راجن پور میں ڈاکوؤں کےخلاف آپریشن، 3 مغوی بازیاب، ڈاکو فرار
اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT
فائل فوٹو۔
راجن پور کے علاقے کچہ سونمیانی میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن میں 3 مغوی بازیاب کرالیے گئے۔ ڈسٹرک پولیس افسر کے مطابق بازیاب ہونے والے تینوں افراد کا تعلق ایک ہی گھر سے ہے۔
ڈی پی او راجن پور کے مطابق ڈی جی خان کے رہائشی افراد کو ایک ماہ قبل ہنی ٹریپ کے ذریعے اغواء کیا گیا تھا۔
انھوں نے بتایا کہ ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کے دوران آج 4 مغویوں کو بازیاب کروایا گیا۔
ڈی پی او راجن پور کے مطابق آپریشن کے دوران ڈاکو فرار ہوگئے، پولیس کے مطابق ان کے ٹھکانوں کو آگ لگا دی گئی۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
ڈسکہ: موبائل چوری کے الزام میں بااثر افراد کا نوجوان پر کیلیں ٹھوک کر بدترین تشدد، جان سے مار ڈالا
پنجاب کے ضلع سیالکوٹ کے شہر ڈسکہ میں بااثر افراد نے ایک نوجوان پر موبائل فون چوری کرنے کا الزام لگا کر بدترین تشدد کیا جس کے نتیجے میں وہ دم توڑ گیا۔
رپورٹ کے مطابق واقعہ ڈسکہ کے تھانہ موترہ کے علاقہ میں پیش آیا، اہل خانہ نے الزام لگایا کہ کاشف مسیح پر مالکان نے موبائل چوری کا الزام لگا کر تشدد کیا، تشدد اس قدر ہوا کہ ہڈیاں ٹوٹ گئیں، اس کے جسم میں کیلیں بھی ٹھوکی گئیں۔
رپورٹ کے مطابق اہل علاقہ نے واقعے کے خلاف جامکے چوک میں لاش رکھ کر احتجاج کیا، پولیس نے فوری طور پر مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتار کرنے کی یقین دہانی کروائی۔
ڈسکہ پولیس نے کہا کہ پوسٹ مارٹم کے بعد موت کی وجہ سامنے آئے گی، پولیس نے والد ریاست کی مدعیت میں 2 نامزد اور 5 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔
پولیس ذرائع نے کہا کہ قتل میں حاضرسروس انسپکٹراور اس کا بیٹا شامل ہے، کیس کو میرٹ کی بنیاد پر حل کیا جائے گا، قانون سے کوئی بالاترنہیں۔