Islam Times:
2025-09-27@21:37:03 GMT

سونا مزید مہنگا، قیمت 3 لاکھ 97 ہزار 700 روپے کی سطح پر آ گئی

اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT

سونا مزید مہنگا، قیمت 3 لاکھ 97 ہزار 700 روپے کی سطح پر آ گئی

صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 1900 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 97 ہزار 700 روپے کی سطح پر آگئی اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1629روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 40 ہزار 963 روپے کی سطح پر آگئی۔ اسلام ٹائمز۔ سونے کی قیمت میں مقامی اور بین الاقوامی مارکیٹ میں ایک پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 1900 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 97 ہزار 700 روپے کی سطح پر آگئی اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1629 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 40 ہزار 963 روپے کی سطح پر آگئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 19 ڈالر کے اضافے سے  3 ہزار 759 ڈالر کی سطح پر آنے کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی ہفتے کو ایک بار پھر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافے کا رحجان رہا۔ دوسری طرف ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت  105 روپے کے اضافے سے 4 ہزار 704 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 90 روپے کے اضافے سے 4 ہزار  032 روپے کی سطح پر آگئی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: روپے کے اضافے سے 3 لاکھ روپے کی سطح پر آگئی سونے کی قیمت

پڑھیں:

برائلرگوشت کی قیمت میں 8 روپے کلو اضافہ

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2025ء)شہر میں پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت 8روپے اضافے سی490روپے، زندہ برائلر مرغی کی قیمت5روپے اضافے سے 338روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت305روپے فی درجن پر مستحکم رہی۔

(جاری ہے)

اوپن مارکیٹوں میں بعض مقامات پر دکانداروں نے برائلر گوشت سرکاری نرخنامے سی20سے 30روپے کلو زائد قیمت پر فروخت کیا ۔

متعلقہ مضامین

  • سونا عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں مزید مہنگا، فی تولہ نئی قیمت کہاں پہنچ گئی؟
  • عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں تین دن کے وقفے کے بعد سونا پھر سے مہنگا ہوگیا
  • پاکستان کا ہر شہری 3 لاکھ 18 ہزار 252 روپے کا مقروض ہے، معاشی تھنک ٹینک کی رپورٹ
  • ملک بھر میں سونے کی قیمتیں گرگئیں
  • پاکستان میں سونے کی قیمت آج مزید کم ہوگئی
  • سونے کی قیمت میں لگاتار دوسرے روز بڑی کمی
  • برائلرگوشت کی قیمت میں 8 روپے کلو اضافہ
  • سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد بڑی کمی
  • سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی