لاہور کے تمام تھیٹرز کو ڈراما اوقات کی خلاف ورزی پر نوٹسز جاری
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
سٹی42: شہر بھر کے تمام تھیٹرز کو ڈراما اوقات کی پابندی نہ کرنے پر انتظامیہ کی جانب سے نوٹسز جاری کر دیے گئے ہیں۔ ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ متعدد تھیٹرز سرکاری اوقات کار کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق متعدد تھیٹرز فرنٹ لائن لائٹس بند کرکے خفیہ طور پر ٹکٹوں کی فروخت جاری رکھتے ہیں اور رات گئے تک ڈرامے پیش کیے جاتے ہیں۔ مخصوص طور پر شالیمار تھیٹر، کمال تھیٹر سمیت دیگر مقامات پر اوقات کار کی کھلی خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں۔
بلوچستان کی سمندری حدود میں دو ماہ تک مچھلی کے شکار پر پابندی
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ کئی تھیٹرز میں رات 11 بجے سے 1 بجے تک سی سی ٹی وی کیمرے آن رکھے جاتے ہیں، تاہم ایک بجے کے بعد کیمرے بند کر دیے جاتے ہیں۔ ان اوقات کے بعد متعلقہ افسران "سب اچھا" کی رپورٹ دے دیتے ہیں، جس سے خلاف ورزیوں پر پردہ پڑا رہتا ہے۔
ضلعی انتظامیہ نے تمام تھیٹر مالکان کو متنبہ کیا ہے کہ ڈراما اوقات کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور آئندہ کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی۔
ہندوتوا کے عالمی غلبہ کی دیوانگی میں مبتلا نریندر مودی کے ساتھ ایک اور انہونی ہو گئی
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
لاہور کے تمام سیوریج نمونوں میں پولیو وائرس کا انکشاف
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250926-08-8
لاہور (نمائندہ جسارت) شہر لاہور میں پولیو وائرس کا خطرہ سنگین صورت اختیار کر گیا ہے کیونکہ شہر کے تمام سیوریج نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق کی گئی ہے۔ بار بار چلائی جانے والی پولیو مہم کے باوجود لاہور کو تاحال پولیو سے پاک نہیں کیا جا سکا۔ قومی ادارہ صحت کے مطابق اگست میں لیے گئے تمام سیوریج نمونوں میں پولیو وائرس موجود پایا گیا ہے۔نمونے آؤٹ فال روڈ، محمود بوٹی، گلشن راوی اور ملتان روڈ ڈسپوزل اسٹیشن سے حاصل کیے گئے تھے، جن میں وائرس کی موجودگی ثابت ہوئی۔ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 2 سال سے لاہور پولیو وائرس سے پاک نہیں ہو سکا، جس سے محکمہ صحت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان کھڑے ہو گئے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ مسلسل مہمات کے باوجود پولیو وائرس کی موجودگی لمحہ فکر ہے۔