Islam Times:
2026-07-24@05:19:15 GMT

آزاد کشمیر میں پاک افواج کے حق میں ریلیاں

اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT

آزاد کشمیر میں پاک افواج کے حق میں ریلیاں

مقررین نے کہا کہ پاکستان پر دہشت گردی کا الزام لگانے والا بھارت خود سب سے بڑا دہشت گرد ہے جس نے ریاستی دہشت گردی کے ذریعے کشمیریوں کا جینا حرام کر رکھا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کی بھرپور جوابی کارروائی پر آزاد جموں و کشمیر میں ریلیوں، جلسے جلوسوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ لوگ سڑکوں پر نکل کر پاک افواج کو بھرپور خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق کوٹلی، ہجیرہ، نیلم، راولاکوٹ، وادی لیپہ وغیرہ میں ہزاروں لوگوں نے سڑکوں پر نکل کر ریلیاں نکالیں اور پاک افواج کو سلام پیش کیا۔ انہوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی بھارتی تسلط سے آزادی اور پاکستان، پاکسانی افواج کے حق میں فلک شگاف نعرلے لگائے۔ ریلیوں کے شرکاء نے بینر اٹھا رکھے تھے، جن پر ”پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد، پاک فوج کو سلام، مظلوم کشمیریوں پر مظالم کے پہاڑ ڈھانے والا بھارت دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد، مقبوضہ جموں و کشمیر بھارتی تسلط سے آزاد ہو کر رہے گا“ جیسے نعرے درج تھے۔ ریلیوں کے مقررین کا کہنا تھا کہ بھارت نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی آڑ میں پاکستان کے خلاف رات کی تاریکی میں ننگی جارحیت کی اور معصوم بچوں اور عورتوں سمیت بیگناہ شہری شہید کیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اس بھارتی جارحیت کا ایک بھرپور جواب دیا اور بھارت کی جنگی صلاحیت کا پول کھول دیا۔ مقررین نے کہا کہ پاکستان پر دہشت گردی کا الزام لگانے والا بھارت خود سب سے بڑا دہشت گرد ہے جس نے ریاستی دہشت گردی کے ذریعے کشمیریوں کا جینا حرام کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت جبر و استبداد کے ہتھکنڈوں کے ذریعے کشمیریوں کے جذبے آزادی کو مٹانے میں ہرگز کامیاب نہیں ہو گا اور وہ وقت دور نہیں جب مقبوضہ جموں و کشمیر بھارتی تسلط سے آزاد ہو کر پاکستان کا حصہ بنے گا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: نے کہا کہ

پڑھیں:

آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پارٹی‘ مرکزی مسلم لیگ‘ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کا اتحاد 

مظفر آباد (نوائے وقت رپورٹ) آئی پی پی نے مرکزی مسلم لیگ‘ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ سے اتحاد کر لیا اور آزاد کشمیر میں مشترکہ طور پر انتخابات لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ آئی پی پی رہنما عون چودھری نے کہا ہے کہ کشمیر کے تحفظ و ترقی کیلئے اتحاد ضروری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سلامتی کونسل میں پاکستان نے بھارت کو لاجواب کر دیا
  • بھارت امن دشمن ہے، جموں و کشمیر نہ اُس کا اٹوٹ انگ ہے اور نہ ہی داخلی معاملہ، پاکستان
  • اقوام متحدہ میں پاکستان کا امن اور مذاکرات پر زور، بھارت پر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا الزام
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پارٹی‘ مرکزی مسلم لیگ‘ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کا اتحاد 
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار
  • آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع