Daily Ausaf:
2025-05-15@19:48:12 GMT

غزوہ ہند اور ہولناک ہلاکت خیز جنگ

اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT

جب زمین پر ظلم و ستم چھا جائے گا، مسلمان باہم متفرق، کمزور اور بے بس ہوں گے، ایسے وقت میں اللہ تعالیٰ اپنے برگزیدہ بندے امام مہدی علیہ السلام کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نسلِ پاک سے بھیجے گا۔ وہ امت مسلمہ کو متحد کریں گے، اس کی قیادت کریں گے، اور دنیا میں عدل و انصاف کا نظام قائم کریں گے۔
امام مہدی کا ظہور قیامت کی بڑی علامات میں سے ہے، جس کا ذکر اہل سنت و اہل تشیع کی معتبر احادیث میں تفصیل سے آیا ہے۔ ان کے ظہور کے بعد ایک سخت آزمائش سامنے آئے گی سفیانی کی صورت میں، جو شام(سیریا) سے ابھرنے والا ایک ظالم حکمران ہوگا اور جسے مغربی صیہونی طاقتوں کی بھرپور پشت پناہی حاصل ہوگی۔
ظہورِ مہدی سے پہلے کی نشانیاں‘ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ امام مہدی کے ظہور سے پہلے‘ ظلم، فساد، ناانصافی اور فتنہ عام ہوگا‘مشرقِ وسطی(خصوصاً عراق و شام) خانہ جنگیوں میں الجھ جائے گا‘ امتِ مسلمہ فرقوں میں بٹ جائے گی اور قیادت مایوس کن ہوگی‘ آسمان سے ایک غیبی آواز امام مہدی کے ظہور کی خوشخبری دے گی۔
حدیث:اگر دنیا کی عمر میں ایک دن بھی باقی رہ جائے، تو اللہ تعالیٰ اس دن کو اس وقت تک طویل کر دے گا جب تک میری اولاد میں سے ایک شخص کو نہ بھیج دے، جس کا نام میرے نام جیسا ہوگا اور اس کے والد کا نام میرے والد کے نام جیسا ہوگا۔ وہ زمین کو عدل و انصاف سے بھر دے گا، جیسا کہ وہ ظلم و جور سے بھر چکی ہوگی۔
(سنن ابی دائود 4282، مسند احمد 6469)
سفیانی کا ظہور آخری زمانے کا فرعون‘ سفیانی آخری زمانے کا ایک خوفناک کردار ہے۔ احادیث میں اس کی صفات یوں بیان ہوئی ہیں‘ وہ قبیلہ کلب سے ہوگا۔ اس کا ظہور دابق یا اعماق (حلب کے قریب) سے ہوگا۔ ایک بڑی فوج کی قیادت کرے گا۔80جھنڈوں کے تحت، جسے صیہونی اور مغربی یورپی طاقتوں کی پشت پناہی حاصل ہوگی۔
حدیث:سفیانی رجب کے مہینے میں ظاہر ہوگا، اس کا جسم مضبوط، چہرہ سرخ اور بال سنہری ہوں گے۔ وہ قبیلہ کلب سے ہوگا۔
(کتاب الفتن، نعیم بن حماد، حدیث 5)
امام مہدی کے خلاف سفیانی کی پہلی فوج‘ جب امام مہدی مکہ مکرمہ میں ظہور فرمائیں گے اور مسلمان خانہ کعبہ کے پاس ان کی بیعت کریں گے، تو سفیانی انہیں خطرہ سمجھے گا اور ایک بڑی فوج حجاز کی طرف روانہ کرے گا۔مگر یہ فوج دمشق اور مدینہ کے درمیان مقام ’’بیداء‘‘ کے صحرا میں زمین میں دھنس جائے گی۔ یہ ایک عظیم کرامت امام مہدی ہوگی۔
حدیث:ایک لشکر کعبہ کی طرف روانہ ہوگا، جب وہ بیداء میں پہنچے گا جو مکہ و مدینہ کے درمیان ہے زمین اسے نگل لے گی۔
(صحیح مسلم 2892)
یہ کرامت امام مہدی کی سچائی کی کھلی نشانی ہوگی۔ چنانچہ عراق کے نیک مردانِ خدا، شام کے ابدال اور خراسان (پاکستان، ایران، افغانستان وسطی ایشیا) سے صالح مسلمان جوق در جوق امام مہدی کی مدد کے لیے نکل کھڑے ہوں گے۔
سفیانی کی انتقامی چڑھائی اور دمشق کی جنگ‘جب سفیانی کو اس کی فوج کے دھنس جانے کی خبر ملے گی، تو وہ مزید بڑی اور ظالم فوج کے ساتھ خود قیادت کرتے ہوئے حلب سے دمشق تک کے علاقوں پر قابض ہو جائے گا، اور مغربی طاقتیں اس کا ساتھ دیں گی۔اسی دوران امام مہدی کی قیادت میں سچے مومین کی فوج دمشق کی طرف پیش قدمی کرے گی۔ دونوں لشکر دمشق کے قریب مقام غوطہ میں آمنے سامنے ہوں گے۔
الملحمۃ الکبری (Armageddon) تین دن کی ہولناک جنگ‘غوطہ (دمشق سے 22 میل دور) میں جو جنگ ہوگی، وہ تاریخِ انسانی کی سب سے بڑی اور خونی جنگ ہوگی الملحمۃ الکبری یا Armageddon۔
حدیث:الملاحمہ کے وقت مسلمانوں کا مرکز شام کے ایک شہر دمشق کے قریب غوطہ ہوگا۔ (سنن ابی دائود 4294)
یہ جنگ تین دن جاری رہے گی، جس میں 90 فیصد فوجیں ختم ہو جائیں گی۔ زمین لاشوں اور خون سے بھر جائے گی، اور آسمان چیخوں اور دھوئیں سے۔چوتھے دن اللہ کی مدد اور امام مہدی کی فتح ‘جب امید ختم ہونے کو ہوگی، چوتھے دن اللہ کی خاص مدد نازل ہوگی۔ امام مہدی کی فوج کو برتری حاصل ہوگی ممکن ہے کہ فرشتے، اور روحانی طاقتیں ان کی مدد کو آئیں۔
حدیث:قیامت اس وقت تک نہیں آئے گی جب تک رومی دابق یا اعماق میں نہ اتریں، پھر مدینہ سے ایک لشکر نکلے گا ایک تہائی بھاگ جائے گا، ایک تہائی شہید ہوگا، اور ایک تہائی کو فتح حاصل ہوگی۔ (صحیح مسلم 2899)
سفیانی اور اس کی فوج مکمل طور پر پسپا ہو جائے گی، اور صیہونی اتحادی بھی تباہی کا شکار ہوں گے۔غزوہ ہند اور دجال کے ظہور کی تمہیداحادیث میں غزوہ ہند کا بھی ذکر ہے، جس میں خراسانی فوج کو فتح ملے گی۔ امام مہدی مسلمانوں کو متحد کریں گے، اور یہ سب کچھ دجال کے ظہور کی تمہید ہوگا۔ اہل علم آخرزمان کی رائے میں خراسان فوج پاکستان کی مبارک فوج کی قیادت میں اور اس پر مشتمل ہوگی ۔امام مہدی کے دوران اچانک دجال نکل آئے گا۔
دجال مکہ و مدینہ کے سوا پوری دنیا پر غالب ہو گا۔ وہ چالاکی، جادو اور فتنے کے ذریعے کمزور ایمان والوں کو گمراہ کرے گا۔تب حضرت عیسی علیہ السلام آسمان سے نازل ہوں گے، دجال کو قتل کریں گے، اور دنیا میں عدل، امن، اور توحید کو قائم کریں گے۔
نصیحت اور درخواست:یہ سب واقعات ایک حقیقی روحانی بیداری اور فیصلہ کن دور کی نشانیاں ہیں۔ ہم سب کو چاہیے کہ ہم سچے ایمان پر مضبوطی سے قائم رہیں‘ فتنوں سے ہوشیار اور باخبر رہیں‘ اللہ سے مدد مانگتے رہیں‘ صبر، اخلاص، اور ہدایت کا دامن نہ چھوڑیںاور استقامت رکھیں۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: امام مہدی کی امام مہدی کے حاصل ہوگی کی قیادت کریں گے کے ظہور جائے گی جائے گا ہوں گے اور اس کی فوج

پڑھیں:

کائنات کب ختم ہوگی؟ سائنس دانوں کا ہوشربا انکشاف

ایک نئی تحقیق میں سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ یہ کائنات ہماری سوچ سے زیادہ تیزی کے ساتھ اپنے انجام کو پہنچ رہی ہے۔

سائنس دانوں کی جانب سے کیے گئے اس ہوشربا انکشاف کے باوجود ان کا خیال ہے کہ دنیا کے اختتام میں ابھی کافی وقت (10^78 برس یعنی ایک کے ساتھ 78 صفر) ہے۔ اس سے قبل سائنس دانوں کا خیال تھا کہ کائنات کے پاس 10^1100 برس رہ گئے ہیں۔

یہ وقت سفید ڈوارف ستاروں کے مکمل طور پر ختم ہونے کے لیے کافی ہے۔ یہ ستارے کائنات میں سب سے زیادہ مدت تک وجود رکھنے والے اِجرام ہوتے ہیں۔

2023 کے ایک مقالے کے فالو اپ پر کی گئی نئی تحقیق میں بتایا گیا کہ صرف بلیک ہولز ہی نہیں بلکہ دیگر اِجرام بھی ہاکنگ ریڈی ایشن جیسے ایک عمل کے ذریعے بخارات بن سکتے ہیں۔

نئے مقالے میں محققین نے یہ سمجھنے کی کوشش کی ہے کہ اس عمل کو مکمل ہونے میں کتنا عرصہ لگ سکتا ہے۔

بلیک ہول ماہر اور نئی تحقیق کے سربراہ مصنف ہینو فیلکے کا کہنا تھا کہ کائنات کا حتمی اختتام توقع سے زیادہ جلدی ہوگا لیکن خوش قسمتی سے ایسا ہونے میں بھی کافی وقت لگے گا۔

متعلقہ مضامین

  • سکرنڈ تھانے میں زیرِ حراست ملزم کی تشدد سے ہلاکت، 2 پولیس افسران ضمانت خارج ہونے پر گرفتار
  • یومِ تشکر پر عام تعطیل؟ 
  • پیپلز پارٹی کے وقار مہدی نے سینیٹر کا حلف اُٹھا لیا
  • ایران آج بھی امام خمینی کے مشن پر فلسطین کیلئے ہر قسم کی امداد میں سب سے آگے ہے، امین انصاری
  • پاک بھارت کشیدگی کے بعد بقیہ میچز کے ٹکٹوں کی فروخت کب شروع ہوگی؟
  • کائنات کب ختم ہوگی؟ سائنس دانوں کا ہوشربا انکشاف
  • نجف اشرف، آیت اللہ جوادی آملی کی روضہ امام علی علیہ السلام پر حاضری
  • جنید خان سے متعلق احکامات پر جلد عمل ہوگا: بیرسٹر گوہر
  • بھارت کے ساتھ دو طرفہ گفتگو سے کچھ حاصل نہیں ہوگا ، امریکی صدر سے بات کرنا ہوگی، سابق مشیر قومی سلامتی