گجرات: ایف آئی اے نے انسانی اسمگلر سعید سنیارا کو گرفتار کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
—فائل فوٹو
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے گجرات میں کارروائی کر کے انسانی اسمگلر محمد سعید عرف سعید سنیارا کو گرفتار کر لیا۔
ملزم سعید سنیارا جون 2023ء میں یونان کشتی حادثے کا مرکزی ملزم ہے، کشتی حادثے میں 300 پاکستانیوں سمیت 500 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔
یونان کشتی حادثے کے مرکزی ملزم عثمان ججہ کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق لیبیا سے اٹلی جانے والی کشتی کو جون 2023ء میں حادثہ پیش آیا تھا، حادثے کے بعد تحقیقات میں جیو نیوز سعید سنیارا کا نام سامنے لایا تھا۔
واضح رہے کہ سعید سنیارا کو وزرات داخلہ کی ریڈ لسٹ میں شامل کیا گیا تھا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سعید سنیارا
پڑھیں:
مانسہرہ: لڑکی سے زیادتی کا ملزم گرفتار
علامتی تصویر۔مانسہرہ کے علاقے مانگل میں لڑکی سے مبینہ زیادتی کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی مقامی سنار کے پاس سونا فروحت کرنے آئی تھی۔ لڑکی نے الزام عائد کیا ہے کہ ملزمان نے رقم اور طلائی زیورات بھی چھین لیے۔
پولیس کے مطابق میڈیکل میں لڑکی سے زیادتی ثابت ہوگئی، ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔