گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ پر حملوں میں 35 افراد شہید
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
الجزیرہ چینل نے بدھ کی صبح رپورٹ دی ہے کہ صیہونی حکومت کے گزشتہ ایک دن کے حملوں کے دوران غزہ کی پٹی میں 35 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ الجزیرہ چینل نے بدھ کی صبح رپورٹ دی ہے کہ صیہونی حکومت کے گزشتہ ایک دن کے حملوں کے دوران غزہ کی پٹی میں 35 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔ فارس نیوز کے مطابق، صیہونی حکومت کے مجرمانہ حملے اور فلسطینیوں کا قتلِ عام عالمی اداروں اور تنظیموں کی خاموشی کے سائے میں بدھ کی صبح بھی جاری رہا۔ الجزیرہ نے طبی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صیہونی حکومت کے حملوں میں غزہ کی پٹی میں 35 فلسطینی شہید ہوئے۔ الجزیرہ کے نمائندے نے غزہ سے بتایا کہ قابض صیہونیوں کی طرف سے شدید فائرنگ اور مسلسل توپ خانے کی بمباری کا نشانہ جبالیا کا قصبہ بنا ہوا ہے، جو غزہ کی پٹی کے شمال میں واقع ہے۔ المیادین چینل نے بھی اطلاع دی ہے کہ صیہونی جنگی طیاروں نے جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس کے مشرق میں واقع الفخاری کے رہائشی عمارتوں پر بمباری کی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: صیہونی حکومت کے غزہ کی پٹی کے دوران
پڑھیں:
ایران نے فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ دے دی
ایرانی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ برطانوی حکومت جارحیت کی مذمت کرنے کے بجائے حملہ آوروں کا ساتھ دے رہی ہے، جبکہ حملوں میں کسی بھی قسم کی معاونت جارحیت اور جنگی جرائم میں شراکت داری کے مترادف ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ایران پر حملوں کے لیے برطانوی فوجی اڈوں کا استعمال بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ برطانوی حکومت جارحیت کی مذمت کرنے کے بجائے حملہ آوروں کا ساتھ دے رہی ہے، جبکہ حملوں میں کسی بھی قسم کی معاونت جارحیت اور جنگی جرائم میں شراکت داری کے مترادف ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ایسے اقدامات ایران کے خلاف براہِ راست جارحیت میں شرکت تصور کیے جا سکتے ہیں، جس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ ایرانی وزارت خارجہ نے واضح کیا کہ ایران اپنی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ وزارت خارجہ نے خبردار کیا کہ جو بھی ملک ایران پر حملوں میں مدد فراہم کرے گا، اسے اپنے اقدامات کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔