Nawaiwaqt:
2025-08-13@16:18:54 GMT

سٹاک مارکیٹ دوسرے روز بھی تیز، سونا 3700 روپے تولہ مہنگا  

اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT

سٹاک مارکیٹ دوسرے روز بھی تیز، سونا 3700 روپے تولہ مہنگا  

کراچی (کامرس رپورٹر) پاک بھارت جنگ بندی معاہدہ اور آئی ایم ایف ڈیل کے بعد پاکستان سٹاک مارکیٹ میں منگل کے روز بھی تیزی کا رجحان رہا۔. پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز  کے ایس ای 100انڈکس 1278پوائنٹس کے اضافے سے118,575پوائنٹس پر بند ہوا اسی طرح 462پوائنٹس بڑھ کر کے ایس ای 30انڈیکس36ہزار  301پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈکس 72ہزار  310پوائنٹس سے بڑھ کر 73ہزار307پوائنٹس ہو گیا۔  188ارب  62کروڑ  73لاکھ  48ہزار  173روپے کے اضافے سے سرمائے کا مجموعی حجم 14205 ارب 14 کروڑ 39 لاکھ 15 ہزار  344روپے ہو گیا۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹربنک میں 10پیسے بڑھ کر ڈالر 281.

90 روپے کا ہو گیا۔ اسی طرح 19پیسے کے اضافے سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر283.69روپے پر جا پہنچی۔ رپورٹ کے مطابق یورو کی قدرمیں 2.89روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے بعد یورو316.09روپے کا ہو گیا اسی طرح 2.21روپے گھٹ کر برطانوی پونڈ کی قدر375.40روپے پر آ گئی۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق منگل کو ایک تولہ سونے کی قیمت میں 3700روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 3لاکھ44ہزار200روپے ہو گئی۔ اسی طرح دس گرام سونا 3173روپے مہنگا ہو گیااور10گرام سونے کی قیمت 2لاکھ95ہزار96روپے پر جا پہنچی جبکہ عالمی مارکیٹ میں 37ڈالراضافے سے فی اونس سونا 3258ڈالرہوگیا۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: مارکیٹ میں ہو گیا

پڑھیں:

پاکستانی روپے کے مقابل امریکی ڈالر تنزلی کا شکار

کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 4 پیسے کی کمی سے 282 روپے 41 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی نسبت پاکستانی روپیہ تگڑا رہا۔ امریکا کی ٹیرف پالیسی کے بعد خطے میں سب سے کم ٹیرف سے پاکستانی مصنوعات کی برآمدات میں ممکنہ نمایاں اضافے کی توقعات، سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر کی آمد میں ممکنہ اضافے کی خبروں کے سبب انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا، جس سے ایک موقع پر ڈالر کی قدر 20 پیسے کی کمی سے 282 روپے 25 پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی، لیکن سپلائی بہتر ہوتے ہی درآمدی و بیرونی ادائیگیوں کی طلب بڑھنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 4 پیسے کی کمی سے 282 روپے 41 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں منگل کو دوسرے دن بھی ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 284 روپے 90 پیسے کی سطح پر مستحکم رہی۔

متعلقہ مضامین

  • مسلسل دوسرے روز سونے کی قیمت میں کمی ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
  • سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
  • پاکستانی روپے کے مقابل امریکی ڈالر تنزلی کا شکار
  • سونے کی قیمت میں آج بھی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
  • 5کلو سونے کی واپسی کا کیس؛ لاہور ہائیکورٹ نے کسٹم حکام سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی
  • پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
  •  20 کلو آٹے کا تھیلا 50 روپے مہنگا 
  • سٹاک مارکیٹ نئی بلند ترین سطح 146900 پوائنٹس پر بند، سونا 3600 روپے تولہ سستا
  • سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑی کمی، فی تولہ 3 ہزار 600 روپے سستا
  • پاکستان میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کمی