بھارت کے خلاف پاک فوج کی شاندار کارروائیوں پر چاہت فتح نے نغمہ جاری کردیا
اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT
بھارت کے خلاف پاک فوج کی شاندار کارروائیوں پر چاہت فتح نے نغمہ جاری کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 15 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)بھارتی جارحیت کے جواب میں پاک فوج کی جانب سے آپریشن بنیان مرصوص اور معرکہ حق شروع کیے جانے کے بعد کامیڈین چاہت فتح علی خان نے بھی نغمہ جاری کردیا۔
پاکستان نے بھارتی جارحیت اور حملوں کے جواب میں 10 مئی کو بھارت کے متعدد مقامات پر حملے کرکے، اس کے دفاعی نظام کو بھی تباہ کردیا تھا جب کہ 6 اور 7 مئی کو بھارت کی جانب سے پاکستان پر حملوں کے وقت انڈیا کے جنگی جہاز رافیل بھی گرائے تھے۔پاک فوج کی شاندار کارروائیوں اور کامیابیوں کے بعد جہاں دیگر گلوکاروں نے نغمے اور گانے جاری کیے، وہیں چاہت فتح علی خان نے بھی وطن اور فوج سے اظہار محبت کرتے ہوئے نغمہ جاری کردیا۔
اے میرے وطن، میرے چمن کے عنوان سے جاری کیے گئے گانے میں چاہت فتح علی خان اکیلے پرفارمنس کرتے دکھائی دیتے ہیں، تاہم ان کے پس منظر میں مسلح افواج کی ٹریننگ اور کارروائیاں دکھائی دیتی ہیں۔گانے میں جہاں وہ وطن سے اظہار محبت کرتے دکھائی دیے، وہیں انہوں نے پاک فوج زندہ آباد کے نعرے بھی لگائے۔
چاہت فتح علی خان کی جانب سے 14 مئی کو جاری کیے گئے نغمے کی ویڈیو وائرل ہوگئی اور صارفین نے ان کی ویڈیو پر تبصرے کرتے ہوئے ہمیشہ کی طرح انہیں آڑے ہاتھوں بھی لیا۔زیادہ تر صارفین نے ان سے سوال کیا کہ وہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کے وقت کہاں تھے؟۔بعض افراد نے کمنٹس کرتے ہوئے ان سے سوال کیا کہ انہوں نے یہ کیا بنایا ہے؟ کچھ صارفین نے لکھا کہ انہیں ایسا لگا کہ کارٹونز شروع ہوگئے۔کچھ صارفین نے انہیں پائلٹ عافت علی خان کا نام دیا جب کہ بعض افراد نے ان کے نغمے کو بھارتی سازش قرار دیتے ہوئے لکھا کہ وہ انڈیا کے ساتھ لگتے ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرامیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم کی حافظ نعیم الرحمن سے ملاقات امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم کی حافظ نعیم الرحمن سے ملاقات بدمعاش پاکستانیوں نے بھاری رشوت دے کر بھارت کو گھٹیا جہاز بکوادیے، مرکنڈے کاٹجو کا طنز ڈی جی آئی ایس پی آر کا بھارت کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی صورت میں تیز اور یقینی جواب کا... حج سے محروم پاکستانی عازمین کیلئے وزارت مذہبی امور کی آخری کوشش، سعودی حکام کو درد بھرا خط لکھ دیا سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے بھارت کے نیو نارمل جیسے بیانات کو بے بنیاد قرار دیدیا پیٹرولیم قیمتوں میں کمی کی سمری تیار لیکن آج پھر ہاتھ ہونے کا خدشہ
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: چاہت فتح علی خان نغمہ جاری کردیا پاک فوج کی کی جانب سے صارفین نے بھارت کے
پڑھیں:
امام الحق کی شاندار فارم جاری، یارکشائر کیلئے لگاتار دوسری سنچری
کراچی:امام الحق نے لگاتار دوسری سنچری سے اپنی کاؤنٹی ٹیم یارکشائر کو فتح سے ہمکنار کردیا۔
ون ڈے کپ کے گروپ بی میں یارکشائر نے لنکا شائر کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی، یارکشائر نے 295 رنز کا ہدف 19 گیندیں قبل حاصل کیا، پاکستان کے اوپنر امام الحق نے شاندار فارم جاری رکھتے ہوئے مسلسل دوسری سنچری اسکور کی۔
امام الحق نے 124 گیندوں پر 117 رنز بنائے اور ولی لکسٹن کے ساتھ 153 رنز کی شراکت قائم کی، لکسٹن نے 63 گیندوں پر 77 رنز جوڑے، لنکا شائر نے مائیکل جونز کے 102 رنز کی بدولت 7 وکٹوں پر 294 رنز بنائے جبکہ جارج بالڈرسن نے 48 گیندوں پر 70 رنز کی اننگز کھیلی۔
امام الحق اس وقت ایونٹ کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر ہیں، وہ اب تک 331 رنز بنا چکے ہیں، جیمز واٹن اور میتھیو ریوس نے بالترتیب 41، 41 رنز بنا کر ٹیم کو فتح دلائی۔