سینیٹ: بھارتی جارحیت کیخلاف مسلح افواج کی کارروائی پر قرار داد متفقہ طور پر منظور
اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT
سینیٹ نے بھارتی جارحیت کے خلاف مسلح افواج کی کارروائی پر قرار داد متفقہ طور پر منظور کرلی۔
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے مسلح افواج سے متعلق قرار داد ایوان میں پیش کی، جسے متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔
قرار داد میں کہا گیا ہے کہ آرمی، ایئر فورس اور نیوی نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا۔
قرار داد کے مطابق اس آپریشن نے پاکستان کی خود مختاری کا تحفظ کیا۔
قرار داد کے متن کے مطابق آپریشن پختگی سے کیا گیا۔
سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان پر الزام تراشی بھارت کا پرانا وتیرہ ہے، پہلگام واقعہ کے فوری بعد بھارت نے الزام پاکستان پر لگا دیا، ہم نے پہلے کہہ دیا تھا کہ ہم ادلے کا بدلہ دیں گے۔ ہم نے بھارت کے چھ طیارے گرائے، ہمارے ایک جہاز کو بھی نقصان نہیں پہنچا۔
یہ بھی پڑھیے سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے بھارت کے ’’نیو نارمل‘‘ جیسے بیانات کو بے بنیاد قرار دے دیا وزیرِ اعظم نے حالیہ بحران میں پاکستان کیساتھ یکجہتی اور حمایت پر آذربائیجان کے صدر کا شکریہ ادا کیااسحاق ڈار نے کہا ہم نے سینیٹ میں متفقہ قرارداد منظور کی، انھوں نے کہا پہلگام واقعے کے بعد بھارت نے یکطرفہ اقدامات کیے، قومی سلامتی کمیٹی نے بھارتی اقدامات کے پیش نظر فیصلے لیے۔
انھوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری پاکستان اور بھارت سے رابطے میں تھی، تمام ممالک سے ہم سفارتی رابطے میں تھے۔
نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ سب ممالک کہہ رہے تھے کہ آپ ایٹمی طاقت ہیں، ساٹھ وزرائے خارجہ، وزرائے اعظم سے میری فون پر بات ہوئی تھی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: نے بھارت
پڑھیں:
بھارتی آبی جارحیت کا مقابلہ کرکے دشمن کو شکست دیں گے،فیصل معیزخان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(بزنس رپورٹر)نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری(نکاٹی)کے صدر فیصل معیز خان نے دشمن ملک بھارت کی جانب سے پاکستان مخالف آبی جارحیت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی بزنس کمیونٹی سمیت ملک بھر کے عوام بھارت کی آبی جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہوئے بھارت کو اس محاذ پر بھی شکست دیں گے۔ فیصل معیز خان نے سیلاب متاثرین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مخالف دشمن بھارت کے ناپاک عزائم خاک میں مل جائیں گے اور اس کی تمام چالیں ناکام ہوں گی۔فیصل معیز خان نے سیلاب متاثرین کیلئے بہترین امدادی کاروائیوں پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی جراتمندانہ قیادت میں پاکستانی قوم ا نکے شانہ بشانہ کھڑی ہے، آزمائش کی گھڑی میں افواجِ پاکستان نے عوام کی خدمت کی لازوال مثال قائم کی ہے۔ فیصل معیز خان نے کہا کہ بد ترین سیلاب سے ا سٹرکچر ،فصلوں ، لائیو سٹاک کا اربوں روپے کا نقصان ہوا ہے جبکہ زراعت سے وابستہ کاشتکاروں اور ایکسپورٹرز کا قیمتی سرمایہ سیلاب کی نذر ہوگیا جس سے کاروباری افراد کو بھی بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے،،وفاقی حکومت زرعی سیکٹر اور ایکسپورٹرز کیلئے مراعات کا اعلان کرے اور اور رواں سال کا ٹیکس معاف کیا جائے ۔صدر نکاٹی نے کہا کہ متاثرہ خاندانوں کی فوری ضروریات کو پورا کیا جائے اورریلیف کیمپوں میں خوراک، صاف پانی اور طبی سہولیات فراہم کی جائیں،متاثرہ سڑکوں اور رابطہ پلوں کی فوری مرمت کی جائے تاکہ آمد ورفت یقینی ہوسکے ۔ انہوں نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے درخواست کی کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں گرانفروشوں کی جانب سے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں ہوشر با اضافے کو روکنے کے عملی اقدامات کئے جائیں کیونکہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں نے اشیاء خوردونوش کی قیمتیں بڑھا دی ہیں جو انتہائی افسوسناک ہے،ہمیں ایک بہادر اور ایماندار قوم کی طرح اپنے ملک کے بے سہارا متاثرہ افراد کیلئے قربانی دینی ہوگی اور قوم کو بھارتی آبی جارحیت سے نمٹنے کے لئے یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہو گا ۔