data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ایک اور اہم سنگ میل عبور کر لیا۔

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 11 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔

136 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر صرف 124 رنز بنا سکی۔ پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 17 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

شاہین نے بیٹنگ میں بھی اہم کردار ادا کیا اور محض 13 گیندوں پر 19 رنز جوڑے، جس میں 2 شاندار چھکے شامل تھے۔

یہ شاہین آفریدی کے کیریئر کا 10واں پلیئر آف دی میچ ایوارڈ ہے، جس کے ساتھ ہی وہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ مین آف دی میچ ایوارڈ حاصل کرنے والے دنیا کے کامیاب ترین فاسٹ بولر بن گئے ہیں۔

مقصود بھٹی.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ٹی ٹوئنٹی

پڑھیں:

چین کا عظیم کارنامہ: دنیا کا بلند ترین پل 28 ستمبر سے ٹریفک کے لیے کھلے گا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

بیجنگ: چین ایک بار پھر تعمیرات کی دنیا میں تاریخ رقم کرنے جا رہا ہے، جہاں صوبہ گوئیژو میں واقع ہواجیانگ گرینڈ کینین برج 28 ستمبر کو عام ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا۔ یہ پل اپنی شاندار بلندی اور منفرد ڈیزائن کی بدولت دنیا کے انجینئرنگ عجائبات میں شامل ہونے جا رہا ہے۔

اس عظیم الشان پل کی حیرت انگیز بلندی 625 میٹر ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے ساتھ ہی یہ دنیا کا سب سے اونچا پل بن جائے گا۔ صرف یہی نہیں، بلکہ یہ پہاڑی علاقے میں سب سے بڑے اسپین والے پل کا ریکارڈ بھی اپنے نام کرے گا۔ پل کی مجموعی لمبائی2890 میٹر جبکہ مرکزی اسپین 1420 میٹر پر محیط ہے۔

ہواجیانگ گرینڈ کینین برج کی تعمیر میں تقریباً تین سال کا عرصہ لگا اور اس پر 283 ملین ڈالر کی خطیر لاگت آئی۔ اس کی بلندی کا اندازہ یوں لگایا جا سکتا ہے کہ یہ امریکا کے ورلڈ ٹریڈ سینٹر سے بھی زیادہ اونچا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ پل نہ صرف ایک انجینئرنگ کا شاہکار ہے بلکہ مقامی اور علاقائی سطح پر معاشی ترقی کے نئے امکانات بھی کھولے گا۔

انجینئرز کے مطابق پل کی تعمیر میں جدید ترین تکنیکوں کا استعمال کیا گیا ہے، جس کی بدولت یہ سخت موسمی حالات اور زلزلوں کو بھی برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس منصوبے سے علاقے میں سفر کا دورانیہ نمایاں حد تک کم ہوگا اور مقامی معیشت کو نئی رفتار ملے گی۔

یہ شاندار منصوبہ چین کی عالمی شہرت یافتہ بیلٹ اینڈ روڈ مہم کا حصہ ہے، جس کا مقصد دور دراز اور پہاڑی علاقوں کو جدید انفراسٹرکچر کے ذریعے منسلک کرنا ہے۔ توقع ہے کہ پل کے آغاز سے نہ صرف مقامی آبادی کو سہولت ملے گی بلکہ یہ مقام سیاحوں کے لیے بھی ایک بڑی کشش ثابت ہوگا۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان

متعلقہ مضامین

  • ٹی 20ایشیا کپ: پاکستان نے بنگلہ دیش کو جیت کےلئے 136رنز کا ہدف دیدیا
  • چین کا عظیم کارنامہ: دنیا کا بلند ترین پل 28 ستمبر سے ٹریفک کے لیے کھلے گا
  • اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کے ساتھ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے نیشنل سیکورٹی اینڈ وار کورس کے شرکاء کاملاقت کے بعدگروپ فوٹو
  • بھارت کے خلاف فائنل ہوا تو فتح یقینی ہے، ایشیا کپ جیتنے کیلئے آئے ہیں : شاہین آفریدی
  • فائنل میں بھارت ہو یا کوئی اور ٹیم، یقینی طور پر ہم ہی جیتیں گے، شاہین آفریدی
  • ایشیا کپ کا فائنل بھارت سے ہوا تو جیتیں گے، شاہین آفریدی
  • شاہین آفریدی نے شاداب خان کو پیچھے چھوڑ دیا
  • صاحبزادہ فرحان اہم کارنامہ انجام دینے والے چوتھے پاکستانی کھلاڑی بن گئے
  • 71 سالہ بھارتی خاتون نے 13 ہزار فٹ کی بلندی سے اسکائی ڈائیونگ کا کارنامہ انجام دیا