معرکہ حق میں تاریخی فتح، آج ملک بھر میں یو م تشکر منانے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
یوم تشکر کے موقع پر دن کا آغاز مساجد میں قرآن خوانی اور خصوصی دعاؤں سے کیا جائے گا
وفاقی دارالحکومت میں31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں21 توپوں کی سلامی دی جائے گی
بُنْیَانٌ مَّرْصُوْص معرکہ حق میں تاریخی فتح پر ملک بھر میں 16مئی 2025 کو یو م تشکر منانے کا اعلان کیا گیا ہے ۔ اعلامیہ کے مطابق یوم تشکر پر پاکستانی عوام اور افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا، یوم تشکر کے موقع پر دن کا آغاز مساجد میں قرآن خوانی اور خصوصی دعاؤں سے کیا جائے گا۔ اعلامیہ کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں21 توپوں کی سلامی دی جائے گی۔ اعلامیہ کے مطابق مزار قائد اور مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔ پرچم کشائی کی تقریبات وفاقی اور صوبائی دارالحکومتوں میں منعقد کی جائیں گی۔ اعلامیہ کے مطابق ملک بھر میں یادگار شہدا پر پھول رکھے جائیں گے اور دعائیہ تقریب منعقد ہو گی، آپریشن بنیان مرصوص کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے لواحقین سے خصوصی ملاقاتیں ہوں گی۔ اعلامیہ کے مطابق یوم تشکر کی نمایاں تقریب آج رات پاکستان مونومنٹ اسلام آباد میں منعقد ہوگی، تقریب میں تمام مکاتب فِکر سے اہم شخصیات شرکت کریں گی۔ اعلامیہ کے مطابق مرکزی تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعظم ہوں گے ، جبکہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور مسلح افواج کے سربراہ بھی تقریب کا حصہ ہوں گے ۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: اعلامیہ کے مطابق کیا جائے گا یوم تشکر
پڑھیں:
یومِ آزادی اور معرکہ حق کی فتح کی پروقار تقریب، اعلیٰ سول و عسکری قیادت اور عوام کی بھرپور شرکت
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) جناح سپورٹس کمپلیکس میں پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی اور معرکہ حق کی فتح کی مناسبت سے شاندار تقریب جاری ہے، جس میں صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر سمیت مسلح افواج کے سربراہان، وفاقی وزرا، ارکان پارلیمنٹ، دوست ممالک کے سفراء اور بڑی تعداد میں شہری شریک ہوئے۔
تقریب کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے ہوا، جس کے بعد تینوں مسلح افواج، پنجاب رینجرز، ایف سی خیبرپختونخوا اور اسپیشل سروسز گروپ کے کمانڈوز نے مارچ پاسٹ کیا۔ ترکیہ اور آذربائیجان کی مسلح افواج کے دستوں نے بھی خصوصی طور پر پریڈ میں حصہ لیا۔ پاک فضائیہ کے طیاروں نے شاندار فضائی مظاہرہ کرتے ہوئے حاضرین کا جوش و خروش بڑھایا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی ہم منصب پیوٹن کےساتھ ملاقات میں یوکرینی صدر زیلنسکی کو بھی شامل کرنے کی خواہش ظاہر کر دی
تقریب میں ملک کے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والے ہیروز کو خصوصی انکلوژر میں بٹھا کر خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ معروف ڈھولچی گمبی اور گلوکار شفقت امانت علی خان کی پرفارمنس نے ماحول کو مزید پرجوش بنا دیا۔
اس موقع پر آئی ایس پی آر اور وزارتِ اطلاعات کی جانب سے پیش کی گئی دستاویزی فلم میں بھارت کی سازشوں کو بے نقاب کرنے، ملکی دفاعی اقدامات اور معرکہ حق کی تاریخی کامیابی کو اجاگر کیا گیا۔
مزید :