شمالی کوریائی جہاز نے سمندری حدود کی خلاف ورزی کی‘ جنوبی کوریا کا دعویٰ
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سیول (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کا ایک تجارتی جہاز جمعہ کی صبح شمالی حد بندی لائن (این ایل ایل) عبور کرنے کے بعد واپس شمال کی جانب لوٹ گیا ہے۔ فوجی حکام نے بتایا کہ جہاز مقامی وقت کے مطابق صبح 5 بجے جنوبی کوریا کے مغربی سرحدی جزیرے بینگ نیونگ کے قریب داخل ہوا تھا۔ جنوبی کوریائی فوج نے وارننگ جاری کی اور انتباہی فائرنگ کی جس کے بعد جہاز شمال کی جانب واپس چلا گیا۔ واضح رہے کہ شمالی کوریا شمالی حد بندی لائن کو سمندری سرحد تسلیم نہیں کرتا کیونکہ یہ لکیر کوریائی جنگ کے خاتمے کے بعد امریکی قیادت میں کام کرنے والی افواج نے قائم کی تھی۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جنوبی کوریا
پڑھیں:
سعودی عرب: سائبر سکیورٹی کی خلاف ورزیاں، اطلاع پر 50 ہزار ریال تک کے انعامات
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سعودی عرب میں سائبر سکیورٹی کی خلاف ورزیوں کی اطلاع پر 50 ہزار ریال تک کے انعامات کا اعلان کیا ہے۔
غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق سعودی عرب میں نیشنل سائبرسکیوریٹی اتھارٹی نے اس شعبے میں خلاف ورزیوں کی اطلاع دینے والوں کے لیے ترغیبی انعامات کا اعلان کیا ہے۔ یہ انعامات 50,000 ریال یا جمع کیے گئے جرمانے کے ایک فیصد تک ہیں۔ اتھارٹی نے گورنر کے فیصلے کے ذریعے ایک کمیٹی کی تشکیل کا انکشاف کیا۔ اس کمیٹی میں گورنر کے عملے کے تین ارکان شامل ہوں گے جو اس کے حوالے کی گئی رپورٹس کا جائزہ لیں گے۔ خلاف ورزیوں کی اطلاع دینے والوں کی اہلیت کا تعین کیا جائے گا اور ضابطوں کے مطابق انعام کی رقم مقرر کی جائے گی۔
جن خلاف ورزیوں کے لیے رپورٹ کرنے والے کو انعام ملتا ہے ان میں بغیر لائسنس کے سائبرسکیوریٹی آپریشنز کی مشق کرنا یا اس کی شرائط کی خلاف ورزی کرنا شامل ہے۔ اسی طرح سائبرسکیوریٹی سے متعلق پالیسیوں، گورننس میکانزم، فریم ورک، معیارات، کنٹرولز اور رہنما اصولوں کی عدم تعمیل بھی خلاف ورزیوں میں شامل ہے۔
نیشنل سائبرسکیوریٹی اتھارٹی کو اپنے فرائض اور ذمہ داریاں نبھانے کے لیے درخواست کردہ معلومات فراہم کرنے سے انکار کرنا یا اسے گمراہ کرنا بھی خلاف ورزی شمار ہوگا۔ سائبر سکیورٹی سے متعلق کسی بھی ڈیوائس یا سروس کو رکھنا، بیچنا، درآمد کرنا، یا برآمد کرنا بھی جرم ہوگا ۔ ضروری لائسنس حاصل کیے بغیر یا ان کے ضروری لائسنس یا کلیئرنس کو انجام دینے سے روکنے والا بھی سزا کی زد میں آئے گا۔
اسی تناظر میں اتھارٹی نے سروے کے پلیٹ فارم پر شائع ہونے والی خلاف ورزیوں کی رپورٹنگ کے لیے ایک نئے مسودے کے ضابطے کے مطابق یہ شرط رکھی ہے کہ رپورٹ شدہ خلاف ورزی کے ثابت ہونے کے بعد ہی انعام دیا جائے گا۔ انعام کے حصول کے لیے خلاف ورزی ثابت کرنے کا فیصلہ حتمی ہونا چاہیے۔
اس کے علاوہ انعام حاصل کرنے کے لیے شرائط میں یہ بھی شامل ہے کہ اطلاع دینے والا اتھارٹی کا ملازم نہیں ہونا چاہیے، نہ ہی اتھارٹی کے کسی ملازم کا شریک حیات، سسر، یا رشتہ دار ہونا چاہیے۔ یہ بھی شرط ہے کہ خلاف ورزی کی پہلے سے اطلاع نہ دی گئی ہو اور نہ ہی اس خلاف ورزی پر اتھارٹی کی طرف سے پہلے انعام دیا گیا ہو۔