معرکہ حق آپریشن " بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ" کی کامیابی: یوم تشکر کے موقع پر صدر مملکت اور وزیر اعظم کے پیغامات
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
معرکہ حق کے آپریشن" بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ" میں افواج پاکستان کی بھارت کو دھول چٹاکر شاندار کامیابی اور عظیم تاریخی فتح کے اعتراف میں ملک بھر میں آج ملی جوش و جذبے کے ساتھ یوم تشکر منایا جا رہا ہے۔ اسی حوالے سے صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے یوم تشکر پر اپنے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مسلح افواج نے دشمن کو اسی کی زبان میں بھرپور جواب دے کر عسکری تاریخ کا سنہرا باب رقم کیا، اللہ تعالیٰ کا شکر بجا لانے کے لیے آج یوم تشکر منایا جا رہا ہے۔
صدر مملکت کا پیغام
صدر مملکت آصف زرداری نے بھی یوم تشکر کے حوالے سے اپنا پیغام جاری کردیا جس میں مسلح افواج اور قوم کو مبارک باد پیش کی گئی ہے۔ آج آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر یوم تشکر منارہے ہیں، قوم دشمن کے خلاف بنیان مرصوص کی مانند کھڑی رہی، دنیا نے صبر و تحمل کا اعتراف اور ہماری آپریشنل مہارت کو تسلیم کیا۔ آصف زرداری نے کہا کہ دشمن کے خلاف ہم ثابت قدم رہے اور فتح یاب ہوئے، خود مختاری، سالمیت، قومی مفادات پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے، پاکستان پرامن ملک ہے، کسی کے خلاف جارحانہ عزائم نہیں رکھتا، آئندہ بھی کسی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ صدرمملکت کا کہنا تھا کہ آبی حقوق کے تحفظ کے لیے تمام ذرائع بروئے کار لائیں گے، سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی کو مسترد کرتے ہیں، جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں
وزیراعظم کا پیغام
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے یوم تشکر کے حوالے سے اپنا پیغام جاری کردیا جس میں مسلح افواج اور قوم کو مبارک باد پیش کی گئی ہے۔ وزیراعظم نے یوم تشکر کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ آج ، بھارت کی کھلی جارحیت اور اشتعال انگیزی کے خلاف پاکستان کی شاندار کامیابی اور فتح پر اللہ تعالیٰ کا شکر بجا لانے کے لئے ملک بھر میں یوم تشکر منایا جا رہا ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارت نے بزدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں معصوم اور بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور ہمیں ان بے گناہ شہریوں کی خاطر جوابی کارروائی کرنے پر مجبور کردیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دنیا نے دیکھا کہ کئی گنا بڑے دشمن کو گھٹنے ٹیکنے میں چند گھنٹے لگے، جو طیارے بھارت کا غرور تھے اب راکھ اور نشان عبرت بن چکے ہیں۔ ہمارے شاہینوں نے دشمن پر کاری ضربیں لگائیں ، یہ ہمارا دندان شکن جواب تھا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بہادر اور پیشہ وارانہ مسلح افواج نے دشمن کو اسی کی زبان میں مؤثر اور بھرپور جواب دے کر عسکری تاریخ کا سنہرا باب رقم کیا ہے اور دشمن کے عزائم کو ناکام بنایا ہے، دشمن کے فوجی اڈے ، اسلحہ کے انبار اور ایئر بیسز دیکھتے ہی دیکھتے سب کھنڈرات بن گئے۔ ان کے رافیل ہمارے شاہینوں کے نشانے پر آئے اور اللہ کے فضل سے ناکام ہو گئے۔ شہباز شریف نے کہا کہ ہماری یہ کارروائی اس بوسیدہ نظریہ کے خلاف تھی جو انسان دشمنی ، جارحیت ، مذہبی جنون اور تعصب پر قائم ہے، یہ ہماری غیرت اور اصولوں کی فتح ہے، یہ افواج پاکستان کے ساتھ ساتھ خوددار، غیرت مند اور باوقار پاکستانی قوم کی کامیابی ہے۔ پوری قوم سیسہ پلائی دیوار کی طرح مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، میں پاک افواج کے ان تمام شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں جنہوں نے معرکہء حق کی تکمیل میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں اس موقع پر اپنی اور قوم کی طرف سے جنرل سید عاصم منیر کا دل کی اتہہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ جن کی دانشمندانہ اور دلیرانہ قیادت میں یہ عظیم معرکہ سر ہوا، میں اس کے ساتھ ساتھ چیف آف ایئر اسٹاف ظہیر بابر اور ان کے شاہینوں کو بڑی گرمجوشی سے شاباش دیتا ہوں جنہوں نے ہمارے سر فخر سے بلند کر دیئے ہیں۔ میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف کو بھی خراج تحسین پیش کرتا ہوں جن کی قیادت میں پاکستان نیوی پاکستان کے سمندری پانیوں کی حفاظت کرتی رہی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ میں تمام اتحادی اور اپوزیشن جماعتوں سمیت ملک بھر کی سیاسی قیادت اور پارلیمان کا دلی طور پر شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے بے مثال اتحاد اور تاریخی یگانگت کا مظاہرہ کیا۔
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: شہباز شریف نے یوم تشکر کے مسلح افواج حوالے سے کرتا ہوں دشمن کے کے خلاف ہوں نے کہا کہ
پڑھیں:
معرکۂ حق بھارت کی یادداشت سے کبھی ختم نہیں ہو گا: فیلڈ مارشل عاصم منیر
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ۔ فوٹو: فائلفیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ معرکۂ حق بھارت کی یادداشت سے کبھی ختم نہیں ہو گا، کسی بھی قیمت پر اپنی دھرتی کے تحفظ کے لیے تیار ہیں۔
آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے آج کراچی میں پاکستان نیوی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دوست ملک کے کیڈٹس کو مبارک باد دیتے ہیں، ترقی کےلیے عوام، حکومت اور افواج کے درمیان مضبوط تعلق ناگزیر ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، حقِ خودارادیت کے حصول میں کشمیری عوام کے ساتھ ہیں، خطے میں مستحکم امن مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر ناممکن ہے، ہمارا دشمن متکبرانہ اور جارحانہ رویے کا مسلسل مظاہرہ کر رہا ہے۔
آرمی چیف نے کہا ہے کہ بھارت اپنی فوجی طاقت، قوم پرستی اور جعلی اسٹریٹجک اہمیت سے سیاسی فوائد حاصل کرنا چاہتا ہے، گزشتہ چند برسوں میں بھارت نے دہشت گردی کے خلاف کارروائی کے بہانے دو بار پاکستان پر بلاوجہ حملے کیے، پاکستان کے بھرپور اور مؤثر جواب نے خطےکو ایک بڑے تنازع سے بچایا۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی اشتعال انگیزیوں کے باوجود صبر و تحمل اور ذمے داری کا مظاہرہ کیا، امن کو ترجیح دی، آج پاکستان خطے میں ’نیٹ ریجنل اسٹیبلائزر‘ کے طور پر جانا جاتا ہے، اگر دشمن سمجھتا ہے کہ پاکستان خودمختاری پر حملے کو برداشت کرے گا تو یہ ایک خطرناک غلط فہمی ہو گی۔
آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ دشمن ہماری خود مختاری کو چیلنج کرتا ہے تو نتائج کی ذمے داری اسی پر ہو گی، دشمن ہماری خود مختاری کو چیلنج کرتا ہے تو یہ پورے خطے کے لیے خطرناک ہو سکتا ہے، پاکستان ہر حال میں اپنی خود مختاری اور قومی مفادات کا دفاع کرے گا۔
پاکستان نیول اکیڈمی پی این ایس رہبر میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کو پاک بحریہ کے چاق چوبند دستے نے سلامی دی۔
ان کا کہنا ہے کہ پاکستان اپنی خود مختاری پر کسی قسم کی جھجک نہیں دکھائے گا، آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سورہ بقرہ کی آیت 249 کا حوالہ بھی دیا۔
آرمی چیف نے کہا کہ ہمارا قومی جذبہ آزمائشوں کے دوران اور بھی مضبوط ہوا ہے، آج ہم پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط اور پُرعزم ہیں، پاکستان دہشت گردی کے خلاف اپنی جنگ میں کامیابی کے قریب ہے۔
فیلڈ مارشل نے کہا کہ بھارت جان بوجھ کر خطے میں کشیدگی پیدا کر رہا ہے، ہم دہشت گردی کے خلاف اپنی جنگ کو مکمل کامیابی تک پہنچائیں گے، ملک کو دہشت گردی سے ہمیشہ کے لیے نجات دلائیں گے، ایسے وقت میں ہمیں کشمیری بھائیوں کی قربانیوں کو ضرور یاد رکھنا چاہیے۔
آرمی چیف سید عاصم منیرکا کہنا ہے کہ کشمیری بھارت کے غیر قانونی قبضے کے خلاف جدوجہد کر رہے ہیں، پاکستان کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق منصفانہ حل کا پُرزور حامی ہے، پاکستان کے لیے مضبوط اور مؤثر میری ٹائم فورس برقرار رکھنا ناگزیر ہے، دشمن یہ سمجھے کہ پاکستان کمزور ہے یا جواب نہیں دےگا تو وہ سخت غلطی پر ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت جس جدوجہد کو ’دہشت گردی‘ کہتا ہے، وہ دراصل ایک جائز اور قانونی آزادی کی جدوجہد ہے، کشمیریوں کی اس جدوجہد کو بین الاقوامی قوانین بھی تسلیم کرتے ہیں۔
اس موقع پر آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سورہ آلِ عمران کی آیت 54 کا حوالہ دیا کہ اللّٰہ تعالی فرماتا ہے:’انہوں نے چالیں چلیں اور اللّٰہ نے بھی تدبیر کی اور بہترین تدبیر کرنے والا اللّٰہ ہے۔‘(سورہ آلِ عمران، آیت 54)
آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے منصفانہ اور پُرامن حل تک جنوبی ایشیاء میں کبھی پائیدار امن قائم نہیں ہو سکتا، حقِ خودارادیت کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو خراجِ تحسن پیش کرتا ہوں، خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں ان بہادر کشمیریوں کو جو آج بھی آزادی کی جدوجہد میں مصروف ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کی ظالم حکومت کشمیریوں کی ہمت اور حوصلے کو کبھی پست نہیں کر سکتی، پاکستان ہمیشہ کشمیریوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت کرتا رہے گا، پاکستان کے دشمن مسلسل ہماری ترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں، ہمارا ترقی کا سفر جاری ہے، پاکستان ایک روشن مستقبل کی طرف گامزن ہے۔