Daily Mumtaz:
2026-07-24@01:03:46 GMT

پاکستان کا پہلا جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل

اشاعت کی تاریخ: 25th, September 2025 GMT

پاکستان کا پہلا جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)  پاکستان نے اپنا پہلا جدید سیٹلائٹ  خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل کرلی۔

پاکستان کا پہلا جدید ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ سپارکو کے زیر قیادت تیار کیا گیا ہے جسے  اکتوبر 2025 میں خلا میں بھیجےجائے گا۔

اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کا کہنا ہے کہ ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ معدنی وسائل کی تلاش اور زراعت کی ترقی میں نئی راہیں کھولے گا، سیلاب کی نگرانی، گلیشیئر  پگھلنےاور فضائی آلودگی پر تحقیق کی صلاحیت بڑھائےگا۔

اس حوالے سے چیئرمین سپارکو  محمد یوسف نے کہا کہ یہ سیٹلائٹ معدنیات، پودوں، مٹی اور پانی کے معیار کے درست اعداد و شماردے گا،  برسوں میں ہونے والے سروے اب چند دنوں میں کیے جا سکیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ قدم قدرتی وسائل کے مؤثر استعمال کی راہ ہموار کرے گا۔

Post Views: 1.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی

سری لنکا کی حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں تعینات قونصل جنرل سری لنکا سنجیوا پٹیوالا نے میڈیا سے گفتگومیں بتایا کہ سری لنکن حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی جس کے بعد سری لنکا جانے والے پاکستانیوں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان سے سری لنکا جانے والے ویزہ کی درخواست آن لائن دے سکتے ہیں۔

قونصل جنرل نے بتایا کہ پاکستان اور سری لنکن کے دوطرفہ تعلقات اہم ہیں، حکومت پاکستان نے 100 سری لنکن اسٹوڈنٹس کوعلامہ اقبال یونیورسٹی میں اسکالرشپ دی ہے جو ایک مثبت اقدام ہے۔

انہوں نے کاہ کہ پاکستان سری لنکا کےدرمیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ پرسن 2005 میں دستخط ہوئے تھے لیکن تاحال دونوں ملکوں میں ٹریڈ بیریئرز موجود ہیں۔

قونصل جنرل نے مزید کہا کہ پاکستان سری لنکا درمیان درمیان دفاعی تعلقات بھی اہم ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی