راجن پور: کچے میں پولیس آپریشن، ہنی ٹریپ کے ذریعے مغوی بنایا گیا نوجوان بازیاب
اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT
---فائل فوٹو
راجن پور کے کچے میں مغوی کی بازیابی کےلیے پولیس نے آپریشن کیا، اس دوران دو ماہ سے قید مغوی کو ڈاکوؤں کے ٹھکانوں سے بحفاظت بازیاب کروا لیا گیا۔
پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ سے ڈاکو فرار ہوگئے جبکہ پولیس نے ان کے ٹھکانوں کو آگ لگا دی۔
پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے دو ماہ قبل جام پور سے ہنی ٹریپ کے ذریعے ایک نوجوان کو اغواء کیا تھا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی، نارتھ ناظم آباد میں فائرنگ، 18 سالہ نوجوان زخمی
کراچی:شہر قائد میں نارتھ ناظم آباد کے علاقے کوثر نیازی کالونی میں فائرنگ کا ایک واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک نوجوان زخمی ہوگیا۔
چھیپا حکام کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ جھگڑے کے دوران پیش آیا۔
تفصیلات کے مطابق نارتھ ناظم آباد کی کوثر نیازی کالونی میں ہونے والی فائرنگ میں 18 سالہ نوجوان سمیر زخمی ہو گیا۔
زخمی نوجوان کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔