Jasarat News:
2025-11-10@15:18:37 GMT

لاہور کے تمام سیوریج نمونوں میں پولیو وائرس کا انکشاف

اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

 

250926-08-8

 

لاہور (نمائندہ جسارت) شہر لاہور میں پولیو وائرس کا خطرہ سنگین صورت اختیار کر گیا ہے کیونکہ شہر کے تمام سیوریج نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق کی گئی ہے۔ بار بار چلائی جانے والی پولیو مہم کے باوجود لاہور کو تاحال پولیو سے پاک نہیں کیا جا سکا۔ قومی ادارہ صحت کے مطابق اگست میں لیے گئے تمام سیوریج نمونوں میں پولیو وائرس موجود پایا گیا ہے۔نمونے آؤٹ فال روڈ، محمود بوٹی، گلشن راوی اور ملتان روڈ ڈسپوزل اسٹیشن سے حاصل کیے گئے تھے، جن میں وائرس کی موجودگی ثابت ہوئی۔ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 2 سال سے لاہور پولیو وائرس سے پاک نہیں ہو سکا، جس سے محکمہ صحت  کی کارکردگی پر سوالیہ نشان کھڑے ہو گئے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ مسلسل مہمات کے باوجود پولیو وائرس کی موجودگی لمحہ فکر ہے۔

نمائندہ جسارت گوہر ایوب.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: میں پولیو وائرس

پڑھیں:

نواب شاہ : ڈپٹی کمشنر بینظیر آباد عبدالصمد نظامانی انسداد پولیو مہم کے دوران ٹیموں کی کارکردگی اوراہداف کا جائزہ لے رہے ہیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار

متعلقہ مضامین