بڑے ریلوے اسٹیشنز پر وائی فائی کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT
بڑے ریلوے اسٹیشنز پر وائی فائی کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 15 May, 2025 سب نیوز
لاہور(سب نیوز)ملک کے تمام بڑے ریلوے اسٹیشنز پر مسافروں کے لیے وائی فائی کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
وفاقی وزیر حنیف عباسی اور پی آئی ٹی بی کے چئیرمین کی ملاقات ہوئی جس میں وائی فائی کی سہولیات کے حوالے سے مذاکرات ہوئے۔ ریلوے ملازمین کی حاضری بائیو میٹرک ہوگی، ریلوے کے تمام شعبوں کو ڈیجیٹل لائزیشن کی طرف لے جایا جائے گا۔
وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے لاہور ریلوے اسٹیشن کا اچانک دورہ کرتے ہوئے صفائی ستھرائی کا معیار اور کھانے کی کوالٹی چیک کی۔انہوں نے ویٹنگ ایریا اور بزنس لانج کو 60 دن میں مکمل اپ گریڈ کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ویٹنگ ایریا میں اے سی لگانے کا کام جلد نمٹایا جائے۔وزیر ریلوے نے لاہور ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم ایسکیلیٹر لگانے کی پیش رفت کا جائزہ بھی لیا۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ رابطہ ایپلی کیشن کو آسان بنایا جائے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان نے بھارت کو شکست دے کر غزہ کا بدلہ لے لیا، مولانا فضل الرحمان پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر غزہ کا بدلہ لے لیا، مولانا فضل الرحمان کوہستان کرپشن، تحقیقات کیلئے وزیراعلی کی سربراہی میں کمیٹی بنانے کا فیصلہ بنیان مرصوص، سینیٹ میں افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد متفقہ منظور ریاستی اداروں کیخلاف نفرت انگیز اور گمراہ کن پروپیگنڈے میں ملوث ملزمان کیخلاف مقدمات درج افغانستان کی بگرام ائیربیس اپنے پاس رکھیں گے، اسے کسی کو نہیں دیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ عمران خان نے چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی جنید اکبر کی تبدیلی کا فیصلہ واپس لے لیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: وائی فائی کی کا فیصلہ
پڑھیں:
خیبر پختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات کا فیصلہ
—سوشل میڈیا ویڈیو گریبخیبر پختونخوا حکومت نے ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات کرانے کا فیصلہ کر لیا۔ تحقیقاتی ٹیم کل جائے وقوع کا دورہ کرے گی۔
سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی ٹیم جائے حادثہ پر ہیلی کاپٹر حادثے کی وجوہات کا تعین کرے گی۔
خیبرپختونخوا حکومت نے امدادی کارروائیوں کےلیے جانے والا ہیلی کاپٹر کریش ہونے کی تصدیق کردی ہے۔
ذرائع کے مطابق تحقیقاتی ٹیم میں ایوی ایشن سمیت مختلف شعبوں کے ماہرین شامل ہوں گے۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ حادثے میں شہید افراد کی شناخت کے لیے ڈی این اے ٹیسٹ کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ آج خیبر پختونخوا حکومت کا امدادی کارروائیوں کےلیے جانے والا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس میں سوار 2 پائلٹس سمیت 5 افراد شہید ہو گئے۔