UrduPoint:
2025-09-25@11:12:57 GMT

ایشیائی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی

اشاعت کی تاریخ: 25th, September 2025 GMT

ایشیائی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی

ہانگ کانگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2025ء) ایشیائی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ جمعرات کو کاروباری سرگرمیوں کے دوران برینٹ فیوچرز 26 سینٹ یا 0.4 فیصد کم ہوکر 69.05 ڈالر فی بیرل پر آ گیا جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ فیوچرز 27 سینٹ یا 0.4 فیصد کمی کے ساتھ 64.

72 ڈالر فی بیرل میں طے ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق دونوں بینچ مارکس کی قیمتوں میں بدھ کو 2.5 فیصد اضافہ ہوا جو یکم اگست کے بعد سب سے زیادہ سطح تھی۔

(جاری ہے)

یہ اضافہ امریکی خام تیل کے ذخائر میں غیر متوقع کمی اور یوکرین کے روسی توانائی ڈھانچے پر حملوں کے خدشات کے سبب سامنے آیا تھا جس سے سپلائی میں خلل کا خطرہ پیدا ہوا۔فلپ نووا کی سینئر مارکیٹ اینالسٹ پرینکا ساچدیوا نے کہا کہ چوتھی سہ ماہی میں موسمی طلب میں نرمی اور اوپیک پلس کی بڑھتی ہوئی سپلائی نظر آ رہی ہے ، قیمتوں میں حالیہ اضافہ بنیادی عوامل کی وجہ سے نہیں ہے اور برینٹ کی قیمتیں معمولی کمی کے ساتھ استحکام اختیار کر سکتی ہیں۔

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے قیمتوں میں

پڑھیں:

پاکستان میں غربت میں خطرناک اضافہ، شرح 25.3 فیصد تک جا پہنچی

عالمی بینک کی جانب سے جاری کردہ تازہ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں غربت میں گزشتہ چار برسوں کے دوران 7 فیصد تک اضافہ ہوا ہے، اور اب ملک کی ایک چوتھائی آبادی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہے۔

عالمی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر برائے پاکستان، بولورما امگابازار نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ غربت کی موجودہ شرح 25.3 فیصد تک جا پہنچی ہے، جو ایک سنگین معاشی چیلنج کی نشاندہی کرتی ہے۔

غربت کی شرح میں سال بہ سال اضافہ
2021-22 میں غربت کی شرح 18.3 فیصد تھی
2022-23 میں بڑھ کر 24.8 فیصد ہو گئی
2023-24 میں یہ شرح 25.3 فیصد پر پہنچ گئی
بولورما امگابازار کے مطابق، 2020 کے بعد سے غربت میں مستقل اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جب کہ اس سے پہلے 2015 تک ہر سال اوسطاً 3 فیصد کمی دیکھی گئی تھی۔
آمدن میں خاطر خواہ اضافہ نہیں ہوا
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2011 سے 2021 تک عام شہریوں کی آمدن میں صرف 2 سے 3 فیصد اضافہ ہوا، جو مہنگائی اور معاشی دباؤ کے مقابلے میں نہایت معمولی ہے۔
صرف زرعی شعبے میں کچھ بہتری آئی ہے، باقی تمام معاشی شعبے کمزور ہوئے ہیں، جس کی وجہ سے شہری اور دیہی علاقوں میں غربت کی لپیٹ میں آنے والے افراد کی تعداد بڑھ رہی ہے۔
عالمی بینک کی تشویش
عالمی بینک نے اس صورتِ حال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاشی اصلاحات، روزگار کے مواقع اور آمدنی بڑھانے کی پالیسیوں کے بغیر پاکستان میں غربت پر قابو پانا ممکن نہیں ہوگا۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • ڈی ریگولیشن کے بعد پاکستان میں ادویات کی قلت ختم، تقریباً تمام دوائیں فارمیسیوں میں دستیاب
  • حیدرآباد،اشیا خوردونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ،انتظامیہ خاموش
  • پاکستان میں غربت کی شرح میں 7فیصد اضافہ ہوا: عالمی بینک کی رپورٹ
  • پاکستان میں غربت میں خطرناک اضافہ، شرح 25.3 فیصد تک جا پہنچی
  • افغانستان سمیت وسطی ایشیائی ممالک کیساتھ تجارت 2.4 ارب ڈالر تک پہنچ گئی، حکام وزارت خارجہ
  • پاکستان میں غربت کی شرح تین برس میں 7 فیصد بڑھ گئی: عالمی بینک
  • اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان، انڈیکس میں 1200 پوائنٹس کا اضافہ
  • شہریوں پر مہنگائی کا وار! گھی اور آئل خریدنا مزید مشکل ہوگیا
  • شہریوں کیلئے بری خبر، دودھ کی فی لیٹر قیمت میں غیر معمولی اضافہ