وزیراعلیٰ پنجاب کا پولیس کارکردگی جانچنے کا منصوبہ سست روی کا شکار
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
عرفان ملک :وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے صوبے بھر کی پولیس کی کارکردگی جانچنے کے لیے شروع کیا گیا منصوبہ سست روی کا شکار ہو گیا ہے۔ چار ماہ سے پولیس پرفارمنس کا جائزہ لینے کے لیے کوئی اجلاس طلب نہیں کیا جا سکا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ کی ہدایت پر ہر ماہ تمام اضلاع، بشمول لاہور، کی کارکردگی کا جائزہ لیا جانا تھا۔ اس مقصد کے لیے کلیدی پرفارمنس انڈیکیٹرز (KPIs) طے کیے گئے تھے تاکہ پولیس کی کارکردگی کو شفاف انداز میں پرکھا جا سکے۔
خصوصی بچوں کےسکولوں کے اوقات کار میں کمی
پالیسی کے مطابق جن اضلاع میں تین ماہ تک پولیس کارکردگی بہتر نہ ہو، وہاں کے افسران کو تبدیل کیا جانا تھا۔اچھی کارکردگی دکھانے والے افسران اور اضلاع کو سراہا جانا تھا۔تاہم اب تک نہ تو کسی ضلع کو تعریفی نوٹس ملا اور نہ ہی کسی کمزور کارکردگی والے ضلع میں انتظامی تبدیلی عمل میں لائی جا سکی ہے۔
مزید برآں، آئی جی آفس کی جانب سے ہر ماہ اضلاع کی کارکردگی رپورٹ وزیراعلیٰ کو ارسال کی جانی تھی، مگر یہ تسلسل بھی متاثر ہوا ہے۔
لاہور میں تیز ہوائیں چلنے سے گرمی کی شدت میں کمی
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر اس منصوبے پر مؤثر عمل درآمد نہ کیا گیا تو پولیس ریفارمز اور احتساب کا عمل بری طرح متاثر ہو سکتا ہے۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: کی کارکردگی
پڑھیں:
وزیراعلی سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات ،پاک بھارت کشیدگی میں برطانیہ کے مثبت اور مدبرانہ کردار کو سراہا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2025ء)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی،وزیراعلی نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں برطانیہ کے مثبت اور مدبرانہ کردار کو سراہا ، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعاون، تعلیم،سرمایہ کاری، ماحولیاتی تحفظ اور گورننس میں شراکت داری کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے سبکدوش ہونے والی سیاسی مشیر زوئی ویئر کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا گیا ۔وزیر اعلی مریم نواز شریف نے سبکدوش ہونے والی برطانوی ہائی کمیشن کی سیاسی مشیر زوئی ویئر کو شاندار خراجِ تحسین کرتے ہوئے ان کی سفارتی خدمات کو سراہا۔وزیر اعلی مریم نواز شریف نے تعلیم، تجارت، سرمایہ کاری،موسمیاتی تحفظ اور گورننس کے شعبوں میں باہمی اشتراک کار مزید بڑھانے کی پیشکش کی ۔(جاری ہے)
مریم نواز شریف نے کہا کہ سیاسی مشیر زوئی ویئر نے اپنے منصب پر دیانت، محنت اور شراکت داری کے جذبے کے ساتھ فرائض انجام دئیے،ان کا ارتھ شاٹ پرائز جیسے عالمی ماحولیاتی منصوبے میں کردار قابلِ تحسین ہے،سیاسی مشیر زوئی ویئر پنجاب میں ہمیشہ دوستوں کی طرح یاد رکھی جائیں گی۔مریم نواز شریف نے کہا کہ جین میریٹ کی بطور ہائی کمشنر خدمات کو حکومتِ پنجاب انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،جین میریٹ کا عالمی سفارتی تجربہ پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات کو ایک نئی بلندی پر لے جانے کی نوید ہے۔پنجاب برطانیہ کے ساتھ اشتراک کار کو مزید وسعت دینے اور تعاون کے فروغ کے نئے مواقع تلاش کرنے کے لیے پرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ 17 لاکھ پر مشتمل برٹش،پاکستانی برادری کی بڑی تعداد کا تعلق پنجاب سے ہونا باہمی پائیدار رشتے کی عملی مثال ہے۔