چینی نمائندے کی انسانی حقوق کی کونسل میں عالمی انسانی حقوق کے انتظام میں بہتری کی اپیل
اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT
چینی نمائندے کی انسانی حقوق کی کونسل میں عالمی انسانی حقوق کے انتظام میں بہتری کی اپیل WhatsAppFacebookTwitter 0 26 September, 2025 سب نیوز
اقوام متحدہ : جنیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر اور سوئٹزرلینڈ میں دیگر بین الاقوامی تنظیموں میں چین کے مستقل نمائندے چن ژو نے 25 ستمبر کو اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے ساٹھویں اجلاس سے خطاب میں عالمی انسانی حقوق کے انتظام میں بہتری لانے کی اپیل کی۔جمعہ کے روز چن ژو نے تقریباً 80 ممالک کی جانب سے مشترکہ بیان دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ وقت میں کثیرالجہتی نظام کو شدید دباؤ کا سامنا ہے، تمام فریقوں کو اقوام متحدہ کی اسیویں سالگرہ کے موقع پر اصلاحات کے ذریعے کارکردگی بہتر بنانی چاہیے، طریقہ کار کو آسان بنانا چاہیے، دوہرے معیارات کو ختم کرنا چاہیے اور شفافیت کو بڑھانا چاہیے۔
انہوں نے اس موقع پر پانچ نکاتی تجویز پیش کی۔ اول یہ کہ خودمختاری کی برابری پر عمل کرنا چاہیے ، چاہے ملک چھوٹا ہو یا بڑا، کمزور ہو یا طاقتور، غریب ہو یا امیر، سب کو عالمی انتظام میں برابر کی شرکت، فیصلہ سازی اور فوائد حاصل کرنے کا حق ہونا چاہیے ۔
دوم یہ کہ بین الاقوامی قانون کی پابندی ہونی چاہیے ، بین الاقوامی قانون کے یکساں اور مساوی اطلاق کو یقینی بنانا چاہیے اور دوہرے معیارات کو ختم کرنا چاہیے ۔
سوم یہ کہ کثیرالجہتی پر عمل درآمد کرنا چاہیے ، مشترکہ مشاورت، تعمیر اور اشتراک کرنا چاہیے اور یکطرفہ پسندی کی مخالفت کرنی چاہیے۔ چہارم یہ کہ انسانیت کی مرکزیت کی ترویج کرنی چاہیے اور تمام قسم کے انسانی حقوق کو متوازن طور پر آگے بڑھانا چاہیے۔ پنجم یہ کہ عمل پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے ، حقیقی نتائج حاصل کرنا اور عالمی انسانی حقوق کے انتظام میں بہتری لانی چاہیے، تاکہ امن، سلامتی، خوشحالی اور ترقی کے روشن مستقبل کی راہ ہموار کی جا سکے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرٹرمپ نے وائٹ ہاس میں ملاقات کے دوران ترک صدر اردوان کی تعریفوں کے پل باندھ دیے اگلی خبروزیراعظم نے ٹرمپ کو امن کا علمبردار قرار دیا، شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کی امریکی صدر سے ملاقات کا اعلامیہ جاری غزہ جنگ بندی کیلئے ٹرمپ کے 21 نکاتی منصوبے کی مزید تفصیلات سامنے آگئیں ثابت کریں کہ بین الاقوامی قانون محض ایک فسانہ نہیں ہے؛ یمنی صدر کا اقوام متحدہ سے مطالبہ کولمبین صدر کی اقوام متحدہ میں ٹرمپ پر کڑی تنقید، امریکی وفد اجلاس چھوڑ کر چلاگیا اسلامی معیشت کے ماہر اور تاریخ کے پہلے ڈگری یافتہ امام کعبہ: سعودی عرب کے نئے مفتی اعظم کون ہیں؟ خانہ کعبہ کے امام شیخ صالح بن حمید سعودی عرب کے نئے مفتی اعظم مقرر قائداعظم کے نواسے اور اہلِ خانہ پر جعلسازی کا مقدمہ درجCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: عالمی انسانی حقوق کے انتظام میں بہتری
پڑھیں:
حیدرآباد سائٹ ایسوسی ایشن کو انڈسٹریز کی نماندگی کرنے پر اعزاز حاصل
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251110-2-8
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد سائٹ ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کو حیدرآباد انڈسٹریز کی اصل نمائندگی کرنے پر ایک اور اعزاز حاصل ہوا۔ چیئرمین زبیر گھانگرا کو حکومتِ سندھ کے محکمہ انسانی حقوق کی جانب سے ڈسٹرکٹ ہیومن رائٹس کمیٹی حیدرآباد کا رکن نامزد کیا گیا ہے۔محکمہ انسانی حقوق حکومتِ سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن مورخہ 7 نومبر 2025ء کے مطابق، کمیٹی کی تشکیل انسانی حقوق کے فروغ اور خلاف ورزیوں کی روک تھام کے لیے کی گئی ہے، جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر حیدرآباد کریں گے۔ کمیٹی میں ایس ایس پی، سپرنٹنڈنٹ جیل، ڈسٹرکٹ آفیسران برائے تعلیم، صحت، ویمن ڈویلپمنٹ اور سماجی بہبود سمیت مختلف محکموں کے نمائندگان شامل ہیں۔اس موقع پر چیئرمین سائٹ ایسوسی ایشن زبیر گھانگرا نے حکومت سندھ اور محکمہ انسانی حقوق کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے حکومت سندھ کا صنعت و تجارت کے نمائندوں پر اعتماد نظر آتا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق کا تحفظ صرف سرکاری ذمہ داری نہیں بلکہ سماجی، اخلاقی اور شہری فریضہ بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ اس پلیٹ فارم کے ذریعے حیدرآباد میں مزدوروں کے فلاحی حقوق، خواتین کی سماجی بہتری، اور شہریوں کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے مثبت تجاویز اور عملی اقدامات کے لیے اپنی بھرپور خدمات پیش کریں گے۔