لاہور: موٹروے پولیس کی کارروائی، مغوی بازیاب، 2 اغوا کار اسلحہ سمیت گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
— فائل فوٹو
موٹروے پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 2 اغوا کاروں سے مغوی کو بازیاب کروالیا۔
ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ موٹروے پولیس کو شیخوپورہ کے نزدیک کار حادثے کی اطلاع ملی، گاڑی کی تلاشی لینے پر ڈگی سے ایک مغوی ملا۔
لاہور میں موٹر وے پولیس نے کارروائی کر کے بہاولپور سے اغواء کیے گئے شخص کو بازیاب کرا لیا۔
انہوں نے بتایا کہ پٹرولنگ افسران نے فوری طور پر ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان سے کلاشنکوف، جدید رائفل، 4 موبائل فونز، زیوارت اور گولیاں بھی برآمد ہوئی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ملزمان کو اسلحہ، گاڑی اور مسروقہ سامان سمیت پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: موٹروے پولیس
پڑھیں:
جامشورو: ایک ماہ کے دوران ایک لڑکی اور ایک خاتون کا اغوا
---فائل فوٹوسندھ کے شہر جامشورو میں ایک ماہ کے دوران مخلتف واقعات میں ایک لڑکی اور ایک خاتون کو اغواء کر لیا گیا، دونوں واقعات کے مقدمات درج کرلیے گئے جبکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
پولیس کے مطابق پہلا واقعہ ایک ماہ قبل مسکین کالونی میں پیش آیا تھا جہاں ملزمان 14 سالہ لڑکی کو اسلحے کے زور پر اغوا کر کے لے گئے تھے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ 14 سالہ مغوی لڑکی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق دوسرا واقعہ 9 روز قبل سائٹ ایریا میں پیش آیا جہاں اغواء کار 25 سالا خاتون کو بیوٹی پارلر سے گھر واپسی آتے ہوئے اغوا کر کے لے گئے۔
کراچی شہر میں بچوں کے اغوا کے واقعات میں تشویشناک...
پولیس کے مطابق 25 سالہ مغوی خاتون کے بھائی کی مدعیت میں پارلر مالک سمیت 6 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں مغویوں کی تلاش جاری ہے۔