بھارت کا غرور خاک میں ملانے پر مسلم انسٹیٹیوٹ کا پاک فضائیہ کو خراج تحسین
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
بھارت کا غرور خاک میں ملانے والی پاک فضائیہ کو مسلم انسٹیٹیوٹ کی جانب سے شاندار خراج تحسین کیا گیا ہے۔
رافیل کو تباہ اور بھارت کو شرمسار کرنے والے طیارے جے 10 سی کا ہیومن ماڈل بناتے ہوئے دربار سلطان باہو پر جذبہ حب الوطنی کا فقیدالمثال مظاہرہ کیا گیا۔ ہزاروں افراد نے مل کر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا اور دوست ممالک کا شکریہ ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کی کامیابی، وزیراعظم کا اگلے مورچوں کا دورہ، افسروں اور جوانوں سے ملاقات
اس موقع پر پاکستان کا مطلب کیا لا الہ الا اللہ کے نعروں سے فضا گونجتی رہی، چائنا، ترکیہ، آذربائیجان اور سعودی عرب سمیت پاکستان کا ساتھ دینے والے تمام ممالک کا شکریہ ادا کیا گیا۔
جے 10 سی کے انسانی ماڈل کے ایک طرف شرکا ’پاکستان زندہ باد‘ تو دوسری طرف ’شکریہ چین، ترکیہ اور آذربائجان‘ کے سانچے میں خود کو سموئے ہوئے تھے۔
چیئرمین مسلم انسٹیٹیوٹ صاحبزادہ سلطان احمد علی نے کہاکہ یہ صرف اپنے غازیوں اور شہیدوں کو خراج تحسین نہیں بلکہ دشمن مودی کو بھی پیغام ہے ہم دفاع وطن میں سیسہ پلائی دیوار کی طرح متحد ہیں۔
انہوں نے کہاکہ بی جے پی نے انٹیلیجنس فیلیئر چھپانے اور اپنے ووٹرز کو خوش کرنے کے لیے پاکستان کے اوپر جنگ کو مسلط کرنا چاہا۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے اس جنگ میں صرف رافیل نہیں کھوئے، کنوینشنل وار کی برتری کا دعویٰ بھی کھو دیا۔ مودی نے مساجد پر حملے کیے، معصوم شہریوں کو بچوں کو شہید کیا یہ آر ایس ایس ذہنیت ہے۔
یہ بھی پڑھیں آپریشن بنیان مرصوص: پاک فوج کے بارے میں عوامی رائے کیا ہے؟
ان کا کہنا تھا کہ ہندوستان کو خطرہ بی جے پی سے ہے، آر ایس ایس سے ہے، شیو سینا سے ہے، جب تک غنڈے ہندوستان کے اقتدار پر قابض ہیں پورا جنوبی ایشیا سلگتا رہے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بھارت کا غرور پاک فضائیہ مسلم انسٹیٹیوٹ منہ توڑ جواب وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بھارت کا غرور پاک فضائیہ مسلم انسٹیٹیوٹ منہ توڑ جواب وی نیوز مسلم انسٹیٹیوٹ
پڑھیں:
بلوچستان حکومت پر اڑھائی کا فارمولہ طے ہوا ہے، نور محمد دمڑ کا دعویٰ
صوبائی وزیر نور محمد دمڑ نے دعویٰ کیا کہ اڑھائی سال کے فارمولے والی بات انہیں پاکستان مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت نے بتائی ہے۔ پارٹی کی اعلیٰ سطح پر میٹنگ کے بعد مزید تفصیلات عوام کے سامنے لائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی وزیر خوراک و پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی نور محمد دمڑ کا دعویٰ ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے درمیان بلوچستان حکومت کے حوالے سے اڑھائی، اڑھائی سال کے فارمولے پر معائدہ ہوا ہے۔ پیپلز پارٹی کے اڑھائی سال مکمل ہونے کے بعد بلوچستان کی حکومت مسلم لیگ ن کو سونپی جائے گی۔ یہ بات نور محمد دمڑ نے کوئٹہ میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اڑھائی سال کے فارمولے والی بات انہیں پاکستان مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت نے بتائی ہے۔ پارٹی کی اعلیٰ سطح پر میٹنگ کے بعد مزید تفصیلات عوام کے سامنے لائیں گے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے پاس یہ معاہدہ دستاویز کی شکل میں موجود ہے، تاہم اس پر عملدرآمد ایک الگ معاملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) مشاورت کے بعد نئے وزیراعلیٰ کا نام سامنے لائے گی۔ واضح رہے کہ بلوچستان کی حکومت مخلوط حکومت ہے، جو پاکستان پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن) اور بلوچستان عوامی پارٹی شامل ہیں۔ اس سے قبل بھی مسلم لیگ (ن) کے اراکین اور گورنر بلوچستان کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ پیپلز پارٹی کے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کو اڑھائی سال بعد تبدیل کرکے مسلم لیگ (ن) کی حکومت بنے گی، تاہم پیپلز پارٹی کے اراکین نے ہمیشہ اس دعوے کو مسترد کیا ہے۔