Jasarat News:
2025-11-16@00:07:18 GMT

پڈعیدن: دعوت اسلامی کے تحت روحانی اجتماع کا انعقاد

اشاعت کی تاریخ: 16th, November 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پڈعیدن (نمائندہ جسارت) دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام نوشہرو فیروز میں ایک عظیم الشان روحانی اجتماع منعقد ہوا جس میں شہر سمیت دور دراز علاقوں سے ہزاروں عاشقانِ رسول نے بھرپور شرکت کی۔ اجتماع کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا، جس کے بعد نعتِ رسولِ مقبول کی بہاریں بکھیر دی گئیں۔اجتماع سے مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن، مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری نے سنتوں بھرے خطاب میں درودِ پاک کی فضیلت، سنتِ رسول ? کی پیروی، امانت داری، جھوٹ سے اجتناب اور غیبت جیسے معاشرتی امراض سے بچنے کی اہمیت پر مفصل بیان کیا۔انہوں نے کہا کہ “معاشرہ اسی وقت سنوَر سکتا ہے جب افراد اپنی زبان، کردار اور معاملات کو رسول اللہ کی سنتوں کے سانچے میں ڈھال لیں۔مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری نے اس بات پر بھی زور دیا کہ غیبت اور جھوٹ گناہ ہیں۔

نمائندہ جسارت گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

حاجی نبن شاہ لکھاری نہیں بلکہ ایک ادارہ تھا، علی حیدرچانڈیو

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

قاضی احمد( نمائندہ جسارت )سید حاجی نبن شاہ لکیاری ایک صحافی نہیں بلکہ ایک ادارا تھا جس نے ہمیشہ عوامی خدمات کو ترجیح دی ایسا اظہارِ پریس کلب قاضی احمد کے بانی و سرپرست اعلیٰ سید حاجی نبن شاہ لکیاری کی پہلی برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب کا آغاز تلاوت قرآن شریف کیا گیا اور آئے ھوئے مہمانوں کو صدر پریس کلب علی حیدرچانڈیو نے ویل کم کیا جسکے بعد پریس کلب کے سینیئر صحافی ایم بی ڈاھری نے سیدحاجی نبن شاہ لکیاری کی سوانح حیات اور عوامی خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالی JWC کے ضلعی صدر غلام شبیر ملنگ جتوئی آلمرچنٹ کے صدر حاجی خان لاکھو سیداعجازعلی شاہ ایس ڈی او واپڈا ADچانڈیو عالم دین حافظ عبد الرحمن ماجوٹھو یحییٰ بختیار بھٹی قاضی اشرف انڑ الھرکھیو سیال غلام حیدرعبدالشکور ودیگرنے سید حاجی نبن شاہ کی عوامی و صحافتی خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ سید حاجی نبن شاہ نے ایک خوددارانسان والی زندگی گزاری قلم ہمیشہ مجبور اور بے پہچ افراد کی خدمات اور حق سچ کے لئے اٹھایا کبھی کسی کی غلامی نہیں کی انہوں نے اپنی زندگی کے پچاس سال صحافت پر نچھاور کردینے وہنہ صرف صحافی بلکہ ایک اچھے کرکٹر اور سماجی ورکر بھی تھے انکی شہر اور ادارے کیلئے کی جانے والی خدمات ہمیشہ یادرکھی جائیں گئیں تقریب میں سیاسی سماجی رھنماوں کے علاوں صحافی برادری نے بھرپور شرکت کی۔

نمائندہ جسارت گلزار

متعلقہ مضامین

  • ظلم کا نظام اور ترقی ساتھ ممکن نہیں ‘فضل احد
  • ڈاکٹر طار ق سلیم اور سیدعارف شیرازی کا ضلع راولپنڈی کے عہدے داران کے جائزہ اجلاس سے خطاب
  •  منعم ظفر آج فرنٹئیر کالونی میں ممبرز کنونشن سے خطاب کرینگے
  • مینار پاکستان اجتماع میں سعودی عرب، فلسطین، ایران سمیت تمام اسلامی ممالک کے وفود شریک ہونگے، عبدالواسع
  • حضور ؐ کی سنتوں اور حرمت کے محافظ بن جاؤ، دنیا و آخرت سنور جائیگی، تبلیغی اجتماع جاری
  • پیرا فورس کے عوام سے ناروا سلوک کا نوٹس لیا جائے، جماعت اسلامی
  • حاجی نبن شاہ لکھاری نہیں بلکہ ایک ادارہ تھا، علی حیدرچانڈیو
  • تربیت و حقوق اطفال کے اسلامی احکامات
  • امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ اجتماع عام کی تیاریوں کے سلسلے میں حیدرآباد کے ضلعی ذمے داران کے اجلاس سے خطاب کررہے ہیں