شہر لاہور میں فلمی سین: باپ بیٹا کا سنیجر گینگ گرفتار، پولیس کی بڑی کامیابی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
لاہور میں باپ بیٹے پر مشتمل سنیچر گینگ گرفتار ,اسلام پورہ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے خطرناک گروہ کا خاتمہ کیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان خواتین سے پرس، موبائل فونز اور نقد رقم چھیننے کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔ ایس پی سٹی کے مطابق ملزمان کی شناخت شیراز اور طیب کے نام سے ہوئی ہے، جو موٹر سائیکل پر سوار ہو کر مختلف علاقوں میں خواتین کو نشانہ بناتے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان پرس، موبائل اور نقدی چھین کر موقع سے فرار ہو جاتے تھے۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے چند روز قبل بھی خواتین سے پرس چھین کر فرار ہونے کی واردات کی تھی، جس کے بعد ان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔ کارروائی کے دوران ملزمان سے ایک موٹر سائیکل، آٹھ موبائل فونز، چھ خواتین کے پرس، ایک لاکھ روپے نقدی اور غیرقانونی اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ ملزمان اسلام پورہ، گلشن راوی اور گردونواح کے دیگر علاقوں میں وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
ایران میں زائرین کو اغوا کرکے تاوان وصول کرنے والے نیٹ ورک کا اہم ملزم گرفتار
لاہور:وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے ایران میں زائرین کو اغوا کرکے تاوان وصول کرنے والے نیٹ ورک کے اہم ملزم کو لاہور سے گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف ائی اے کارپوریٹ کرائم سرکل لاہور نے ایک بڑی کارروائی کی اور ملزم کو گرفتار کرلیا، جن کی شناخت محمد ادریس کے نام سے ہوئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ملزم نے ایران میں اپنے نیٹ ورک کے ذریعے پاکستان سے ایران جانے والے 2 شہریوں کو اغوا کروایا اور ان کے اہل خانہ سے تاوان کی مد میں 50 لاکھ روپے وصول کیے۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے اپنے مکروہ دھندے کو چھپانے کے لیے رقوم کی بیرون ملک منتقلی بذریعہ حوالہ ہنڈی کی۔
انہوں نے بتایا کہ ملزم ایران میں اپنے نیٹ ورک کے ذریعے پاکستان سے ایران جانے والے زائرین کو اغوا کرواتا تھا۔
ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم متاثرین کو رہا کروانے کی مد میں پاکستان میں ان کے اہل خانہ سے بھاری رقوم وصول کرتا تھا۔