ریلوے اسٹیشنز پر وائی فائی کی سہولیات فراہم کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT
لاہور:
ملک کے تمام بڑے ریلوے اسٹیشنز پر مسافروں کے لیے وائی فائی کی سہولیات فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
وفاقی وزیر حنیف عباسی اور پی آئی ٹی بی کے چئیرمین کی ملاقات ہوئی جس میں وائی فائی کی سہولیات کے حوالے سے مذاکرات ہوئے۔
ریلوے ملازمین کی حاضری بائیو میٹرک ہوگی، ریلوے کے تمام شعبوں کو ڈیجیٹل لائزیشن کی طرف لے جایا جائے گا۔
وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے لاہور ریلوے اسٹیشن کا اچانک دورہ کرتے ہوئے صفائی ستھرائی کا معیار اور کھانے کی کوالٹی چیک کی۔
انہوں نے ویٹنگ ایریا اور بزنس لاؤنج کو 60 دن میں مکمل اَپ گریڈ کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ویٹنگ ایریا میں اے سی لگانے کا کام جلد نمٹایا جائے۔
وزیر ریلوے نے لاہور ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم ایسکیلیٹر لگانے کی پیش رفت کا جائزہ بھی لیا۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ رابطہ ایپلی کیشن کو آسان بنایا جائے گا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
وزیر اعظم کا 10ارب کے ہتک عزت کے دعویٰ کا کیس، بانی پی ٹی آئی کی درخواست خارج
لاہور ( این این آئی) وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا بانی پی ٹی آئی کے خلاف دس ارب روپے کے ہتک عزت کے دعوی کا کیس، عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست نا قابل سماعت قرار دے کر مسترد کردی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چوہدری محمد اقبال نے بانی پی ٹی آئی کی کی دعویٰ کی کاروائی رکوانے کے لئے دائر درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے درخواست کے خارج کردی۔جسٹس چوہدری محمد اقبال بانی پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جلد جاری کریں گے۔ بانی پی ٹی آئی نے میاں شہباز شریف کے ٹرائل کورٹ میں دعوی کی کاروائی کو لاہور ہائیکورٹ چیلنج کیا تھا جس میں دعوی کی کاروائی رکوانے کے ہائیکورٹ سے استدعا کی گئی تھی۔جسٹس چوہدری محمد اقبال نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست کے قابل سماعت ہونے کے متعلق فیصلہ محفوظ کیا تھا۔