ایشیا کپ: بھارتی کپتان سوریا کمار یادو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار
اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارتی کپتان سریا کمار یادو کو ایشیا کپ کے گروپ میچ کے بعد سیاسی نوعیت کے تبصرے کرنے پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا ہے۔ یادو کا ’ناقص جرم نہیں‘ کا مؤقف میچ ریفری رچی رچرڈسن نے مسترد کر دیا۔
ان پر باضابطہ سزا یا جرمانے کی تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں تاہم امکان ہے کہ انہیں ڈی میرٹ پوائنٹس یا جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔ بھارتی بورڈ (بی سی سی آئی) نے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر دی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئی سی سی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ایشیا کپ بھارتی کپتان سوریا کمار یادو.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ایشیا کپ بھارتی کپتان سوریا کمار یادو
پڑھیں:
محسن نقوی اور بھارتی بورڈ عہدیداران کی شرکت، ایشیا کپ کی ٹرافی پر کیا بات ہوئی ؟
آئی سی سی کے اجلاس میں ایشیا کپ کی ٹرافی کا معاملہ نہیں اٹھایا گیا۔ذرائع کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے بھی اجلاس میں ایشیا کپ کی ٹرافی کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے بعد کچھ بورڈ ممبران نے دونوں ممالک سے ایشیاکپ ٹرافی کے ایشو کو حل کرنے پر بات کی، بورڈ ممبران نے کہا کہ دونوں ممالک کو افہام و تفہیم سے معاملہ حل کرنا چاہیے۔ذرائع نے بتایا کہ آئی سی سی بورڈ میٹنگ گزشتہ روز دبئی میں ہوئی جس میں چیئرمین بی سی بی محسن نقوی نے بھی شرکت کی۔ذرائع کے مطابق پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا کہ ایشیا کپ ٹرافی کا معاملہ بالکل حل ہونا چاہیے۔