کراچی کے علاقے لانڈھی نمبر 4 کے قریب صبح پانچ بجے کے قریب ایک آئل ٹینکر الٹنے کا واقعہ پیش آیا، جس کے باعث علاقے میں ہنگامی صورتِ حال نافذ کر دی گئی۔ حادثے کے فوراً بعد پولیس اور رینجرز موقع پر پہنچ گئے اور جائے وقوعہ کو مکمل طور پر سیل کر کے عوام کو دور کر دیا۔

پولیس کے مطابق ٹینکر میں 50 ہزار لیٹر کروڈ آئل موجود تھا، جس میں سے تقریباً آدھا تیل سڑک پر بہہ گیا جبکہ باقی تیل کو دوسرے ٹینکر میں منتقل کر دیا گیا۔ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فائر بریگیڈ کی ٹیم بھی جائے وقوعہ پر موجود رہی۔

ٹینکر کو کرین کی مدد سے سیدھا کیا گیا اور بعد ازاں ہٹا دیا گیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث پیش آیا۔ پولیس نے ڈرائیور کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا ہے۔

حکام کے مطابق آئل ٹینکر پورٹ قاسم سے کورنگی کراسنگ کی طرف جا رہا تھا کہ راستے میں یہ حادثہ پیش آیا۔ خوش قسمتی سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم تیل کے ضیاع کے باعث سڑک پر پھسلن اور ماحولیاتی آلودگی کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے، جس پر قابو پانے کے لیے صفائی کا عمل جاری ہے۔

Post Views: 3.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

لاہور؛ کار ڈرائیور نے پولیس اہلکاروں کو روند ڈالا، ایک اہلکار شدید زخمی

لاہور:

نیو راوی پل پر شہری نے پولیس اہلکاروں پر کار چڑھا دی، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شدید زخمی ہوگیا۔

لاہور پولیس کے مطابق نیو راوی پل پر کار سوار نے پولیس ناکہ توڑنے کی کوشش کی اور پھر ناکہ توڑتے ہوئے کار پولیس اہلکاروں پر چڑھا دیْ

پولیس نے بتایا کہ کار کی ٹکر سے پولیس اہلکار صدیق شدید زخمی  ہوگیا ہے اور کار مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہے، ناکے پر کھڑی موٹرسائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

ملزم کے بارے میں بتایا گیا کہ پولیس نے کار ڈرائیور کو حراست میں لے کر تھانہ شاہدرہ منتقل کردیا ہے اور ڈرائیور کی شناخت سید ظفر عباس کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم کو حراست میں لینے کے بعد تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • امریکی ریاست ٹیکساس کے مختلف شہروں میں یوم عاشور کے جلوس، ہزاروں عزادار شریک
  • لاہور: کمسن ڈرائیور نے تین موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا، ایک جاں بحق، دو زخمی
  • دبئی میں بغیر ڈرائیور کے چلنے والی کار سے متعلق اہم پیش رفت
  • لاہور؛ کار ڈرائیور نے پولیس اہلکاروں کو روند ڈالا، ایک اہلکار شدید زخمی
  • ماتلی: زخمی گدھے پر تشدد کے خلاف رکشا ڈرائیور کا انوکھا احتجاج
  • مصر: ٹرین ڈرائیور کا دوران ڈیوٹی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال
  • اندوہناک حادثہ! نیلم ویلی میں سیاحوں کی گاڑی دریا برد، 6 جانیں ضائع
  • ننکانہ صاحب: بس ڈرائیور دورانِ ڈرائیونگ سو گیا، بس ٹرالر سے ٹکرا گئی، 2 افراد جاں بحق
  • سپرہائی وے, نیو سبزی منڈی اور لانڈھی رزاق آباد میں فائرنگ کے واقعات میں 3 افراد زخمی ہوگئے
  • جیکب آباد ،مسافروین حادثے کا مقدمہ نامعلوم ڈرائیور کیخلاف درج