لاہور: پولیس اہلکار کی فائرنگ سے 2 بچے زخمی
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
—علامتی فوٹو
لاہور میں فیروز پور روڈ پر پولیس کانسٹیبل کی فائرنگ سے 2 کمسن بچے زخمی ہو گئے، پولیس نے ملزم کانسٹیبل کو اسلحے سمیت گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق فیروز پور روڈ پر واقع اتحاد پارک میں پولیس کانسٹیبل طلحہٰ نے ایک شخص کو مشکوک سمجھ کر تلاشی لی تو اہلِ محلہ اکٹھے ہو گئے اور کانسٹیبل کو پکڑ کر مارنے کی کوشش کرنے لگے۔
جس پر پولیس اہلکار نے فائرنگ کر دی، گولیاں لگنے سے 12 سالہ حسین اور 11 سالہ حامد زخمی ہو گئے۔
چوکی پنجاب سوسائٹی پولیس نے ملزم کانسٹیبل طلحہٰ کو گرفتار کر کے اس سے اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔
سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) کینٹ قاضی علی رضا اور اے ایس پی ڈیفنس شہر بانو نقوی نے اسپتال میں زخمی بچوں کی عیادت کی۔
اس موقع پر اُن کا کہنا تھا کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں سے آہنی ہاتھوں نمٹا جائے گا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی، نارتھ ناظم آباد میں فائرنگ، 18 سالہ نوجوان زخمی
کراچی:شہر قائد میں نارتھ ناظم آباد کے علاقے کوثر نیازی کالونی میں فائرنگ کا ایک واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک نوجوان زخمی ہوگیا۔
چھیپا حکام کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ جھگڑے کے دوران پیش آیا۔
تفصیلات کے مطابق نارتھ ناظم آباد کی کوثر نیازی کالونی میں ہونے والی فائرنگ میں 18 سالہ نوجوان سمیر زخمی ہو گیا۔
زخمی نوجوان کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔