قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا۔

بنگلہ دیش کے خلاف ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں شاہین آفریدی نے پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

انہوں نے نہ صرف بیٹنگ میں برق رفتار 19 رنز بنائے بلکہ پہلے ہی اوور میں وکٹ لینے کی اپنی روایت بھی برقرار رکھی۔

شاہین نے پہلے ہی اسپیل میں بنگلہ دیش کے دو ٹاپ آرڈر بلے بازوں کو پویلین واپس بھیج دیا۔ 17ویں اوور میں شاہین نے بنگلہ دیش کو جیت کے قریب لے جانے والے شمیم حسین کو چلتا کیا اور پاکستان کی جیت کی راہ ہموار کردی۔

انہوں نے چار اوورز میں 17 رنز کے عوض تین وکٹیں حاصل کیں۔

شاہین آفریدی کو آل راؤنڈ کارکردگی پہ میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جو ان کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں دسواں مین آف دی میچ کا ایوارڈ ہے۔

3️⃣-1️⃣7️⃣ and a quick-fire 1️⃣9️⃣ ⚡️@iShaheenAfridi delivers with both bat and ball to claim the player of the match award ????#PAKvBAN | #BackTheBoysInGreen | #AsiaCup2025 pic.

twitter.com/PJ3wzsf6Q9

— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 25, 2025

وہ اس فارمیٹ میں سب سے زیادہ پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کرنے والے فاسٹ بولر  بن گئے ہیں۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: شاہین آفریدی ٹی ٹوئنٹی

پڑھیں:

سری لنکن بلے باز دسن شناکا نے شرمناک ریکارڈ اپنے نام کرلیا

ایشیا کپ سپر فور مرحلے میں پاکستان کے خلاف سری لنکا کے سابق کپتان دسن شناکا نے شرمناک ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

ابوظبی میں کھیلے گئے میچ میں شناکا صفر پر آؤٹ ہوئے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 14 بار صفر پر آؤٹ ہوکر روانڈا کے کیون ارکوزےکو پچھے چھوڑا۔

واضح رہے پاکستان نے سری لنکا کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں رسائی کے امکانات کو بڑی حد تک ختم کر دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کھلاڑیوں کی فائٹ پر فخر ہونا چاہیے، شاندار میچ جیتا ہے، ہیڈ کوچ مائیک ہیسن
  • اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا۔
  • ایشیا کپ میں شاندار کارکردگی: شاہین آفریدی نے بابر اعظم کو پیچھے چھوڑ دیا
  • شاہین آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اہم کارنامہ سر انجام دیدیا
  • ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ : بنگلہ دیش کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ
  • فائنل میں بھارت ہو یا کوئی اور ٹیم، یقینی طور پر ہم ہی جیتیں گے، شاہین آفریدی
  • صاحبزادہ فرحان نے شاندار اعزاز اپنے نام کرلیا
  • شاہین آفریدی نے شاداب خان کو پیچھے چھوڑ دیا
  • سری لنکن بلے باز دسن شناکا نے شرمناک ریکارڈ اپنے نام کرلیا