وزیراعظم شہباز شریف نے زرعی خودکفالت کو قومی ترجیح قرار دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں زرعی خودکفالت کے حصول کے لیے زراعت کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے اور معیشت کی فوری ترقی کے لیے زرعی شعبے کی وسیع استعداد کو مؤثر طریقے سے بروئے کار لایا جائے گا۔
وزیراعظم کی زیر صدارت زرعی شعبے میں اصلاحات سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس میں وفاقی وزرا اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں ورکنگ گروپ کی جانب سے زرعی اصلاحات پر تجاویز پیش کی گئیں۔
وزیراعظم کی اہم ہدایات
کسانوں کو آسان شرائط پر زرعی قرضوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
اعلیٰ معیار کے بیجوں کی دستیابی کے لیے سرٹیفیکیشن نظام میں جاری اصلاحات کو تیز کیا جائے۔
زرعی تحقیق اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ پر بھرپور توجہ دی جائے۔
جامع ریگولیٹری فریم ورک تشکیل دیا جائے تاکہ زرعی شعبے میں شفافیت اور پائیداری کو فروغ دیا جا سکے۔
زرعی شعبے کے لیے نیشنل ایگری انوویشن پلان پیش کیا جائے۔
پائیدار زرعی صنعتی ترقی کی طویل المدتی پالیسی تشکیل دی جائے، جو ماحول دوست ہو اور جنگلات کے تحفظ کو بھی یقینی بنائے۔
پاکستان زرعی نعمتوں سے مالا مال ہے، وزیراعظم
وزیراعظم نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو زرخیز زمین، قابل زرعی ماہرین اور محنتی کسانوں سے نوازا ہے۔ ان وسائل کو بہتر منصوبہ بندی اور ٹیکنالوجی کے ذریعے استعمال میں لا کر ملک کو زرعی خود کفالت کی راہ پر ڈالا جا سکتا ہے۔
صوبائی مشاورت کی بھی ہدایت
وزیراعظم نے صوبوں سے مشاورت کو یقینی بنانے اور تمام متعلقہ فریقین کی آرا سے مربوط حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک، متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران اور زرعی ماہرین نے شرکت کی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: وفاقی وزیر کے لیے
پڑھیں:
ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
سٹی 42: ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی لاہور پہنچ گئے ۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی ہم منصب کا استقبال کیا۔
گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان ودیگرایئرپورٹ پر موجود تھے۔ایرانی وزیر داخلہ نے مزاراقبال اور دربار بی بی پاکدامن پر حاضری دی ۔
وزیر داخلہ محسن نقوی اور گورنر پنجاب سلیم حیدر خان بھی ہمراہ تھے۔
ایرانی وزیر داخلہ نے مزار اقبال پر پھول رکھے ،امن و استحکام کیلئے دعا کی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی