وزیراعظم اور آرمی چیف کی آپریشن بنیان مرصوص میں زخمی جوانوں اور شہریوں کی عیادت
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
سٹی 42 : (معرکہ حق) آپریشن بنیان مرصوص کے بعد یوم تشکر کے موقع پر وزیرِ اعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ کیا۔
وزیر اعظم اور آرمی چیف نے معرکہ حق، آپریشن بنیان مرصوص میں زخمی جوانوں اور شہریوں کی خیریت دریافت کی۔ دونوں نے زخمی جوانوں کی معرکہ حق کے دوران بے مثال بہادری، عزم اور فرض شناسی کو سراہا۔
اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ اس طرح افواج پاکستان اور پوری قوم نے یہ جنگ لڑی، اس کی مثال کئی نہیں ملتی۔ عوام کی ثابت قدمی ملک کی عسکری تاریخ کا ایک فیصلہ کن باب بن چکی ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی زون 169 کا پاک افواج کے حق میں مظاہرہ
یاد رہے کہ پاکستان پر بھارت کے حملے کے دوران 13 جوان اور 40 شہری شہید جبکہ 70 سے زائد زخمی ہوئے۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
پاکستان کو دنیا کے اولین سیاحتی مراکز کی فہرست میں شامل کریں گے: وزیر اعظم شہباز شریف
—فائل فوٹووزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کو دنیا کے اولین سیاحتی مراکز کی فہرست میں شامل کریں گے۔
وزیر اعظم کی زیر صدارت پاکستان میں سیاحت کو فروغ دینے سے متعلق اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم کو شعبہ سیاحت کی استعداد کو بروئے کار لانے کے لیے تجاویز پیش کی گئیں
اجلاس میں وفاقی وزراء عطا اللّٰہ تارڑ، حنیف عباسی، انجنئیر امیر مقام، وزیر اعظم کے مشیر رانا ثناء اللّٰہ، معاون خصوصی حذیفہ رحمٰن اور اعلیٰ حکام شریک تھے۔
وزیراعظم نے کہا کہ رپورٹ میں بروقت قرض کی ادائیگی کا بھی اعتراف کیا گیا ہے، رپورٹ یقینی طور پر حکومتی معاشی صورتحال میں بہتری کا ثبوت ہے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کے شعبہ سیاحت میں زر مبادلہ کمانے کی لا محدود استعداد موجود ہے، اللّٰہ تعالیٰ نے پاکستان کو قدرتی وسائل اور لازوال خوبصورتی سے نوازا ہے، پاکستان میں برف پوش پہاڑ، جنگلات، دریا، حتیٰ کہ میدان اور ریگستانی علاقے ہیںْ
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قدرتی وسائل کی بدولت ہمارا ملک کسی بھی ملک سے سیاحت کے ضمن میں کم نہیں، پاکستان کو ایک ٹوور ازم برانڈ کے طور پر بیرون ملک متعارف کروایا جائے، صوبوں کے تعاون سے پورے ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے اقدامات لیے جائیں۔
وزیر اعظم نے پاکستان ٹوور ازم ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو سیاحت کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سیاحت کے فروغ کے لیے خصوصی ٹوورازم زون بنائے جائیں، بین الاقوامی سیاحوں کی آمدورفت سہل بنانے کے لیے پبلک اور پرائیوٹ سیکٹر مل کر کام کریں۔
اندرون ملک سیاحت اور ملکی سیاحوں کی تفریحی مقامات پر آمد کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں، ٹوور ازم سیکٹر میں مستقل سرمایہ کاری سے متعلق منصوبہ بندی کی جائے۔