ میں ملوث تھے۔ مذکورہ گینگ کے کارندے سہولت کار اور رابطہ کار کے طور پر بھی کام کر رہے تھے۔

ترجمان کے مطابق تفتیش کے دوران گرفتار ملزمان نے مرکزی ملزم عادل عرف شیر خان کی نشاندہی کی۔ ملزم عادل لیبیا سے یورپ کے لیے غیر قانونی سمندری راستے سے انسانی اسمگلنگ کا ماسٹر مائنڈ ہے۔ ملزم عادل واٹس ایپ کے ذریعے معصوم شہریوں سے رابطہ کرتا اور انہیں لیبیا کے ویزے فراہم کرتا تھا۔ مہاجرین کو لیبیا پہنچانے کے بعد یورپ کے لیے سمندری سفر پر روانہ کیا جاتا تھا۔

ملزم کو چارسدہ سے چھاپا مار کارروائی کے دوران گرفتار  کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے جب کہ نیٹ ورک میں شامل دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھی کارروائیاں جاری ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں ایڈوکیٹ کو قتل کرنے والا ملزم چند گھنٹوں میں گرفتار
  • گوجرانوالہ: مالکان کے مبینہ تشدد سے گھریلو ملازمہ جاں بحق
  • شادی کا جھانسہ دیکر ملازم نے اپنی کمپنی کی ایچ آر منیجر کا ریپ کردیا، ملزم گرفتار
  •  شادی کا جھانسہ دے کر خاتون سے زیادتی اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والا شخص گرفتار
  • ملیر میں پولیس اور ڈاکوؤں کا آمنے سامنے مقابلہ، ایک زخمی گرفتار، ساتھی فرار
  • لاہور سے حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم گرفتار
  • گوجرانوالہ: ایک پولیس اہلکار کو شہید،2 کو زخمی کرنے والا تیسرا ڈاکو بھی مقابلے میں مارا گیا
  • شجاع آباد: داماد سے رنجش پر باپ نے 27 سالہ بیٹی، 2 نواسوں اور 1 نواسی کو کلہاڑی سے قتل کر دیا
  • ملتان: زمین اور رشتے کا تنازع، باپ نے بیٹی اور اس کے 3 بچوں کو قتل کر دیا
  • لیبیا کے راستے انسانی اسمگلنگ میں ملوث نیٹ ورک کا مرکزی ملزم چارسدہ سے گرفتار