آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالر کی قسط، مذاکرات آج شروع ہوں گے
اشاعت کی تاریخ: 25th, September 2025 GMT
اسلام آباد(نیٹ نیوز+نمائندہ خصوصی) پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کے درمیان ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط کے لیے دوسرے اقتصادی جائزہ پر مذاکرات آج بروز جمعرات شروع ہوں گے، جس کے لیے جائزہ مشن بھی آج پاکستان پہنچے گا۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کا وفد پاکستان میں تقریباً دو ہفتے قیام کرے گا اوراس دوران پاکستان کی معاشی صورت کا دوسرا جائزہ لے گا اورتکنیکی مذاکرات میں جنوری سے جون 2025 کا ڈیٹا شیئر کیا جائے گا۔وزارت خزانہ کے حکام کے مطابق پاکستان آئی ایم ایف کے زیادہ تر اہداف پورے کر چکا ہے، پہلے تکنیکی اور پھر پالیسی مذاکرات ہوں گے اور رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کی کارکردگی پر بھی بحث کی جائے گی۔پالیسی سطح کے مذاکرات میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب بھی شرکت کریں گے اور مذاکرات کی کامیابی پر بورڈ کی منظوری سے ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط ملے گی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ا ئی ایم ایف
پڑھیں:
افغانستان کی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دی جائے گی، ذبیح اللہ مجاہد
افغان عبوری حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے استنبول میں ہونے والے پاک افغان مذاکرات کے نتائج پر وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی امارتِ افغانستان ترکی اور قطر کے شکر گزار ہیں جنہوں نے دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کی میزبانی اور ثالثی کی۔
Clarification on the outcomes of the Istanbul meeting
The Islamic Emirate of Afghanistan once again thanks the Republic of Turkey and the State of Qatar — the two brotherly countries — for hosting and mediating the talks between Afghanistan and Pakistan in Istanbul.
8/1
— Zabihullah (..ذبـــــیح الله م ) (@Zabehulah_M33) November 8, 2025
ذبیح اللہ مجاہد نے ’ایکس‘ پر اپنے سلسلہ وار پیغامات میں کہا کہ اسلامی امارت اپنے اصولی مؤقف پر قائم ہے کہ افغانستان کی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دی جائے گی اور نہ ہی کسی ملک کو اجازت دی جائے گی کہ وہ افغانستان کی خودمختاری یا سلامتی کے خلاف کوئی اقدام کرے۔
ذبیح اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ پاکستان کے مسلمان عوام افغان عوام کے بھائی ہیں، اسلامی امارت ان کے لیے خیر خواہی اور امن کی دعا کرتی ہے اور اپنی ذمہ داریوں اور صلاحیتوں کے مطابق ان کے ساتھ تعاون جاری رکھے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
استنبول مذاکرات افغان ترجمان پاک افغان مذاکرات ذبیح اللہ مجاہد