آپریشن بنیان مرصوص؛ بھارت کیخلاف تاریخی فتح پر ملک بھر میں یوم تشکر منایا جا رہا ہے
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ کی کامیابی اور بھارت کے خلاف عظیم فتح کے اعتراف میں ملک بھر میں یوم تشکر منایا جا رہا ہے۔
یوم تشکر کے موقع پر وفاقی دارالحکومت میں 31 جبکہ صوبائی دارالحکومت میں 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔ وفاقی دارالحکومت کے ساتھ تمام صوبائی دارالحکومتوں بشمول جموں و کشمیر اور گگلت بلتستان میں بھی توپوں کی سلامی دی گئی۔
اس موقع پر پاک فوج کے جوانوں نے ملک کے دفاع کے عزم کو دہرایا۔ پاک فوج کے جوانوں نے دشمن کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کا عزم بھی کیا۔
پاکستان کی فضاء نعرہ تکبیر، پاکستان زندہ باد اور افواج پاکستان پائندہ باد سے گونج اٹھی۔
ملک بھر میں فجر کی نماز کے بعد قرآن خوانی کی جا رہی ہیں جبکہ ملک و قوم اور پاک فوج کی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی جا رہی ہیں۔
کراچی میں مزار قائد اور لاہور میں علامہ اقبال کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد کی گئی۔
یوم تشکر کی نمایاں تقریب پاکستان مونومنٹ اسلام آباد میں منعقد ہوگی، تقریب میں تمام مکاتب فِکرسے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات شرکت کریں گی۔
تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعظم ہوں گے جب کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور مسلح افواج کے سربراہ بھی تقریب کا حصہ ہوں گے۔
شہریوں نے بھی ملک کی کامیابیوں پر خوشی کا اظہار کیا۔ یوم تشکر کی تقریبات کا مقصد قوم کو دشمن کے خلاف حوصلہ، اتحاد اور قربانیوں کی یاد دہانی کرانا ہے۔
آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ نہ صرف ایک بڑی عسکری کامیابی ہے بلکہ اس نے پاکستان کی دفاعی صلاحیت اور قومی عزم کا بھرپور مظاہرہ بھی کیا ہے۔
ملک کے دیگر چھوٹے بڑے شہروں میں آج یوم تشکر کے حوالے سے خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے جبکہ مساجد میں شکرانے کے نوافل اور ملک کی ترقی و سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کی جا رہی ہیں۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: یوم تشکر
پڑھیں:
بھارت: مذہبی تقریب کے دوران ہاتھی بے قابو، بھگدڑ مچ گئی
بھارتی ریاست احمد آباد میں مذہبی تقریب رتھ یاترا کے دوران ایک ہاتھی اچانک بے پرجوش ہوکر بے قابو ہوگیا، جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، تاہم ہاتھی کو انجکشن لگا کر قابو میں کرلیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق احمد آباد میں ہونے والی مذہبی تقریب اس وقت شدید بدنظمی کا شکار ہو گئی جب جلوس میں شامل 18 ہاتھیوں میں سے 3 ہاتھی بدک ہو گئے، روایتی انداز میں نکالے گئے اس جلوس میں شامل دیوہیکل ہاتھیوں کی اچانک بپھری ہوئی حرکتوں سے وہاں موجود لوگ اور راہگیروں خوف زدہ ہوگئے.
ملک بھر سے سینکڑوں عقیدت مند تہوار میں شرکت کرنے کے لیے جمع ہوئے تھے، واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر گردش کررہی ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق بے قابو ہاتھیوں نے اچانک دوڑنا شروع کر دیا، جس کے باعث لوگ جان بچانے کے لیے گلیوں اور دکانوں کی طرف بھاگنے لگے۔ کئی افراد زمین پر گر پڑے ۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہاتھیوں کےاوپر بیٹھے لوگ نیچے کود پڑے، ہاتھیوں کو تہوار کے موقع پر لایا گیا تھا، شور، پٹاخے پھوٹنے اور آتش بازی پر ہاتھی بپھر ے،عقیدت مند جان بچانے کے لئے تنگ گلیوں میں بدحواسی کے عالم میں دوڑے۔
ایک ہاتھی لوگ کے ہجوم کی طرف آیا مارے خوف کے لوگوں نے چیخ، چلانا شروع کردیا،جان بچاتے ہوئے اس دوران کچھ لوگ زمین پر بھی گرے، تینوں ہاتھی ہجوم سے نکل کر دوسری گلیوں میں بھاگ گئے۔
واقعہ میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، جبکہ وہاإں کھڑی سکیوٹیز ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوئیں، حکام نے واقعے کی مکمل تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور جلوس میں شامل جانوروں کی سکیورٹی اور تربیت کے نظام پر سوالات اٹھنا شروع ہو گئے ہیں۔
یاد رہے کہ بھارت میں مذہبی تہواروں اور رسومات کے موقع پر ہاتھیوں کے بدکنے کے واقعات عام ہیں اس سے قبل بھی بپھرے ہاتھی نے ہجوم میں کھڑے شخص کو اٹھا کر زمین پر پٹخ دیا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔