بجٹ سازی پر پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات کا پہلا دور آج شروع ہو گا
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
اسلام آباد:
آئندہ مالی سال2025-26 کیلیے وفاقی بجٹ سازی بارے پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان ورچوئل مذاکرات کا آغاز آج (بدھ) سے ہوگا جو 16 اپریل تک جاری رہیں گے۔
بجٹ مذاکرات کے دوسرے اور آخری مرحلے کے لیے آئی ایم ایف مشن ہفتے کے روز اسلام آباد پہنچے گا اور 23 مئی تک مذاکرات ہوںگے۔
تفصیلات کے مطابق پاک بھارت کشیدگی نے آئی ایم ایف ٹیم کی پاکستان آمد کو متاثر کیا۔آئی ایم ایف خطے میں سیکیورٹی صورتحال کی وجہ سے اسلام آباد کے سفر میں تاخیر کے بعد آج (بدھ) سے نئے بجٹ پر ورچوئل مذاکرات کا آغاز کرے گا۔
مزید پڑھیں: بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں آئی ایم ایف سے آن لائن مذاکرات
حکومتی ذرائع نے ایکسپریس ٹریبیون کو بتایا کہ سکیورٹی صورتحال کے باعث آئی ایم ایف مشن منگل کی بجائے اب ویک اینڈ پر اسلام آباد پہنچنے کا امکان ہے، وزارت خزانہ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ بجٹ میں آمدن اور اخراجات پر بات ہوگی۔
ذرائع کے مطابق آئندہ بجٹ میں 400ارب روپے کے ٹیکس اقدامات پر غورہوگا اوربجٹ میں ٹیکس ریلیف اقدامات پر بھی خصوصی سیشنز ہوں گے۔ تنخواہ دارطبقے پر انکم ٹیکس میں ریلیف پر آئی ایم ایف کو منانے کیلئے خصوصی تیاریاں کی جارہی ہیں۔
صنعتوں اور تعمیراتی شعبے کیلئے بھی آئی ایم ایف کو راضی کرنے کی کوشش ہوگی۔آئی ایم ایف نے بلغاریہ سے وابستہ مس آئیوا پیٹرووا کو پاکستان میں نیا مشن چیف بھی مقرر کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان کا بھارت کے ساتھ کشیدگی پر آئی ایم ایف کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ
حکومت عید تعطیلات سے قبل 2 جون کو نیا بجٹ پیش کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ آئندہ مالی سال میں بھی مالیاتی پالیسی سخت رہنے کی توقع ہے۔
آئی ایم ایف نے پاکستان سے کہا ہے کہ وہ جی ڈی پی پرائمری بجٹ سرپلس کا 1.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ا ئی ایم ایف آئی ایم ایف
پڑھیں:
پاکستان اور امریکا کا داعش، ٹی ٹی پی اور بی ایل اے سے مل کر لڑنے کا فیصلہ
پاکستان اور امریکا کا داعش، ٹی ٹی پی اور بی ایل اے سے مل کر لڑنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 13 August, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز) پاکستان اور امریکا کے درمیان انسدادِ دہشت گردی سے متعلق اعلی سطحی مذاکرات اختتام پذیر ہوگئے ہیں، جن میں دونوں ممالک نے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی(بی ایل اے)، داعش خراسان اور تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)سمیت تمام دہشت گرد تنظیموں کے خلاف مل کر لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مذاکرات کے بعد جاری مشترکہ اعلامیے کے مطابق، مذاکرات کی مشترکہ صدارت پاکستان کے اسپیشل سیکریٹری خارجہ برائے اقوام متحدہ نبیل منیر اور امریکی محکمہ خارجہ کے قائم مقام کوآرڈینیٹر برائے انسدادِ دہشت گردی گریگوری ڈی لوگرفو نے کی۔اعلامیے کے مطابق فریقین نے اس امر پر زور دیا کہ دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے خطرات کے مقابلے کے لیے مربوط اور موثر حکمت عملی اپنانا ناگزیر ہے۔
دونوں ممالک نے اتفاق کیا کہ بی ایل اے، ٹی ٹی پی اور داعش خراسان جیسے گروہ خطے اور عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں، جن کا مکمل خاتمہ صرف قریبی تعاون اور بروقت کارروائیوں سے ممکن ہے۔امریکا نے پاکستان کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف حالیہ برسوں میں حاصل کی جانے والی مسلسل کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستانی سیکورٹی اداروں کی قربانیاں اور پیشہ ورانہ مہارت عالمی سطح پر تسلیم شدہ ہیں۔
اس موقع پر یہ بھی طے پایا کہ پاکستان اور امریکا انٹیلیجنس شیئرنگ، تربیتی پروگرامز اور مشترکہ آپریشنز کے ذریعے دہشت گرد نیٹ ورکس کو توڑنے کے لیے اقدامات مزید تیز کریں گے۔مذاکرات میں اس بات پر بھی اتفاق ہوا کہ انسدادِ دہشت گردی کے ساتھ ساتھ انتہا پسندی کے بیانیے کو ختم کرنے اور نوجوان نسل کو شدت پسند نظریات سے محفوظ رکھنے کے لیے سماجی و تعلیمی اقدامات کو فروغ دیا جائے گا، تاکہ خطے میں پائیدار امن قائم کیا جا سکے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرجشنِ آزادی: چیئرمین سی ڈی اے کی کیپیٹل ہسپتال میں خصوصی تقریب میں شرکت جشنِ آزادی: چیئرمین سی ڈی اے کی کیپیٹل ہسپتال میں خصوصی تقریب میں شرکت قومی اسمبلی: فورسز کو 3 ماہ کیلئے مشکوک شخص کی گرفتاری کا اختیار دینے کا بل منظور پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری کی جیل میں طبیعت بگڑ گئی، اسپتال منتقل. پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں گرما گرمی، تلخ جملوں کا تبادلہ یاسمین راشد کی 9 مئی مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں خارج فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے آذربائیجان کے چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقاتCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم