خوشخبری! اب گھر کی دیواروں سے بجلی پیدا کرنا ممکن ہو گیا
اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT
شمسی ماہرین نے سورج سے بجلی حاصل کرنے کیلئے سولر پینٹ ٹیکنا لوجی متعارف کرادی جو سولر پینلز کا بہترین متبادل ہوسکتی ہے۔
ماہرین کے مطابق سولر پینلز کے مقابلے میں سولر پینٹ کے ذریعے زیادہ آسانی سے اور کم خرچ میں توانائی حاصل کی جاسکتی ہے۔
جدید ترین ٹیکنالوجیز کے ذریعے تیار کیے جانے والے سولر پینٹ والی دیوار سولر پینل کا کردار بخوبی ادا کرتی ہے، مذکورہ ٹیکنالوجی سستی توانائی کے حصول کا بہترین ذریعہ ثابت ہو رہی ہے۔سولر پینٹس جنہیں فوٹو وولٹائیک پینٹس بھی کہا جاتا ہے، ایک ابھرتی ہوئی جدید ٹیکنالوجی ہے جو شمسی توانائی پیدا کرنے کے طریقے کو تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
یہ پینٹس روشنی جذب کرنے والے ایسے مادے پر مشتمل ہوتے ہیں جو سورج کی روشنی کو بجلی میں تبدیل کرتے ہیں۔ یہ روایتی سولر پینلز کے مقابلے میں زیادہ سستے، لچکدار اور ہر قسم کی سطح پر استعمال کیے جاسکتے ہیں جیسے دیواریں، چھتیں اور گاڑیاں وغیرہ۔روایتی سولر پینلز کو جہاں مقررہ تنصیب اور زیادہ جگہ کی ضرورت ہوتی ہے، وہیں سولر پینٹس مختلف اقسام کی سطحوں پر آسانی سے لگائے جا سکتے ہیں۔
سولر پینٹس میں فوٹو وولٹائیک نینو پارٹیکلز شامل کیے جاتے ہیں جو کسی بھی سطح پر مائع شکل میں لگائے جاسکتے ہیں۔ یہ سیمی کنڈکٹر مادے سورج کی روشنی جذب کرتے ہیں اور فوٹو وولٹائیک اثر کے ذریعے بجلی پیدا کرتے ہیں۔ اس عمل میں روشنی سے الیکٹران متحرک ہوتے ہیں، جس سے کرنٹ بنتا ہے۔
یہ پینٹس روایتی سولر پینلز کے مقابلے میں کم لاگت اور متنوع متبادل فراہم کرتے ہیں، روایتی سولر پینلز کو جہاں مقررہ تنصیب اور زیادہ جگہ کی ضرورت ہوتی ہے، وہیں سولر پینٹس مختلف اقسام کی سطحوں پر آسانی سے لگائے جا سکتے ہیں۔اس کے علاوہ گاڑیوں کے اوپر سولر پینٹ کیا جاسکتا ہے تاکہ سورج کی روشنی سے حاصل پونے والی توانائی سے بیٹریاں چارج کی جا سکیں، یہ طریقہ الیکٹرک گاڑیوں کی ترقی میں معاون ثابت ہو سکتا ہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: سولر پینٹس سولر پینٹ کرتے ہیں
پڑھیں:
بجلی کا نیا کنکشن حاصل کرنے والوں کیلئے بائیومیٹرک تصدیق لازمی قرار
ویب ڈیسک : اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے بجلی کا نیا کنکشن حاصل کرنے والوں کےلیے بائیومیٹرک تصدیق کو لازمی قرار دے دیا ہے۔
آئیسکو کے چیف ایگزیکٹو انجینئر چوہدری خالد محمود اور نادرا ٹیکنالوجیز کے سی ای او عمر خان آزاد کے درمیان حال ہی میں ایک معاہدہ طے پایا ہے، جس کے بعد اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے اعلان کیا ہے کہ اب تمام نئے بجلی کے کنکشن اور دوبارہ کنکشن حاصل کرنے والے افراد کے لیے بائیو میٹرک تصدیق لازمی ہوگی۔
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 16 اکتوبر کو منعقد ہوں گے
نادرا ٹیکنالوجیز کے ساتھ دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انجینئر چوہدری خالد محمود نے کہا کہ آئیسکو صارف دوست اقدامات اور ڈیجیٹلائزیشن کے ذریعے کسٹمر سروس کو بہتر بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔
نئے بائیو میٹرک تصدیقی نظام کا مقصد جعلی اور غیرقانونی کنکشنز کو ختم کرنا ہے اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ میٹر کنکشن فراہم کرنے سے پہلے تمام صارفین کی شناخت کی درستگی سے تصدیق کی جائے۔ بائیومیٹرک تصدیق سے صارفین کے تازہ ترین ریکارڈ کو حاصل کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ اس کے علاوہ کمپنی کے لیے ادائیگی کی تاریخوں کو ٹریک کرنا اور بقایا واجبات کو کم کرنےکا عمل بھی آسان ہوگا۔
شاہدرہ : شوہر کا بیوی پر چھریوں سے حملہ، گلا کاٹنے کی کوشش
یاد رہے کہ نئے سسٹم کے نافذالعمل ہونے کے بعد نادہندگان اپنی بقایاجات کی ادائیگی کے بغیر نئے کنکشن حاصل نہیں کرپائیں گے۔