میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کی دھمکیوں سے بیس کیمپ کے لوگوں کو کوئی خوف نہیں ہے، مکار و بزدل ہندوستان کی سازشوں کو پہلے ہی بھانپ رکھا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق، وزیر داخلہ کرنل (ر) وقار احمد نور کے ہمراہ سرسالہ میں بھارتی گولہ باری سے متاثرہ گھر میں گئے جہاں چوہدری امتیاز کے گھر میں گولہ لگنے والی جگہ کا معائنہ کیا اور نقصانات پر اظہار افسوس کیا۔ بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کی دھمکیوں سے بیس کیمپ کے لوگوں کو کوئی خوف نہیں ہے، مکار و بزدل ہندوستان کی سازشوں کو پہلے ہی بھانپ رکھا تھا۔آزاد کشمیر کی شہری آبادی کے لئے ایمرجنسی اقدمات مکمل کر رکھے تھے، آزاد کشمیر میں ہنگامی بنیادوں پر محکمہ ہیلتھ کو فعال بنایا، ضلعی ہیڈکوارٹر کو ایمبولینس گاڑیاں فراہم کیں، دو ماہ کا راشن، ادویات، ڈاکٹرز کا لائن آف کنٹرول کے قریب انتظام ممکن بنایا۔ انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان نے جس دلیری اور شجاعت کے ساتھ ہندوستان میں گھس کر بھارتی آرمی کی ٹھکائی کی وہ مودی کی سات نسلیں یاد رکھیں گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ سپہ سالار نے مظفرآباد میں کھڑے ہو کر کہا کہ کشمیر کے لئے تین جنگیں لڑیں، وقت آیا تو سات مزید جنگیں لڑنے کا حوصلہ رکھتے ہیں۔

پوری دنیا نے دیکھا کہ فجر کے وقت پاکستانی فوج نے جنگ کا جواب دیا اور عصر کے وقت پاکستان کی تاریخی فتح کے ساتھ سیز فائر کا اعلان ہوا، یہ اللّٰہ تعالیٰ کا خصوصی کرم ہے، دنیا جو ہندوستان کو طاقتور ملک سمجھتی تھی انہوں نے جب انڈیا کا وجود مٹتے دیکھا تو فوری اس جعلی نمبردار کو بچانے آ گئے، امن بہت اچھی چیز ہے لیکن جب جنگ مسلط کی جائے تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ) کی سنت ہے کہ اسے انجام تک پہنچایا جائے، الحمداللّٰہ ہماری فوج نے یہ فرض بھی پورا کیا۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہندوستان آزاد کشمیر میں اندرونی سازش کے ذریعے دہشت گردی کروانا چاہتا تھا جسے ہماری انٹیلیجنس نے ناکام بنا دیا اور دہشت گردوں کو منطقی انجام تک پہنچایا، لوگوں کے مفاد کی خاطر کنٹرول لائن سے مظفرآباد تک عوام میں موجود ہوں جب تک اللّٰہ تعالیٰ نے میرے قلم میں اختیار دے رکھا ہے تب تک عوام کی خدمت کا مشن جاری رکھوں گا۔

کشمیری جانتے ہیں کہ ہمارا دشمن مکار و کم ظرف ہے، آزاد کشمیر میں چند ناعاقبت اندیش عناصر نے مایوسی پھیلائی انہیں شاید اندازہ نہیں تھا کہ حکومت نے حالات سے نبٹنے کے لئے ڈیڑھ ماہ قبل انتظامات مکمل کر لئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مارٹر شیلنگ سے متاثرہ آبادی کی بحالی کے لئے حکومت سنجیدہ کاوشوں کا آغاز کر رہی ہے، پہلے مرحلے میں شہداء اور زخمیوں کے ورثاء کو امدادی چیکس تقسیم کر دیے ہیں، املاک و مویشیوں کے نقصانات کے ازالہ کو ممکن بنانے کے لئے امدادی فنڈ تقسیم کریں گے۔ہندوستان کئی دہائیوں سے کشمیریوں کی منظم نسل کشی کا مرتکب ہو رہا ہے، شہداء کی قربانیوں کے صدقے طلوع آزادی کی منزل قریب ہے، 77 سالوں سے کشمیریوں کی تحریک لہو سے لکھی جا رہی ہے اور جو تحریکیں خون آلود ہو جائیں وہ منطقی انجام تک ضرور پہنچتی ہیں۔ کشمیریوں کو آزادی کی جنگ خود لڑنی ہے۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ آزاد کشمیر کو خوشحال سٹیٹ بنانے کی پالیسی پر کاربند ہیں رسد و روڈ انفراسٹرکچر کی بہتر سہولیات کے لئے بیس کیمپ میں 25 ارب روپے سے زائد فنڈز خرچ کر چکے ہیں، ای ٹینڈرنگ نظام کے باعث ریاست میں کوئی میگا کرپشن سیکنڈل سامنے نہ آنا حکومت کی نمایاں کامیابی ہے۔ وزیراعظم نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال سماہنی میں ٹراما سنٹر کو فعال کرنے کے لئے 10 لاکھ روپے فراہم کرنے کا اعلان کیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ کے لئے

پڑھیں:

27ویں آئینی ترمیم پر آزاد کشمیر کی حکومت پی پی کی جھولی میں ڈال دی جائے گی: لیاقت بلوچ

— فائل فوٹو

جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر  لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم کے بعد تحفتاً آزاد کشمیر کی حکومت پیپلز پارٹی کی جھولی میں ڈال دی جائے گی۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو بھی قومی قیادت کے خلاف دل آزار باتیں کام نہیں آئیں۔ موجودہ حکمرانوں کو بھی دل آزار باتیں کام نہیں آئیں گی۔

ان کا کہنا ہے کہ اجتماع عام جماعت اسلامی کی تیاریوں کی فل ڈریس ریہرسل آج ہوگی۔

واضح رہے کہ جماعت اسلامی کا  کُل پاکستان اجتماع عام 21 تا 23 نومبر کو لاہور میں منعقد ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • بھارتی آرمی چیف کے بیانات کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا، سرحد پر ممکنہ حملے کا خدشہ ہے : خواجہ آصف
  • آزاد کشمیر کے نومنتخب وزیر اعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے حلف اٹھا لیا
  • انوارالحق  کیخلاف  عدم  اعتماد  کامیاب  : فیصل  راٹھور 36ووٹ لیکر  وزیراعظم  آزاد  کشمیر  منتخب  
  • آزاد کشمیر اسمبلی میں انورالحق کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب، فیصل ممتاز راٹھور وزیراعظم منتخب
  • آزاد کشمیر: وزیراعظم چوہدری انوار الحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش، ووٹنگ جاری
  • وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش ، ووٹنگ کا عمل جاری
  • وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کیخلاف تحریک عدم اعتماد ایوان میں پیش
  • میں نے وزیراعظم رہنا ہوتا تو کون روک سکتا تھا؟ وزیراعظم چوہدری انورالحق کا اسمبلی میں خطاب
  • وزیراعظم آزاد کشمیر انوار الحق کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری آج ہوگی
  • 27ویں آئینی ترمیم پر آزاد کشمیر کی حکومت پی پی کی جھولی میں ڈال دی جائے گی: لیاقت بلوچ