لاہور میں انسانیت سوز واقعہ؛ پڑوس میں پانی لینے گئی بچی کے ساتھ زیادتی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
لاہور:
صوبائی دارالحکومت میں ایک اور انسانیت سوز واقعہ پیش آیا ہے، جس میں پڑوس کے گھر سے پانی لینے گئی بچی کے ساتھ زیادتی کی گئی۔
پولیس کے مطابق نشتر کالونی کے علاقے میں ایک 8 سالہ کمسن بچی کو درندگی کا نشانہ بنایا گیا، تاہم پولیس نے چند گھنٹوں کے اندر کارروائی کرتے ہوئے سفاک ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان لاہور پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب بچی ہمسایے کے گھر سے پانی لینے گئی اور ملزم نے اسے ورغلا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور بچی کے شور مچانے پر ملزم دیوار پھلانگ کر موقع سے فرار ہو گیا۔
افسوس ناک واقعے کے فوراً بعد متاثرہ خاندان کی رپورٹ پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کو ٹریس کرتے ہوئے چند گھنٹوں میں ٹبہ گاؤں سے گرفتار کر لیا۔ ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد جینڈر سیل کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچوں کے استحصال میں ملوث افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ ایسے مجرموں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
لاہور: 19 سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا ڈراپ سین، سگے اور سوتیلے باپ نے مل کر بیٹی کو قتل کیا
ہنجروال میں 19 سالہ نوجوان لڑکی کے اندھے قتل کا ڈراپ سین سوتیلا باپ بیٹی کا قاتل نکلا جب کہ پولیس نے کچھ ہی گھنٹوں میں قاتل کو گرفتار کرلیا۔
ایس پی ڈاکٹر محمد عمر نے کہا کہ ملزم شہباز نے بچی کے حقیقی باپ شوکت کے ساتھ مل کر قتل کی واردات کی، ملزمان نے بچی کا قتل کر کے لاش کچرے کے ڈھیر پر پھینک دی،سی سی ٹی وی کیمروں اور جدید ٹیکنالوجی سے ملزمان کی شناخت کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ ہنجروال پولیس نے شناخت کے بعد سوتیلے باپ شہباز کو فوری گرفتار کر لیا، مقتولہ کے حقیقی باپ کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دے دی گئی۔