وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی جعلی ویڈیو بنانے والا ملزم داریل سے گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
گلگت میں سائبر کرائم ونگ نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو داریل سے گرفتار کیا۔ ملزم عنایت اللہ حمزہ نے لڑکی کے نام کی فیک آئی ڈی بنا کر وزیر اعلیٰ کی اے آئی سے بنائی نازیبا ویڈیو اپ لوڈ کی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اور خاتون رکن اسمبلی کی جعلی نازیبا ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ گلگت میں سائبر کرائم ونگ نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو داریل سے گرفتار کیا۔ ملزم عنایت اللہ حمزہ نے لڑکی کے نام کی فیک آئی ڈی بنا کر وزیر اعلیٰ کی اے آئی سے بنائی نازیبا ویڈیو اپ لوڈ کی تھی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: وزیر اعلی
پڑھیں:
بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج معصوم بچوں کو انسانی ڈھال بنانے لگے(ویڈیو منظرعام پر)
بھارتی پشت پناہی سے سرگرم فتنہ الخوارج نے اپنی بزدلانہ کارروائیوں میں ایک نیا مکروہ حربہ اختیار کرلیا
بھارت معصوم شہریوں کو نشانہ بنا کر سارا الزام سیکیورٹی فورسز پر ڈالنے کی سازش کر رہا ہے، دفاعی ماہرین
بھارتی پشت پناہی سے سرگرم فتنہ الخوارج نے اپنی بزدلانہ کارروائیوں میں ایک نیا مکروہ حربہ اختیار کرلیا ہے، جس کے تحت معصوم بچوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے ایک ویڈیو فوٹیج بھی منظر عام پر آ گئی ہے جس میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح معصوم بچوں کو دہشتگردانہ مقاصد کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ خوارج معصوم بچوں کو ڈھال بنا کر سیکیورٹی فورسز پر حملے کر رہے ہیں، جو ان کی بزدلی اور انتہاپسندی کا واضح ثبوت ہے۔ اس عمل کے نتیجے میں متعدد دہشتگردانہ حملوں میں نہ صرف بے گناہ بچے جاں بحق اور زخمی ہوئے بلکہ سیکیورٹی فورسز کو بدنام کرنے کی بھی مذموم کوشش کی گئی۔دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی سپانسپرڈ فتنہ الخوارج معصوم شہریوں کو نشانہ بنا کر سارا الزام سیکیورٹی فورسز پر ڈالنے کی سازش کر رہا ہے۔ ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ معصوم بچوں کو یرغمال بنا کر دہشتگردانہ حملوں میں بطور ڈھال استعمال کرنا ایک انتہائی مکروہ اور غیر انسانی فعل ہے، جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔