اپنے ایک جاری بیان میں فلسطین کی مقاومت اسلامی کا کہنا تھا کہ ہمیں ایک ایسے مجرم کا سامنا ہے جو قتل و نسل کشی کے جنون میں مبتلا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آج صبح فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس" نے صیہونی وزیراعظم "نتین یاہو" کے ٹرائل کا مطالبہ کر دیا۔ حماس نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ نتین یاہو کے بیانات اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ ہمیں ایک ایسے مجرم کا سامنا ہے جو قتل و نسل کشی کے جنون میں مبتلا ہے۔ وہ اپنے مفادات کی خاطر خطے کو آگ کے دہانے پر لے جا رہا ہے۔ نتین یاہو کا عارضی جنگ بندی پر اصرار، مذاکرات کو بے نتیجہ کرنے اور صیہونی قیدیوں کی رہائی کو خطرے میں ڈالنے کے سوا کچھ بھی نہیں۔ حماس نے مزید کہا کہ واشنگٹن اس بات کی وضاحت کرے کہ صیہونی وزیراعظم کیوں فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کے لئے ڈونلڈ ٹرامپ کے پیش کردہ منصوبے کو اپنا جنگی ہدف قرار دے رہے ہیں۔ حماس نے واضح الفاظ میں کہا کہ عالمی برادری کو چاہئے کہ وہ غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کے وحشیانہ قتل عام کو بند کروانے کے لئے اقدامات اور نتین یاہو کے خلاف کارروائی کریں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم بین الاقوامی قوانین و کنونشنز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے وحشیانہ نسل کشی، قحط اور جبری نقل مکانی کے اپنے جرائم پر مہر تصدیق ثبت کر رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: نتین یاہو کہا کہ

پڑھیں:

قطر نے اسرائیل کو تنہا کر دیا، ایران نے تباہ کرنے کی کوشش کی: نیتن یاہو

تل ابیب (نیوز ڈیسک) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اسرائیل کو یونان کی قدیم ریاست سپارٹا سے تشبیہ دے دی۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل کی صورتحال سپر سپارٹا جیسی ہے، انہوں نے کہا کہ قطر اور دیگرممالک نے اسرائیل کوتنہا کر دیا، اسرائیل کو نئی اقتصادی حقیقت کیلئے تیار ہونا چاہیے، اسلحہ سازی کی صنعت کو آزادانہ اور خود مختار طور پر مضبوط کرنا ہوگا۔

نیتن یاہو نے کہا کہ ایران نے ناکہ بندی کر کے اسرائیل کو تباہ کرنے کی کوشش کی، بڑا چیلنج انتہا پسند مسلم اقلیتوں کا یورپ کی اسرائیل پالیسی پراثرو رسوخ ہے، مغربی یورپ سے اسرائیل کو چیلنج درپیش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکا اور بہت سے ممالک ہمارے ساتھ کھڑے ہیں، روایتی و سوشل میڈیا پر اثرو رسوخ پیدا کرنے کے آپریشنز پرسرمایہ کاری کرنا ہوگی۔

اسرائیلی وزیر اعظم نے دوحہ میں حماس قیادت پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا حماس قیادت کہیں بھی ہو اسے نشانہ بنانے کا امکان مسترد نہیں کرسکتے۔

نیتن یاہو نے کہا کہ دونوں ممالک کے تحفظ کے لیے امریکا کے ساتھ مل کر بھرپور قوت سے کارروائیاں جاری رکھیں گے۔

Post Views: 4

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کے سیلاب زدہ علاقوں میں’ شدید انسانی بحران’ ہے، عالمی برادری امداد فراہم کرے، اقوام متحدہ
  • نیتن یاہو سے مارکو روبیو کا تجدید عہد
  • اسرائیلی وزیراعظم کا قطر پر حملے کا دفاع‘قطرحماس کو مالی مددفراہم کرتا ہے. نیتن یاہوکا الزام
  • عالمی برادری کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی حمایت کرے، حریت کانفرنس
  • قطر نے اسرائیل کو تنہا کر دیا، ایران نے تباہ کرنے کی کوشش کی: نیتن یاہو
  • عالمی قوانین کی سنگین پامالی لمحہ فکریہ، گریٹر اسرائیل کا ایجنڈا عالمی امن کیلئے شدید خطرہ ہے، امیر قطر
  • حماس جہاں بھی ہو، ہم اُسے نشانہ بنائیں گے، نتین یاہو
  • نتین یاہو سے ملنے کے بعد امریکی وزیر خارجہ قطر جائیں گے
  • اسرائیل کو اپنے کئے کا نتیجہ بھگتنا پڑے گا؛ دوحہ اجلاس سے قبل قطری وزیراعظم کا بیان
  • حماس کو شکست دینا مشکل ہے، اسرائیلی آرمی چیف کا اعتراف