یلوے سٹیشنوں پر عوام کو پر وائی فائی کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT
سٹی42: پاکستان صرف دفاعی میدان میں ہی ترقی نہیں کر رہا بلکہ معیشت کی بحالی کے بعد ہر شعبہ میں برق رفتار ترقی ہو رہی ہے۔ پاکستان ریلوے نے ریلوے سٹیشنوں پر عوام کو پر وائی فائی کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
لاہور، راولپنڈی، پشاور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، پشاور، ملتان، خانیوال سمیت ملک کے تمام بڑے ریلوے سٹیشنوں پر مسافروں کے لیے وائی فائی کی سہولت فراہم کرنے کے لےئ انتظامات کرنے کی ہدایت کی جا چکی ہے۔
کلمہ فلائی اوور پرمسافررکشہ اورلوڈرکے درمیان تصادم
ریلوے کے وزیر حنیف عباسی نے بتایا ہے کہ ریلوے کے تمام شعبوں کو ڈیجیٹلائز کیا جایا جائے گا۔
وفاقی وزیر حنیف عباسی نے پاکستان انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے چئیرمین سے ملاقات میں وائی فائی کی سہولیات کفراہم کرنے کے لئے مذاکرات کئے۔
ریلوے نے انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کو یہ ٹاسک بھی دیا ہے کہ ریلوے ملازمین کی حاضری بائیو میٹرک ہوگی، ریلوے کے تمام شعبوں کو ڈیجیٹل لائزیشن کی طرف لے جایا جائے گا۔
پاکستان نے امریکا کو ’زیرو ٹیرف‘ دو طرفہ تجارتی معاہدے کی پیشکش کردی
لاہور ریلوے اسٹیشن پر مفت وائی فائی دستیاب ہے۔ پاکستان ریلویز نے پہلے مفت انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کرنے کے مقصد کے ساتھ لاہور سمیت تمام ڈویژنل ریلوے اسٹیشنوں پر وائی فائی لگانے کے منصوبوں کا اعلان کیا ہے۔ پنجاب حکومت کا PITB پروجیکٹ لاہور ریلوے اسٹیشن پر مفت وائی فائی بھی فراہم کرتا ہے۔
وزیر ریلوے نے لاہور ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم ایسکیلیٹر لگانے کی پیش رفت کا جائزہ بھی لیا۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ رابطہ ایپلی کیشن کو آسان بنایا جائے گا۔
لاہور میں 281 ٹریفک حادثات؛ 354 افراد زخمی
Waseem Azmet.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: کی سہولت فراہم کرنے وائی فائی کی
پڑھیں:
جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم لاہور میں انتقال کرگئے۔جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ امیرالعظیم صاحب اللہ کے حضور پیش ہوگئے۔
سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم طویل عرصے سے علیل اور کینسر کے مرض سے نبرد آزما تھے۔امیرالعظیم کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔امیرالعظیم جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل کے علاوہ زمانۂ طالب علمی میں اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ بھی رہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
لاہور میں 1958 میں پیدا ہونے والے امیرالعظیم نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی اور اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلی رہے۔جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سراج الحق نے انہیں 2019 اور 2024 میں موجودہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مرکزی مجلس شوریٰ کے مشورے سے انہیں مرکزی سیکریٹری جنرل مقرر کیا۔
مزید :