سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے درآمدی محصولات میں نمایاں کمی کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت نیشنل ٹیرف پالیسی کے حوالے سے اہم اجلاس میں برآمدات اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے درآمدی محصولات میں بتدریج نمایاں کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیر اعظم ہاؤس میں منعقدہ اجلاس میں وزیرِ اعظم نے اپنے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ حکومت مضبوط معیشت کےحصول، روزگار کے مواقع کی فراہمی اور مہنگائی کے دیرپا اور مکمل خاتمے کے لیے کوئی کسر اٹھا نہ رکھے گی۔
ملکی و غیر ملکی ماہرینِ معیشت سے مشاورت کے بعد بنیادی معاشی اصلاحات کے لیے ایک جامع منصوبہ کے تحت وزیر اعظم شہباز شریف نے ایک تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے ٹیرف یعنی درآمدی محصولات میں بتدریج مگر نمایاں کمی کی منظوری دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
اس اقدام کو معاشی بہتری کے حصول کی جانب ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے جو کہ برآمدات پر مبنی ترقی کو ممکن بنائے گا، مذکورہ فیصلہ سے نہ صرف بےروزگاری پر قابو پانے میں مدد ملے گی بلکہ مہنگائی کی شرح کو بھی قابو میں رکھا جا سکے گا۔
حکومتی اعلامیے کے مطابق اس کے نتیجے میں بین الاقوامی سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا، جس سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، حکومت عوام کو روزگار کی فراہمی اور خاص طور پر تعلیم یافتہ نوجوانوں کو باعزت روزگار مہیا کرنے کے لیے کوشاں ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے اضافی کسٹمز ڈیوٹی کو ، جو اس وقت 2 سے 7 فیصد کے درمیان ہے اور ریگولیٹری ڈیوٹی، جو اس وقت 5 سے 90 فیصد کے درمیان ہے، اگلے 4 سے 5 سال میں مکمل طور پر ختم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
مزید پڑھیں:
اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے کسٹمز ڈیوٹی کو زیادہ سے زیادہ 15 فیصد تک محدود کرنے کے حق میں بھی فیصلہ کیا ہے، جبکہ فی الحال بعض اشیا پر یہ شرح 100 فیصد سے بھی تجاوز کر سکتی ہے، اسی طرح کسٹمز ڈیوٹی کی شرحوں کو 4 تک محدود کر دیا گیا ہے، جس سے درآمدات سے متعلق قانونی پیچیدگیوں میں نمایاں کمی آئے گی اور مختلف صنعتوں کو برابر کے مواقع میسر آ سکیں گے۔
وزیر اعظم کے اس تاریخی فیصلے سے ملکی معیشت میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے در مزید وا ہوں گے اور ملکی صنعتوں کو خام مال، درمیانی اشیا اور سرمایہ جاتی سامان باآسانی اور سستے داموں دستیاب ہوگا۔ ا
اس کے علاوہ مسابقت میں اضافے کی وجہ سے مقامی صنعتیں زیادہ مؤثر اور مسابقتی بنیں گی، جو ملک کے لیے برآمدی آمدنی بڑھانے میں مدد دے گا، اور یوں مہنگائی اور کرنسی کی قدر میں کمی پر قابو پانے میں بھی مدد ملے گی۔
مزید پڑھیں:
اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم نے اس تجویز کے تمام پہلوؤں کا بغور جائزہ لیا، ٹیرف میں کمی نہ صرف جاری کھاتے کے خسارے کو مستحکم کرے گی بلکہ کسٹمز ڈیوٹی سے زیادہ محصولات حاصل کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوگی۔
اجلاس میں وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک، وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران شریک تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
احد خان چیمہ اضافی کسٹمز ڈیوٹی جام کمال خان خام مال ریگولیٹری ڈیوٹی شہباز شریف علی پرویز ملک محمد اورنگزیب نیشنل ٹیرف پالیسی ہارون اختر وزیر اعظم.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: احد خان چیمہ اضافی کسٹمز ڈیوٹی جام کمال خان خام مال ریگولیٹری ڈیوٹی شہباز شریف علی پرویز ملک محمد اورنگزیب نیشنل ٹیرف پالیسی ہارون اختر کسٹمز ڈیوٹی سرمایہ کاری شہباز شریف نمایاں کمی وفاقی وزیر کے لیے
پڑھیں:
چین غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے ایک مثالی سرمایہ کاری کی منزل رہے گا، چینی صدر
چین غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے ایک مثالی سرمایہ کاری کی منزل رہے گا، چینی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 15 May, 2025 سب نیوز
بیجنگ :چینی صدر شی جن پھنگ نے چائنا ڈنمارک چیمبر آف کامرس کے سربراہ کو ایک جوابی خط میں چائنا ڈنمارک چیمبر آف کامرس اور اس کے رکن اداروں کو چین اور ڈنمارک اور چین اور یورپ کے درمیان دوستانہ تعلقات کو فروغ دینے اور باہمی تعاون کو گہرا کرنے میں نئی شراکت داری کرنے کی ترغیب دی۔
جمعرات کے روز شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ آپ کے خط سے میں نے چین کے لیے آپ کے گہرے جذبات اور ڈنمارک کی چین میں موجود کمپنیوں کے چین کی ترقی پر اعتماد کو محسوس کیا، میں اس کو سراہتا ہوں۔ چین ماضی، حال، اور مستقبل میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے ایک مثالی، محفوظ اور کامیاب سرمایہ کاری کی منزل رہا ہےاور رہے گا۔ چین پر اعتماد کرنا درحقیقت مستقبل پر اعتماد کرنا ہے، اور چین میں سرمایہ کاری کرنا درحقیقت مستقبل میں سرمایہ کاری کرنا ہے۔
امید ہے کہ چائنا ڈنمارک چیمبر آف کامرس اور اس کے رکن ادارے چین اور ڈنمارک ، نیز چین اور یورپ کے درمیان پل کا کردار ادا کرتے رہیں گے، تاکہ چین اور ڈنمارک ، نیز چین اور یورپ کے درمیان باہمی تفاہم اور دوستی کو فروغ دیا جا سکے اور دونوں اطراف کے باہمی مفاداتی تعاون کو گہرا کیا جا سکے۔حال ہی میں چائنا ڈنمارک چیمبر آف کامرس کے سربراہ نے صدر شی جن پھنگ کو ایک خط لکھا جس میں انہوں نے ذاتی اور چیمبر کی طرف سے چین اور ڈنمارک کے درمیان سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ پر مبارکباد پیش کی اور چین کے ساتھ تعاون کو مزید گہرا کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمعرکۂ حق: پاک فضائیہ کی شاندار کارکردگی، بھارتی غرورخاک میں ملا دیا، فرانسیسی میڈیا کا اعتراف آئندہ بجٹ میں پراپرٹی منافع پر ٹیکس کی شرح میں نمایاں اضافہ متوقع سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال، اسٹاک مارکیٹ میں 600 پوائنٹس کا اضافہ امریکہ کی جانب سے چینی مصنوعات پر اضافی ٹیرف میں ایڈجسٹمنٹ کر دی گئی تیل اور گیس کے ذخائردریافت کرنے کیلئے بڑے پیمانے پرکام شروع،شراکت دار کمپنیوں کو لائسنس جاری بیرن نے پاکستان کی اقتصادی میدان میں کارکرگی معاشی کرشمہ قرار دیدی ’’پانچ جہتی‘‘مجموعی خاکہ: جدیدیت کو عمل میں لانے کے لیے نظریات اور عملی اقدامات کی تفصیلCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم